... loading ...
ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کے خلاف سوویت یونین دور سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ، پاکستان افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کرتا، کابل اللہ تعالیٰ کی مدد اور اپنی طاقت سے فتح کیا، کسی نے مدد نہیں کی ، بھارت منفی پروپیگنڈے سے باز رہے، مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت کو اپنا رویہ مثبت کرنا ہوگا، مناسب نہیں ہوگا کہ دنیا ہمیں تسلیم نہ کرے، بڑی تعداد میں افغانوں کی حمایت حاصل ہے۔پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے ، ہماری کئی چیزیں مشترک ہیں ۔ پاکستان سے دوستانہ برادرانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ کوشش ہے ایسی اسلامی حکومت لائیں جسے سب تسلیم بھی کر یں۔ امید ہے سب تنظیمیں افغانستان میں منظم حکومت کیلئے ساتھ دیں گی۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کرتا۔ کابل اللہ تعالیٰ کی مدد اور اپنے زور بازو سے فتح کیا پاکستان کا کوئی کردار نہیں۔ بھارت یا کسی ملک کو داخلی پالیسی میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کو اپنا رویہ مثبت کرنا چاہیے ۔ پاکستان اور بھارت کو اپنے مسائل حل کرنے چاہئیں۔ بھارت منفی پروپیگنڈے سے باز رہے۔ پاکستان سے تعلقات کی بنیاد پروپیگنڈے پر نہیں حقاقء پر ہوگی۔ مجھے نہیں لگتا اب پاکستان مخالف کوئی تنظیم افغانستان میں ہے۔ پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں اور ایک دوسرے سے مفادات وابستہ ہیں۔ امارات اسلامی کاافغانستان کے تمام علاقوں پر قبضہ ہے۔ طالبان نے افغانستان کے تمام علاقوں میں امن قائم کیا ہوا ہے۔ کابل میں تمام ادارے معمول کے مطابق کام کررہے ہیں۔ اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ کامیابی کے اعلان کے بعد اشرف غنی سمیت تمام لوگوں کیلئے عام معافی کا اعلان کیا۔ اشرف غنی اگر مزاحمت اور مخالفت کریں گے تو ہمارا موقف الگ ہوگا۔ حامد کرزئی ،عبداللہ عبداللہ سمیت تمام تنظیموں سے بات چیت جاری ہے، بہت جلد امارات اسلامی و افغانستان میں بینک قائم کیے جائیں گے۔ خواہش ہے ایسی حکومت آئے جس پر افغان عوام مطمئن ہوں۔ افغان عوام کیلئے ماضی کے حکمرانوں کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔ پنجشیر کا مسئلہ اتنا بڑا نہیں بات چیت کے ذریعے حل ہو جائے گا۔پنج شیر کا مسئلہ بات چیت سے حل نہ ہوا تو کوشش ہو گی بڑی لڑائی نہ ہو۔ داعش ختم ہوچکی ہے اس کا وجود اب افغانستان میں نہیں رہا۔ پاکستان افغان سرحد پر آسانیاں دونوں ممالک کے امن اور معیشت کیلئے مفاد میں ہے۔ ٹیکس میں مزید کمی کریں گے تاکہ تجارت کو فروغ ملے ۔ پاکستان نے طورخم سرحد پر پاسپورٹ اور ویزہ لازمی قرار دیا ہے جس کی وجہ سے افغان شہریوں کو مشکلات ہیں۔ چمن اور طورخم سرحد پر پاکستان آسانیاں پیدا کرے ہم بھی کریں گے۔ سرحد پر آسانیاں دونوں ممالک کے امن اور معیشت کے مفاد میں ہیں۔
رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایران سے درآمدات میں 30فیصد اضافہ ہ...
لاہور (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر ٹیلی گراف ایکٹ 1885 اور دیگر دفعات کے تحت7 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جمال خان میں غلام یاسین ن...
پی آئی اے نجکاری کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے 30نومبر تک دوست ممالک سے رابطے رکھے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوست ملکوں سے رابطے کئے جارہے ہیں، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق30نومبر ...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی کہیں جانے نہیں دیں گے ۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی دو تہائی اکثریت ہے ، مسلم لیگ ن کے ساتھ تحفظات بلاول بھٹو نے تفصیل سے بتائے ، ن لیگ کے ساتھ تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ہفتہ کو کراچی میں میڈیا س...
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...