... loading ...
پاکستان میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اہل اسلام آج انتہائی عقیدت سے عید الفطر منارہے ہیں۔ قبل ازیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین عبد الخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ یکم شوال کا چاند نظر آگیا ہاور عید الفطر جمعرات کو ہوگی ۔ واضح رہے کہ یہ پاکستان میں اکیس سال کے بعد ایک ہی روز عید منانے کا موقع آیا ہے جب تمام صوبوں میں ایک ہی روز سب مل کر عید منارہے ہیں۔ بدھ کو عید الفطر کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد کی سربراہی میں ہوا جس میں وزارت سائنس، اسپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوئے اجلاس پانچ گھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہا ۔ اجلاس کے بعد تقریباً رات ساڑھے گیارہ بجے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مولانا عبد الخبیر آزاد نے بتایا کہ پاکستان بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں، بہت سی جگہ پر مطلع ابرآلود تھا، جن مقامات سے شہادتیں موصول ہوئیں ان میں چمن، قلعہ سیف اللہ، پسنی، پشاور، سندھ کا علاقہ میرپور اور دیگر مختلف مقامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چمن اور شاور کی زونل کمیٹی نے گواہیوں کو لیا اور فیصلہ کرکے ہمیں پہنچایا۔انہوںنے کہاکہ اتفاق رائے سے طے پایا ہے کہ یکم شوال المکرم 1442 ہجری 13 مئی 2021 بروز جمعرات کو ہو گی اور (آج) جمعرات کو انشااللہ عیدالفطر کا دن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اللہ کے فضل و کرم سے پوری قوم کو اکٹھا کیا ہے ، آئندہ بھی مل کر آگے چلنے کی کوشش کریں گے ، اللہ تعالیٰ ہمیں ثابت قدم رکھے ۔اس موقع پر چیئر مین رویت ہلال کمیٹی نے پاکستانی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دی ۔ انہوںنے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی بھی مذمت کی ۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے قبل ہی کہا گیا کہ کراچی اور سکھر میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ان شہروں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ختم کردئیے گئے ۔سکھر سے مفتی محمد ابراہیم قادری نے باضابطہ طور پر شاند نظر نہ آنے اور اجلاس ختم کرنے کا اعلان کیا۔کراچی میں زونل رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے اجلاس ختم کردیا۔کراچی زونل رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی حافظ محمد سلفی کررہے تھے اجلاس میں قاری نظیر احمد نعیمی، قاری محمد اقبال،مولانا صابر شریک ہوئے جبکہ پشاورمیں چیئرمین زونل کمیٹی مولانا احسان الحق کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال ہوا ۔ قبل ازیں محکمہ موسمیات نے کہا کہ چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ ہو تب ہی اسے دیکھا جاسکتا ہے ، پاکستان کے کسی بھی علاقے میں چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ نہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات نہیں تاہم ماہ شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کی رات 12 بجکر ایک منٹ پر ہوچکی ہے ۔دوسری جانب پشاور میںمفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت علمائے کرام پرمشتمل غیر سر کاری مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی جامع مسجد قاسم علی خان میں منعقد ہوا ۔پشاور کی مسجد قاسم خان کی مقامی اور غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنیکااعلان کردیا۔مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے مطابق مردان، چارسدہ، صوابی اور کوہاٹ سمیت متعدد علاقوں سے شہادتیں موصول ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ مسجد قاسم علی خان کی رویت ہلال کمیٹی کو 23 شہادتیں موصول ہوئی جن کو شرعی پیمانے پر پرکھنے کے بعد کمیٹی نے (آج)جمعرات 13 مئی 2021 کو یکم شوال المکرم عید الفطر کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام شہادتیں زونل کمیٹی تک پہنچا چکے ہیں۔دریں اثناء وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے ۔اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہاکہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے اور چاند کا بدھ کو نظر آنا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہوگی؟وفاقی وزیر نے کہاکہ سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے ۔دوسری جانب وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کے فیصلہ سے پہلے عید یا رمضان کا فیصلہ کرنا کسی وزیر یا حکومتی شخصیت کیلئے مناسب نہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ حکومت کا ایک متعین ادارہ اور وہاں جید علماء سمیت تمام متعلقہ اداروں کی نمائندگی موجو دہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے سے اہم دینی وشرعی حکم کا فیصلہ دینا دینی شعائر کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے ۔ادھر معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ تاخیر ضرور ہوئی لیکن ہم نے قوم کو ایک عید کا تحفہ دیا ہے ، 20سال بعد قوم ایک عید کریگی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت دنیا کے کسی ملک میں ایک روز قبل شوال کا چاند نہیں دیکھا جاسکا جس کی وجہ سے بیشتر ممالک میں 30واں روزے ہوئے اور عید الفطر جمعرات کو منانے کااعلان کیا گیا ۔
اسپیکر ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا خان نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب خان کی طرف سے آج اسپیکر ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کی کوشش کی گئی مگر رابطہ قائم نہ ہوسکا۔اسپیکر قومی اسمبلی کو بذریعہ میسج آگاہ کرد...
جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا کوئی نظریہ نہیں ہے، ان کا نظریہ صرف اتھارٹی ہے کہ گرفت ہماری رہے،وہ جائز ہو، ناجائز ہو، اس پر ہمیں اعتراض ہے اور رہے گا۔کراچی میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت کے سات...
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارا خاندان 3 نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردار ادا کررہا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شہر کے مسائل کا حل نکالیں گے، صوبہ سندھ کے ساتھ وفاق ہمیشہ سے سوتیلا سلوک کرتا آیا ہے۔کراچی میں شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ...
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے الزام عائد کیا ہے کہ مریم نواز اور خواجہ آصف مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے خواجہ آصف اور مریم نواز کے بیان کے حوالے سے رد عمل کا اظہار کرتے...
کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پاڑا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ لوئر کرم کے علاقے مندوری میں جاری دھرنے کی وجہ سے آمد و رفت کے راستے آج بھی بند ہیں۔ ٹل تا پاڑا چنار مرکزی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کا کہن...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، ہم اپنے کیسز عالمی سطح پر لے جائیں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ گئے، سپریم کورٹ گئے، کوئی ہماری بات سننے ...
سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے طریقہ کار پر مطمئن کریں، آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف فوج پر ہوتا ہے، فوجی افسران کو بنیادی حقوق اور انصاف ملتا ہے یا نہیں ہم...
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو محصولات کے مقدمے جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت ان لینڈ ریونیو کے اپیلیٹ ٹربیونلز کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے عدالتوں میں رکی ہوئی محصولات کے قانونی مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہد...
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 10جنوری کو سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردو...
کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پارا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے اور لوگ قافلوں کی آمد کا انتظار کررہے ہیں۔ لوئر کرم مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل تا پاڑاچنار مین شاہراہ آج بھی بند ہے، شاہراہ پر دھرنا دینے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک مین...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زیادہ ٹیکس پاکستان کو نہیں چلنے دیں گے تاہم ہمیں آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے پورے کرنے ہیں اور وقت آنے پر آئی ایم ایف کو خیرباد کہیں گے۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پہلی بار اس...
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلئنز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی جس کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے ہیں کہ سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل اے پی ایس جیسے مجرمان کے خلاف ٹرائل کے لیے تھا، کیا تمام سویلین کے ساتھ وہی برتائو کیا جاسکتا ہے جیسے ...