وجود

... loading ...

وجود

طالبان کو سفارتی سطح پر تسلیم کرنے کی ضرورت

بدھ 18 اگست 2021 طالبان کو سفارتی سطح پر تسلیم کرنے کی ضرورت

افتخارگیلانی

مجھے یاد ہے کہ دسمبر 2016میں پنجاب کے سرحدی شہر امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسٹیج سے ہی ،پاکستان کی طرف سے 500ملین ڈالر کی امداد کو مسترد کردی اور پاکستانی مندوب سرتاج عزیز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس امداد کو اپنے ملک میں انتہاپسندی کو لگام لگانے کے لیے استعمال کریں۔جس طرح کے تکبر کا مظاہرہ غنی اور ان کے وفد نے اس میٹنگ کے دوران کیا، شاید ہی سفارتی تاریخ میں اسکی مثال ملے گی۔چونکہ اس میٹنگ سے قبل ہی بھارت نے پاکستان میں مجوزہ سارک سربراہ کانفرنس کا بائیکاٹ کرکے اسکو سبوتاژ کر دیا تھا، سرتاج عزیز کومیزبان بھارتی اور افغان مندوبین نے اچھوت بنا کر رکھ دیا تھا۔ سچ ہے کہ تکبر اور غرور کرنے والا دنیا میں ذلیل و خوار ہوجاتا ہے۔ جس تیزی کے ساتھ طالبان نے پیش قدمی کرکے افغانستان کے دارلحکومت کابل پر قبضہ کرلیا اس نے پوری دنیا کو حیران کرکے رکھ دیا ہے، طالبان کی فتح ، افغان فوج کی شکست اور اشرف غنی کا فرارکابل میں موجود افغان و دیگر غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ ان کو خود احتسابی کے عمل سے گذرنا ہوگا، کہ کس طرح وہ پچھلے کئی برسوں سے انڈر کرنٹس کو پکڑنے میں یا تو ناکام رہے، یا جان بوجھ کر اشرف غنی اور امریکا کی خوشنودی کے لیے اپنے قارئین یا ناظرین کو دھوکہ دیتے رہے۔ میڈیا کے تحقیقی ادراوں کو اس کا نوٹس لیکربطور مثال اس جانبدارانہ اور دھوکہ دینے والی رپورٹنگ کو ماس کمونیکیشن کے نصاب میں شامل کردینا چاہئے۔دنیا بھر کے تھنک ٹینک اور خارجہ پالیسی کے ادارے اسی رپورٹنگ کی بنیاد پر اپنی پالیسیاں ترتیب دیتے تھے۔ خیر ابھی تک معروف دفاعی اور ملٹری اکیڈمیوں سے فارغ شدہ ماہرین کی سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ آخر تقریباً ساڑھے تین لاکھ افغان افواج ریت کی دیوار کی طرح کیوں ڈھ گئی۔ جدید ترین اسلحہ سے لیس فوج، جس کی تربیت امریکا ، نیٹو اتحادیوں اور بھارت نے کی تھی ،نے چند ہزار عسکریوں کے سامنے کیسے لڑے بغیر ہی ہتھیار ڈال دیے۔
مشی گن یونیورسٹی کے جنوبی ایشیا سے متعلق شعبہ میں پروفیسر جویوان کول نے افغان فوج کی حالت زار کے بارے میں پہلے ہی پیش گوئی کی تھی۔ ان کی کہنا تھا کہ جس طرح 2001میں شمالی اتحاد نے امریکا کی مدد سے طالبان کو شکست دی تھی، موجودہ افغان فوج جنگ میں ٹھہر نہیں پائے گی۔ ان کا استدلال تھا کہ دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں امریکی افواج نے عام افغانی کا جینا دوبھر کر دیا تھا۔ جب ان پر کوئی حملہ ہوتا تھا ، تو اسکا بدلہ لینے کے لیے وہ پورے علاقے میں آپریشن کرکے آدھی رات کو گھروں میں گھس کر خواتین و بچوں کو بے عزت کردیتے تھے، جس کی وجہ سے ظاہرہے کہ اس آبادی کی ہمدردیاں طالبان کے ساتھ ہوجاتی تھیں اور امریکیوں کے ساتھ ان کی نفرت میں اضافہ ہوجاتا تھا۔ ان ہی آبادیوں سے طالبان کو نئے ریکروٹ بھی مل جاتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ فوج کی بددلی کی ایک اور وجہ حامد کرزئی اور اشرف غنی حکومتوں میں بے پناہ بد عنوانی تھی۔ کس طرح سیاسی لیڈروں اور افسران نے بیرون ملک نہ صرف محلات تعمیر کیے بلہ خلیجی ممالک میں جزیرہ تک خریدے ہیں۔ اس نئی پیش رفت کے بعد اب لگتا ہے کہ افغانستان میں قتل و غارت گری کا جو باب انقلاب ثور کے ساتھ 1978میں شروع ہو گیا تھا، جس کے ایک سال بعد سویت فوجوں نے دھاوا بول دیا تھا، اب اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ غیر ملکی فوجوں کے انخلا اور ان کی حمایت یافتہ حکومت کی برطرفی کے43سال کے بعد اب فریقین کے لیے جنگ جاری رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا ہے۔ اسی لیے بین الاقوامی برادری کے لیے بھی ضروری ہے کہ طالبان کو الگ تھلگ کرنے کی پالیسی ترک کرکے انکوتسلیم کرکے سفارتی سطح پر اپنے ساتھ رکھیں۔ ابھی بھی چند دانشور اور مقتدر شخصیات طالبان کو تسلیم نہ کرنے اور ان کے لیڈران پر سفری پابندیا ں عائد کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ 23برس قبل 1998میں امریکا کے اقوام متحدہ میں سفیر بل رچرڈسن جب کابل کے دورہ پر تھے، تو انہوں نے طالبان کے ساتھ بات چیت کرکے ان کوخواتین کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم جاری رکھنے اور اسپتالوں میں خواتین کا علاج کرنے کے لیے خواتین ڈاکٹروں و نرسوں کی تعیناتی ،شمالی اتحاد کے ساتھ بات چیت اور سیز فائرپر رضامند کروادیا تھا۔ جبکہ وہ افغانستان میں پوست کی کاشت کے خاتمے پر بھی آمادہ ہو گئے تھے۔ اسکے بدلے وہ امریکا سے سفارتی سطح کے روابط قائم کرنے کے خواہاں تھے۔ پورے 20سال کی قتل و غارت گری اور 2.26ٹریلین ڈالر خرچ کرنے کے بعد امریکا نے بل رچرڈسن کے مسودے کو کوڑے دا ن سے نکال کر دوحہ میں میز پر رکھا۔
اگر اسی پرانی تنخواہ پر ہی کام کرنا تھا ، تو ڈیڑھ لاکھ افراد کی ہلاکت، اڑھائی ہزار امریکی افواج کے اموات اور لاتعداد زخمیوں کو کس کھاتے میں درج کیا جائیگا؟ اس بار ایک اہم بات یہ ہو گئی ہے کہ 20سال تک افغانستان کے قضا و قدر کا مالک ہونے کے باوجود اب امریکا کا رول ختم ہو گیا ہے۔ امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل کی ریسرچ فیلو نیلوفر ساخی کے مطابق افغانستان کے حوالے سے پاکستان، ایران، چین اور روس کی پوزیشن خاصی مضبوط ہو گئی ہے۔بروکنگس انسٹیٹیوشن کے مطابق امریکا نے ایک طرح سے افغانستان چین کو پلیٹ میں سجا کر دیا ہے۔ چین نے حال ہی میں طالبان کے لیڈر ملا عبدالغنی برادر کا بیجنگ میں خاصا پر جوش استقبال کیا، اور اسکے برعکس امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین کو خاصی سردمہری کا سامنا کرنا پڑا۔ حالات بہتر ہونے کی صورت میں وسطی ایشیا کو پاکستانی بندر گاہ گوادر سے منسلک کرنے والے نارتھ ، ساوتھ ٹریڈ کوریڈور ، اور بیلٹ اینڈ روڈ کو مزید آگے بڑھانے میں افغانستان معاون ثابت ہوگا۔ 1989کے بعد روس افغانستان کے حوالے سے لاتعلق ہو گیا تھا۔ مگر موجودہ صورت حال میں یہ پہلا ملک ہے، جس نے طالبان کی اہمیت کو تسلیم کرکے ان کے ساتھ سفارتی روابط استوار کیے۔ حال ہی میں اشرف غنی کی حکومت نے جب امریکا اور بھارت سے فضائی مدد مانگی، تو روس نے افغانستان کی سرحد سے متصل تاجکستان اور ازبکستان کی افواج کے ساتھ ملکر جنگی مشقوں کا ا?غاز کیا۔ دوسری طرف چین کے ساتھ ملکر بھاری ہتھیارو ں کے ساتھ سنکیانگ میں سرحد کے پاس مشقیں کیں۔ 2001میں طالبان کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے امریکی قیادت میں دنیا بھر کی افواج نے افغانستان پر دھاوا بول دیا تھا، مگر اب اسکی واپسی کی راہ ہموار کرکے پھر تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔ وقت ا?گیا ہے کہ افغانستان میں اب تاریخ کو ا?رام کا موقع دیکر کسی بیرون مداخلت کے بغیر اقتدار افغانوں کے حوالے کیا جائے اور طالبان کو تسلیم کرکے ان کو سفارتی سطح پر انگیج کرکے انکو باور کرایا جائے کہ ملک اور مدرسہ کو چلانے میں واضح فرق ہے۔ ان کو انسانی حقوق، خواتین کے حقوق اور جدید ضرورتوں سے آشنا کرکے بتایا جائے کہ افغانستان کے استحکام اور خوشحالی میں پورے خطے کے مفادات پوشیدہ ہیں۔ 1978سے اس ملک کے حالات سے نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ پوری دنیا متاثر ہوتی آرہی ہے۔ امید ہے کہ افغانستان کے حکمران تاریخ و واقعات سے سبق لیکر اس جنگ زدہ ملک میں ایک نئی صبح کا آغاز کریں گے اور بین الاقوامی برادری پر بھی لازم ہے کہ اس صبح کی تعمیر میں کابل انتظامیہ کی مدد کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر