... loading ...
سبزی منڈی کے آڑھتیوں نے منڈی میں ہونے والی کرپشن اور فروٹ کے لئے مختص کی گئی دکانوں کی بھاری رشوت کے عوض غیر قانونی منتقلی کے خلاف شدید احتجاج کیا، سبزی منڈی کی تاجر فیڈرل ایسوسی ایشن کے سربراہ نے اس حوالے سے بتایا کہ فروٹ منڈی میں کرپشن کا بازار گرم کردیا گیا ہے ، وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کے سیکریٹری نعیم قریشی نے مارکیٹ کمیٹی کراچی فروٹ منڈی میں کرپشن کا بازار کررکھا ہے ، انہوں نے کہا کہ فروٹ کے لئے الاٹ کی گئی دکانوں کو غیر قانونی طریقے سے دیگر دکانوں اور بینک پر منتقل کرنے کی اجازت دی جارہی ہے ، ان دکانوں پر بینک تعمیر کئے جارہے ہیں، جس مقصد کے لئے دکانیں دی گئی تھی، اس مقصد کے لئے استعمال نہیں ہورہی ہے ، 25سے 30لاکھ روپے رشوت لے کر دکانوں کی منتقلی کی اجازت دی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ دکان نمبر 11بلاک 7،CـFفروٹ منڈی میں ثبوت کے طور پر موجود ہے ،جس پر بینک تعمیر کیا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ فروٹ کی آڑتھ کے لئے رکھی گئی دکان کو پیسے لے کر بینک بنانے کی اجازت دیدی گئی ہے ، جو غیر قانونی ہے ، انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی دیگر بلاکس میں دکانوں کو پیسے لے کر غیر قانونی طور پر ٹرانسفر کیا گیا ہے ، جس کے ثبوت بھی ہمارے پاس موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین علی احمد جوکھیو اور وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کے سیکریٹری نعیم قریشی نے مل کر کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے ، اُن کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین علی احمد جوکھیو کے خلاف سبزی منڈی کی تاجر فیڈریشن ایسوسی ایشن نے منڈی میں ہونے والی کرپشن کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن بھی داخل کی ہوئی ہے ۔ سبزی منڈی کے آڑھتیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کرپشن کو فوری طور بند کرایا جائے ، ورنہ شدید احتجاج کیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو شہر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، 24نومبر بہت اہم دن ہے ، عمران خان نے کہا کہ ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے ، کوئی یونیفارم میں ...