... loading ...
کانگریسی رہنما، سابق بھارتی کرکٹر اور متعدد ٹی وی پروگراموں کے عالمی شہرت یافتہ میزبان نوجوت سنگھ سدھو المعروف پاجی نے اپنے گھر پہ سیاہ جھنڈا لہرا دیا ہے ، سیاہ جھنڈا بھارتی کسانوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر لہرایا ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کی تحریک ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کررہی ہے ۔ اس ضمن میں کسانوں نے مزاحمت کے لیے اپنے نئے پروگرام کا اعلان کردیا ہے ۔اس صورتحال میں کانگریس کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنما نوجوت سنگھ سندھو نے اپنی رہائش گاہ پر سیاہ پرچم لہرا کر کسانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔نوجوت سنگھ سدھو نے اس سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ‘ٹوئٹر’ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر کی چھت پر سیاہ پرچم لہرا رہے ہیں۔سدھو پاجی نے اسی ویڈیو میں اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ گزشتہ بیس پچیس سالوں سے کم ہورہی آمدنی اور بڑھتے ہوئے قرض کے سبب کسان پریشان ہیں۔ انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے کسانوں کو تحریک چلانے پر مجبور ہونا پڑا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب ایک ساتھ تین زرعی قوانین کی جنگ لڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ تینوں قوانین کسان، مزدور اور تاجروں کے حق میں نہیں ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینے کا بیان منافقت کی کلاسیکل مثال ہے، ایک سینئر بھارتی فوجی افسر پاکستان میں دہشت گردی کرتے ہوئے پکڑا گیا بھارتی جنرل نے اس بات کو مکمل نظر انداز کردیا۔اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی ایس پی آر نے کہ...
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے کیسز کی سماعت سے متعلق کیس میں جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا ہے کہ فوجی عدالت میں دہشت گردوں کے ٹرائل کے لیے آئین میں ترمیم کیوں کرنا پڑی؟گٹھ جوڑ اور آرمی ایکٹ ہوتے ہوئے بھی ملٹری ٹرائل کیوں نہیں ہوا؟فوجی عدالتوں میں سویلینز کے کیسز سے متعلق مقد...
وزارت توانائی نے کے الیکٹرک صارفین سے 8 مختلف قسم کے ٹیکسز وصول کیے جانے کا اعتراف کر لیا۔کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بلوں پر وصول کیے جانے والے ٹیکسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں جس میں انکشاف ہوا کہ صارفین سے 4 مختلف قسم کے جی ایس ٹی وصول کیے جاتے ہیں۔دستاویز کے مطا...
وزیراعلیٰ کا احتجاج کام کرگیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مراد علی شاہ کو فنڈز کے اجرا کی یقین دہانی کرادی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی جس میں فنڈز کے اجرا پر گفتگو کی گئی۔مراد علی شاہ کے ہمراہ نوید قمر، وزیر منصوبہ بندی سندھ، چیف سیکرٹری سندھ ...
شہریوں کو ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کے لیے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کے لیے بجلی کی قیمت کم کرنے اور ایندھن والی گاڑیوں کے مقابلے میں الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل ...
سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی اے اور کے ڈی اے کے مرحوم ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست پر ڈی جی کے ڈی اے کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔عدالت کا ڈی جی کے ڈی اے کو پچیس ہزار کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔عدالت کا ایس ایس پی شرقی کو وارنٹ کی تعمی...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے، اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم ...
عالمی بینک نے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت پاکستان کو 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مشترکہ کوششیں رنگ لانے لگیں۔عالمی بینک 20 ارب ڈالر کا تقریباً تین چوتھائی حصہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے ) کے ذریع...
پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی فضا تار تار کردی گئی۔سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے وزیراعظم شہباز شریف کے بتائے طریقے سے احتجاج میں ’اووو، اووو‘ کی آوازیں گونجتی رہیں۔سینیٹ اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایک دوسرے پ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، 14آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری دے دی گئی۔ان نظر ثانی شدہ معاہدوں کی رو سے 14آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت کے بعد مذکورہ آئی پی پیز کے منافع اور لاگت میں 802ارب روپے کی کمی کی تجویز منظور کی گئی ہے ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے امریکی صدرکو لکھے گئے خط کا وائٹ ہاؤس سے جواب نہ ملنے پر وزارت خارجہ سے جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ رہائی کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ ...
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر 31 جنوری تک غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات آگے نہیں چل سکتے، اب بال حکومت کے کورٹ میں ہے ہم جتنی لچک دکھاسکتے تھے دکھا دی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ک...