وجود

... loading ...

وجود

پاکستان کے امجد ثاقب ایشیا کا سب سے بڑا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

بدھ 01 ستمبر 2021 پاکستان کے امجد ثاقب ایشیا کا سب سے بڑا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

سود سے پاک مائیکرو فنانس ادارے اخوت کے بانی پاکستان کے محمد امجد ثاقب ایشیا میں نوبیل انعام کے برابر تصور کیے جانے والا ایوارڈ جیتے میں کامیاب رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 64 سالہ محمد امجد ثاقب اپنی نوعیت کے پہلے سود سے پاک اور مفت مائیکرو فنانس پروگرام کی بدولت ریمن میگ سیسے ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔ایوارڈ فاؤنڈیشن کے مطابق ڈاکٹر امجد ثاقب نے دو دہائی قبل ملک کے سب سے بڑے مائیکرو فنانس ادارے اخوت کی بنیاد ڈالی تھی جو اس وقت 90کروڑ ڈالر تقسیم کررہی ہے اور قرض لے کر واپس کرنے والوں کی ادائیگی کی شرح تقریبا 100 فیصد ہے۔طیارہ حادثے میں ہلاک سابق فلپائنی صدر کے نام پر رکھا گیا ریمن میگ سیسے ایوارڈ 1957 میں قائم کیا گیا تھا تاکہ ترقیاتی مسائل سے نمٹنے والے لوگوں اور افراد کو سراہا جا سکے۔منیلا میں قائم ایوارڈ فاؤنڈیشن نے ایک بیان میں کہا کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں اسہال کی بیماریوں کی تحقیق کے بین الاقوامی مرکز میں کام کرتے ہوئے فردوسی قادری نے ہیضے اور ٹائیفائیڈ سے لڑنے کے لیے سستی ویکسین بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس سلسلے میں حالیہ برسوں میں بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی ضلع کاکس بازار میں روہنگیا پناہ گزین کے کیمپوں میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی کوششوں میں ان کے اہم کردار کا بھی حوالہ دیا گیا جس سے ہیضے کی وبا کو روکنے میں مدد ملی، یہ بیماری شدید اسہال کا سبب بنتی ہے اور مضر صحت خوراک اور پانی کے ذریعے پھیلتی ہے۔ایوارڈ دینے والی تنظیم نے بنگلہ دیش کی سائنسی تحقیقی صلاحیت میں اضافے کے لیے فردوسی قادری کی انتھک کوششوں کا بھی حوالہ دیا۔فاؤنڈیشن کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں فردوسی قادری نے کہا کہ میں بہت خوشی محسوس کررہی ہوں اور ایوارڈ دینے پر انتہائی ممنون ہوں۔یہ ایونٹ رواں سال آن لائن منعقد کیا گیا کیونکہ گزشتہ سال 2020 کے ایونٹ کو کورونا وائرس کے وبائی مرض کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔ایورڈ جیتنے والے ایک اور فرد فلپائن کے 53سالہ ماہی گیر روبرٹو بیلن ہیں جو جنوبی جزیرہ منڈانا میں دم توڑتی ماہی گیری کی صنعت کو ایک نئی زندگی دینے میں مدد کے لیے شہرت رکھتے ہیں جہاں مچھلیوں کے ترک کیے گئے تالابوں نے مینگرووز کے جنگلات کو تباہ کردیا تھا۔حکومتی پشت پناہی کی بدولت روبرٹو بیلن اور دیگر چھوٹے ماہی گیروں نے 2015 تک 1ہزار 235 ایکڑ مینگروو کے جنگلات کو دوبارہ آباد کیا جس سے ان کا معیار زندگی بلند ہوا۔ایوارڈ فانڈیشن نے نشاندہی کی کہ جو پہلے ویران تالاب ہوا کرتے تھے اب وہاں اب بڑی تعداد میں مینگروو جنگلات ہیں جو کہ سمندری اور زمینی زندگی سے مالا مال ہیں۔فلپائن میں قائم این جی او کمیونٹی اینڈ فیملی سروسز انٹرنیشنل کے بانی امریکی شہری اسٹیون منسی کو پناہ گزینوں اور قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔انسانی حقوق، سماجی انصاف اور ماحولیات پر توجہ مرکوز رکھنے والی انڈونیشیا کی دستاویزی فلم بنانے والی کمپنی واچ ڈاک کو ایک آزاد میڈیا تنظیم کے لیے انتہائی اصولی جدوجہد پر سراہا گیا۔


متعلقہ خبریں


معروف کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی انتقال کر گئے وجود - پیر 18 اکتوبر 2021

معروف کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز دانشور ،شاعر اور کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی 75برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔ اجمل نیازی 1947 میں موسیٰ خیل میانوالی میں پیدا ہوئے، گورڈن کالج راولپنڈی، گورنمنٹ کالج میانوالی، گورنمنٹ کالج لاہور اور ای...

معروف کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی انتقال کر گئے

سابق افغان وزیرِ اعظم احمد شاہ احمد زئی انتقال کر گئے وجود - پیر 18 اکتوبر 2021

افغانستان میں برہان الدین ربانی دورِ حکومت کے وزیرِ اعظم احمد شاہ احمد زئی انتقال کر گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق مرحوم احمد شاہ احمد زئی 1995 سے 1996 تک افغانستان میں عبوری وزیرِ اعظم رہے۔افغان میڈیا کا یہ بھی کہناتھا کہ احمد شاہ احمد زئی افغانستان کی حزبِ اتحاد اسلامی کے سینئر رکن...

سابق افغان وزیرِ اعظم احمد شاہ احمد زئی انتقال کر گئے

ڈاکٹرعبدالقدیرخان کے لیے دو قبروں کا انتظام، تدفین ایچ8 میں کی گئی وجود - اتوار 10 اکتوبر 2021

محسن پاکستان اور قومی ہیرو ڈاکٹرعبدالقدیرخان کے لیے دو قبریں تیار کی گئی تھیں ، تاہم ان کی تدفین سیکٹر ایچ8 کے قبرستان میں مکمل سر کاری اعزاز کے ساتھ کی گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کے مطابق فیصل مسجد میں بھی ڈاکٹر قدیر کی تدفین کے لیے قبر تیارکی گئی اور ایک قبر سیکٹر ایچ ایف کے...

ڈاکٹرعبدالقدیرخان کے لیے دو قبروں کا انتظام، تدفین ایچ8 میں کی گئی

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نمازِجنازہ ادا کردی گئی وجود - اتوار 10 اکتوبر 2021

پاکستان کے جوہری پروگرام کے بانی اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی۔ اتوار کو ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ کی امامت پروفیسر ڈاکٹر محمد الغزالی نے کرائی جس میں قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے علاوہ ، کابین...

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نمازِجنازہ ادا کردی گئی

ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے150 سے زائد سائنسی تحقیقاتی مضامین تحریر کیے وجود - اتوار 10 اکتوبر 2021

ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو مختلف اوقات میں 13 طلائی تمغے ملے۔انہوں نے 150 سے زائد سائنسی تحقیقاتی مضامین تحریر کیے، جبکہ 1993 میں کراچی یونیورسٹی نے ڈاکٹر خان کو ڈاکٹر آف سائنس کی اعزازی سند دی تھی۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے سیچٹ کے نام سے ایک این جی او بھی بنائی جو ...

ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے150 سے زائد سائنسی تحقیقاتی مضامین تحریر کیے

ڈاکٹرعبد القدیر خان نے8 سال کی قلیل مدت میں ایٹمی پلانٹ نصب کیا،ساری دنیا حیرت زدہ رہی وجود - اتوار 10 اکتوبر 2021

ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 31 مئی 1976 کو اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی دعوت پر انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے پر کام شروع کیا اور 1984 میں اٹامک ڈیوائس بنانے میں کامیاب ہوئے۔ صدر ضیا الحق نے ریسرچ سینٹر کا نام تبدیل کرکے ڈاک...

ڈاکٹرعبد القدیر خان نے8 سال کی قلیل مدت میں ایٹمی پلانٹ نصب کیا،ساری دنیا حیرت زدہ رہی

آزاد کشمیرکے سابق صدر اور وزیراعظم سردار سکندر حیات خان کی کوٹلی میں نماز جنازہ ادا وجود - اتوار 10 اکتوبر 2021

آزاد کشمیرکے سابق صدر اور وزیراعظم سردار سکندر حیات خان کی کوٹلی میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ اتوار کو جہاز گروانڈ کوٹلی میں نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شہریوں اور سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔نماز جنازہ میں، صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، وزیراعظم آزاد جموں و کش...

آزاد کشمیرکے سابق صدر اور وزیراعظم سردار سکندر حیات خان کی کوٹلی میں نماز جنازہ ادا

محسن پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے وجود - اتوار 10 اکتوبر 2021

محسن پاکستان، نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث صبح 6 بجے کے قریب کے آر ایل ہسپتال لایا گیا تاہم صبح 7 بج کر 4 منٹ پر دار فانی سے کوچ کر گئے،ان کی عمر 85برس تھی ۔وہ کافی عرصے سے علیل تھے،ڈاکٹر عبدالقدیر خان...

محسن پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے

دنیا کی 10 با اثر ترین شخصیات میں سعودی سائنس دان خاتون بھی شامل وجود - جمعرات 07 اکتوبر 2021

سعودی عرب کی ڈاکٹر خلود المانع مصنوعی ذہانت، انفارمیشن ٹکنالوجی اور ڈیٹا سائس کے شعبے میں دنیا کی 10 با اثر ترین شخصیات میں شامل ہو گئیں۔ انہوں نے اس فہرست میں چوتھا نمبر حاصل کر لیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خلود نے اس حوالے سے انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں ...

دنیا کی 10 با اثر ترین شخصیات میں سعودی سائنس دان خاتون بھی شامل

عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپردِ خاک معروف شخصیات وجود - جمعرات 07 اکتوبر 2021

معروف فنکار عمر شریف کوعبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں واقع شیخ لیاقت کمپاؤنڈ میں سپردخاک کردیاگیا۔پاکستان کے لیجنڈ اداکار و کامیڈی کنگ عمر شریف شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے باوجود اولیاء اللہ سے انتہائی عقیدت رکھتے تھے اور ان کی وصیت تھی کہ ان کی میت کو عبداللہ شاہ غازی کے مز...

عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپردِ خاک معروف شخصیات

مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر