... loading ...
حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے جمعہ کوکراچی میں لاک ڈاون کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جو 31جولائی سے 8اگست تک جاری رہے گا۔ محکمہ داخلہ کے ایک نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈائون کے دوران انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی اوربین الصوبائی اور انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔اس عرصے میںسماجی مذہبی سیاسی اجتماعات تقریبات پر پابندی ہوگی ،تعلیمی ادارے کوچنگ سینٹر بند رکھے جائیں گے ،کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔9روز کیلئے سندھ میں شیڈول تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ ریسٹورنٹ سے صرف ہوم ڈیلیوری ہوگی۔گوشت سبزی، دودھ، کریانہ اسٹور، بیکری صبح 6سے شام 6 بجے تک کھلیں گی ۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہریوں کے گھروں سے غیر ضروری طور پر نکلنے پر پابندی ہوگی ۔کار میں دو سے زائد افراد سفر نہیں کرسکیں گے ،موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی،گھر سے باہر نکلنے والے ہر شخص کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کوئی بھی شہری اشد ضرورت کے تحت ہی گھر سے باہر نکل سکے گا۔ناگزیر مذہبی رسومات بشمول نماز جنازہ اور تجہیز و تدفین کے موقع پرایس او پیز کی سختی کے ساتھ پابندی کرنا ہوگا اور تین فٹ سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہوگا ایسے کسی بھی اجتماع میں قریبی عزیز و اقارب محدود تعداد میں شرکت کرسکیں گے اور اس بارے میںعلاقہ ایس ایچ او، اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ڈی پی او کو پیشگی اطلاع دینا ہوگی۔شہریوں کو ہر وقت اپنے ساتھ قومی شناختی کارڈ اور ماسک رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ ہر قسم کیسماجی مذہبی، کھیلوں اور ہرقسم کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔55سال سے زائد عمر کے ملازمین کے دفاتر آنے پرپابندی ہوگی ۔صوبے بھرکے سرکاری اور نجی دفاتر بند ہونگے ،صحت اورضروری سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے علاوہ دفاتر بند ہونگے ۔ دفاترکے عملے کولانے کے لئے مختص گاڑی کواجازت لینی ہوگی ۔ریسٹورینٹس صرف ڈلیوری کریں گیاور اسٹاف کی ویکسینیشن ہونا ضروری ہے ۔ڈلیوری بوائے کو ویکسینیشن کارڈ رکھنا لازمی قراردیا گیا ہے ۔عوامی مقامات پر سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا۔غیرضروری عوامی مقامات پرجانے کی اجازت نہیں ہوگی،محکمہ داخلہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ کھانسی، نزلہ، زکام ، بخار کی شکایت والے افرد عوامی مقامات پر جانے سے گریزکریں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زیادہ ٹیکس پاکستان کو نہیں چلنے دیں گے تاہم ہمیں آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے پورے کرنے ہیں اور وقت آنے پر آئی ایم ایف کو خیرباد کہیں گے۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پہلی بار اس...
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلئنز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی جس کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے ہیں کہ سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل اے پی ایس جیسے مجرمان کے خلاف ٹرائل کے لیے تھا، کیا تمام سویلین کے ساتھ وہی برتائو کیا جاسکتا ہے جیسے ...
وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ ملک کوپائیدارنمو کی طرف لے جانے میں سٹاک مارکیٹ کاکردارکلیدی اہمیت کاحامل ہے،پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی سے ملکی معیشت پرسرمایہ کاروں کے اعتمادکی عکاسی ہورہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہاربدھ کوکراچی اسٹاک ایکسچینج...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے عرب ممالک کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے تمام اکاؤنٹس سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی جنہوں نے سوشل میڈیا پر عرب ممالک کے حوالے سے پروپیگنڈے ...
عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔ انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماں کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید ، واثق قیوم عدالت میں پیش ہ...
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران 19 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق 6 اور 7 جنوری کو خیبرپختونخوا میں تین الگ الگ کارروائیوں میں...
کراچی پولیس کے سینئر افسر راجہ عمر خطاب کو عہدے سے ہٹا کر فوری طور پر سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سی پیک میں تعینات ڈی ایس پی راجہ فرخ یونس کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سول لائنز ک...
پی ٹی آئی رہنمائوں نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بات ہورہی ہے تو عمران خان سے ملنے کیوں نہیں دے رہے؟ 26 نومبر کا خون کا حساب دینا ہوگا ہم انصاف لے کر رہیں گے۔یہ بات بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، سلمان اکرم راجا اور شبلی فراز نے دیگر رہنماں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔بیرسٹر گوہر نے ک...
ڈیالہ جیل راولپنڈی کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ملاقات کے دن پاکستان تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات کے لیے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا کوئی بھی جیل نہیں پہنچا جب کہ سابق وزیرا عظم عمران خان کمیٹی کی آمد کے حوالے سے جیل انتظامیہ سے بار بار پوچھ رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق آج بانی پی ٹی آ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 26نومبر کو جو ہوا ہے اس کا حساب دینا پڑے گا ہم نہ بھولیں گے نہ بھولنے دیں گے اب وہ وقت نہیں ہے ہم کسی چیز سے نہیں ڈریں گے۔یہ بات بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔علیم...
پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان جنگ مزید شدت اختیار کر گئی، پی پی نے حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری کردیں۔ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پی پی قیادت نے رہنماؤں کو حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی اجازت دے دی ہے اور ہدایت ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کو مزید انکوائری کا کیس قرار دے دیا اور کہا ہے کہ بلغاری سیٹ کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے پر کارروائی بنتی ہی نہیں رولز کے مطابق عمران خان رسید جمع کراچکے تھے، 2023 میں قانون بننے پر دو سال قبل کے کسی عمل پر کارروا...