... loading ...
آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا)نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 50پیسے فی لٹر اضافہ کی تجویز دی گئی ہے ۔اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں گیارہ روپے پچاس پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے ، لائٹ ڈیزل آئل، ایک روپیہ 40 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔قیمتوں میں اضافے کی تجویز پٹرولیم لیوی کی موجودہ شرح پر دی گئی ہے ۔ تاہم لیوی میں ردوبدل کے باعث قیمتوں میں کمی بیشی ہو سکتی ہے ۔قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان آج جمعرات کو دیں گے ۔ وزارت خزانہ 15 جولائی کی شام کو نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔