وجود

... loading ...

وجود

بیت المقدس کی اہمیت اور یہود

پیر 10 مئی 2021 بیت المقدس کی اہمیت اور یہود

الشیخ محمد صالح المنجد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فلسطین کے دارالخلافہ، بیت المقدس کے فضائل بہت زیادہ ہیں ۔ان کے بارے میں آیات و احادیث موجود ہیں۔اللہ سبحانہ وتعالی نے قرآن مجید میں اسے مبارک قرار دیا ہے ۔ فرمان باری تعالی ہے :’’ پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندے کورات ہی رات میں مسجد حرام سے مسجد اقصی تک لے گیا جس کے آس پاس ہم نے برکت دے رکھی ، اس لیے کہ ہم اسے اپنی قدرت کے بعض نمونے دکھائیں‘‘۔ (الاسراء ۔1 )
مسجد کے اردگرد کا علاقہ اور شہر بھی اس کی وجہ سے بابرکت ہوگیا۔اسی علاقے کواللہ تعالی نے موسی علیہ السلام کی زبان سے مقدس کا وصف دیا۔ فرمان باری تعالی ہے :اے میری قوم اس مقدس سرزمین میں داخل ہوجاؤ جو اللہ تعالی نے تمہارے نام لکھ دی ہے‘‘ ۔ (المائدہ۔21 )
یہ ایسی پاکیزہ سرزمین ہے جہاں پرکانا دجال بھی داخل نہیں ہوسکتا۔ حدیث میں فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے : وہ دجال حرم اوربیت المقدس کے علاوہ باقی ساری زمین میں گھومے گا ‘‘۔( مسنداحمد، حدیث نمبر 19665 ) ۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام دجال کواسی علاقے کے قریب قتل کریں گے جیسا کہ حدیث نبوی میں فرمان نبویﷺ ہے ،حضرت نواس بن سمعان رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : عیسیٰ بن مریم علیہ السلام دجال کو باب لد میں قتل کریں گے ‘‘۔( صحیح مسلم، حدیث نمبر 2937 )۔لد بیت المقدس کے قریب ایک جگہ کا نام ہے ۔
القدس شریف ہی مسلمانوں کا قبلہ اول ہے جیسا کہ حدیث میں ہے ،حضرت براء رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ نے سولہ یا سترہ مہینے بیت المقدس کی طرف نمازپڑھی۔( صحیح بخاری حدیث نمبر 41 )۔( صحیح مسلم، حدیث نمبر 525 )۔ مکہ مکرمہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتے تھے ۔ البتہ اس بات کا اہتمام ضرور کرتے کہ آپﷺ اس رخ پر کھڑے ہوں جس پر خانہ کعبہ اور بیت المقدس،دو نوں ہی قبلے سامنے آ جائیں۔ وجہ یہ تھی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اسی وقت اہل کتاب سے مختلف کوئی طریقہ اختیار فرماتے جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپﷺ کو اس کا حکم یا اجازت مل جاتی تھی۔
جب آپ ﷺ مدینہ منورہ تشریف لائے تو وہاں دونوں قبلوں کو بیک وقت سامنے رکھنا ممکن نہ تھا۔ لہٰذا آپﷺ نے اپنے اصول کے مطابق بیت المقدس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنا شروع کر دی۔ لیکن آپﷺ کا جی چاہتا تھا کہ خانہ کعبہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھیں۔ کچھ عرصہ بعد اللہ تعالیٰ نے سورہ البقرہ میں آیات نازل فرما کر یہ اجازت دے دی کہ آپﷺ کعبہ ہی کواپنا قبلہ بنا لیں۔گویا مدینہ منورہ میں مسلمانوں نے پہلے بیت المقدس کو اپنا قبلہ بنایا تھا۔
بیت المقدس مہبط وحی اورانبیائے کرام کا وطن ہے ۔مسجداقصیٰ ان مساجدمیں سے ہے جن کی طرف سفرکرنا جائزہے ۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تین مساجدکے علاوہ کسی اورکی طرف سفرنہیں کیا جاسکتا ، مسجد حرام ، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اورمسجداقصیٰ‘‘۔(صحیح بخاری ،حدیث نمبر 1132 )
ایک طویل حدیث میں آیا ہے ،جسے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ نے روایت کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی مسجد میں سب انبیائے علیہم السلام کی ایک نمازمیں امامت کرائی۔ حدیث کے الفاظ کچھ اس طرح ہیں :نمازکا وقت آیا تومیں نے ان کی امامت کرائی‘‘۔ (صحیح مسلم ،حدیث نمبر 172 )۔
مورخین اسلام نے لکھا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی تعمیر میں حضرت یعقوب علیہ السلام نے بھی حصہ لیا تھا۔مگر اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ اب یہودی مسلمانوں سے مسجداقصیٰ کے زیادہ حق دار ہیں ۔ یعقوب علیہ السلام موحد اورتوحید پرست تھے اوریہودی توریت میں تحریف کرنے کی وجہ سے مشرک ہو چکے ۔لہٰذا یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ یہودی مشرک اس میں کچھ بھی حق رکھیں۔ویسے بھی انبیا ء کی دعوت نسلی نہیں بلکہ تقویٰ پرمشتمل ہوتی ہے ۔
القدس شریف میں اب یہودیوں کا کچھ حصہ نہیں ہے اس لیے کہ یہ علاقہ دووجوہ کی بنا پر مسلمانوں کی ملکیت بن چکا، اگرچہ پہلے وہاں یہودی رہتے رہے ہیں :
1۔اس لیے کہ یہودیوں نے کفرکا ارتکاب کیا۔ بنی اسرائیل کے مومنوں کے دین پہ جنہوں نے موسی علیہ السلام کی پیروی واتباع کیا اوران پرایمان لائے اوران کی مدد کی ۔ یہود ان کے دین پرواپس نہیں آئے اوران کی شریعت پرعمل نہیں کیا۔
2 ۔ مسلمان دور جدید کے یہود سے اس جگہ کا زیادہ حق رکھتے ہیں ۔ اس لیے کہ زمین پہلے رہائش اختیارکرنے سے حاصل نہیں ہوتی بلکہ زمین کا مالک تووہی بنتا ہے جواس میں حدوداللہ کا نفاذ کرے اوراس میں اللہ تعالی کے حکم کوچلائے ۔ وہ اس لیے کہ زمین اللہ تعالی نے پیدا فرمائی اورانسانوں کو اس لیے پیدا فرمایا کہ وہ اس زمین پررہتے ہوئے اللہ تعالی کی عبادت کریں اوراس میں اللہ تعالی کا دین اورشریعت و حکم نافذ اورقائم کریں۔اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :یقیناً زمین اللہ تعالی کی ہی ہے ۔ وہ جسے چاہے اپنے بندوں میں سے اس کا وارث بنا دے اورآخر کامیابی انہیں کوہوتی ہے جومتقی ہیں‘‘۔ ( الاعراف ۔ 128 )۔
اسی لیے اگرکوئی عرب قوم بھی وہاں ایسی آجائے جو کہ دین اسلام پرنہ ہوں اوروہاں کفرکا نفاذ کرنے لگے تواس سے بھی جہاد کیا جائے گا حتی کہ وہاں اسلام کا حکم نافذ ہو جائے ۔غرض یہ معاملہ نسلی اورمعاشرتی نہیں بلکہ توحید و اسلام کا معاملہ ہے ۔اس ضمن میں ہم ایک فاضل مقالہ نگار کی تحریر پیش کرتے ہیں:تاریخ اس بات کی شاہدہے کہ فلسطین میں سب سے پہلے بودوباش اورسکونت اختیارکرنے والے کنعانی تھے ، جنہوںنے چھ ہزارسال قبل میلاد وہاں رہائش اختیار کی۔یہ ایک عرب قبیلہ تھا اورجزیرہ عربیہ سے فلسطین میں آیا ۔کنعانیوں کے آنے کے بعد ان کے نام سے اسے فلسطین کا نام دیا گیا‘‘۔ (دیکھیں کتاب : الصیھونیتہ نشاّتھا تنظیماتھا ، انشتطھا۔ تالیف : احمد العوضی ص 7 )۔
’’اوریہودی تویہاں پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے آنے کے تقریبا چھ سو سال بعد آئے ہیں۔ یعنی اس کے معنی یہ ہوئے کہ یہودی فلسطین میں پہلی مرتبہ چودہ سوسال قبل میلاد میں آئے ۔اس طرح کنعانی یہودیوں سے چار ہزار پانچ سوسال پہلے فلسطین میں داخل ہوئے اوراسے اپنا وطن بنایا‘‘۔ (دیکھیں درج بالا کتاب صفحہ نمبر 8 )۔
اس طرح یہ تایخی طورپربھی یہ ثابت ہے کہ فلسطین میں یہودیوں کا نہ تو اب کوئی حق ہے اورنہ ہی ان پہلے کو حق حاصل تھا۔ ، اورنہ کوئی شرعی اوردینی حق ہے اور نہ ہی قدیم رہائشی اورمالک ہونے کے اعتبارسے ہی حق ہے ۔بلکہ یہ لوگ غاصب اورظالم ہیں۔ہم اللہ تعالی سے دعاگو ہیں کہ وہ ان یہود سے جلداز جلد بیت المقدس کوپاک کرے اورانہیں وہاں سے نکالے اوراس میں دیرنہ کرے ۔بلاشبہ اللہ تبارک وتعالیٰ اس پرقادرہے اور دعاکوقبول کرنے والا ہے ۔
٭٭٭٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
خرم پرویز کی حراست کے تین سال وجود منگل 26 نومبر 2024
خرم پرویز کی حراست کے تین سال

نامعلوم چور وجود منگل 26 نومبر 2024
نامعلوم چور

احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ وجود پیر 25 نومبر 2024
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ

اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟ وجود پیر 25 نومبر 2024
اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟

کشمیری غربت کا شکار وجود پیر 25 نومبر 2024
کشمیری غربت کا شکار

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر