... loading ...
چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے ڈاکٹر شعیب سڈل اقلیتی کمیشن رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ رپورٹ میں کچھ چیزیں آئین کے خلاف ہیں ، وزارت تعلیم کو کمیشن رپورٹ پر مزید غور کیلئے خط لکھیں گے ،روزہ میں کرونا ویکسین لگائی جاسکتی ہے ، کرونا ایس اوپیز پرعملدر آمد مساجد و مدارس سمیت ہر جگہ پر کیا جائے ،کورونا انتہائی مہلک وبا ہے ، شریعت کے تناظر میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے ۔بدھ کو اسلامی نظریاتی کونسل کا دو سو تیئسواں اور نئے کورم کے ساتھ باضابطہ پہلا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کی صدارت میں ہوا جس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے ارکان کو صدر مملکت عارف علوی سے ہونے والی ملاقات بارے بریف کیا ۔ اجلاس میں ماہ رمضان میں کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کروانے میں علما کے کردار پر بھی گفتگو کی گئی ۔اجلا س میں ون مین کمیشن رپورٹ سے متعلق جس میں نصاب تعلیم میں اسلامیات کے مضمون کے علاوہ دیگر مضامین سے دین اسلام کے مضمون کو کم کرنے کے حوالے سے اور دیگر اہم امور پر بحث ہوئی ۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہاکہ صدر مملکت، وزیراعظم اور وزارت قانون کے مشکور ہیں جنہوں نے 12 ممبران ایسے دیئے جو بڑی شخصیات ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حال ہی میں شعیب سڈل نصاب کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی ہے ،یہ رپورٹ آئین کے منافی ہے ، وزارت تعلیم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،ہم وقت چاہتے ہیں تاکہ اس پر مفصل کام کرکے سفارشات تیار کریں ۔ انہوںنے کہاکہ روزے کی حالت میں ویکسین لگوائی جاسکتی ہے ،صدر مملکت نے 70 ایسے موضوعات تیار کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ معاشرتی ارتباط اور حسن تعامل بہتر بنایا جاسکے ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا انتہائی مہلک وبا ہے ، شریعت کے تناظر میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے ۔انہوںنے کہاکہ ریاست مدینہ کے حوالے سے ہم اپنی تجاویز دے چکے ہیں ،کچھ تجاویز پر عمل ہوچکا ہے اور کچھ پر وقت کے ساتھ ساتھ عمل ہوتا ہے ۔
پاکستان میں جولائی تا اکتوبر کے دوران 1 ارب 9 کروڑ ڈالرز کی مجموعی بیرونی سرمایہ کاری آئی ہے ۔ وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آوٹ لک کی رپورٹ جاری کردی ۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر میں ترسیلات زرمیں سالانہ 23 اعشاریہ 9 فیصد کا ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے ۔ وزارت خز...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے اسلام آباد میں لشکر سے نمٹنے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا، سیکورٹی اداروں نے بہت اچھی حکمت عملی سے دھرنے کا خاتمہ کیا اور عوام کو سکون میسر ہوا، یہ فسادی اور ترقی کے مستقل دشمن ہیں، آج کے بعد ان کو مزید موقع نہیں دیا جائے گا۔وفاقی ...
امریکا کے سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس رچرڈ گرینیل اور متعدد ارکان پارلیمنٹ نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رچرڈ گرینیل نے بلوم برگ کی ایک رپورٹ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ عمران خان کو رہا کرو۔ عمران خان کی رہ...
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران 900 مظاہرین کو گرفتار کیا اور 200 گاڑیاں پکڑیں، سب کو احتجاج کرنے کا حق ہے مگر احتجاج کی آڑ میں دہشت گرد کارروائی برداشت نہیں کریں گے ۔چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھ...
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا نے گزشتہ روز اسلام آباد کے ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین کے خلاف گرینڈ آپ...
پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہونے کے بعد جڑواں شہروں میں معمولات زندگی بحال ہوگئے جبکہ راستے بھی کھل گئے ، اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک سے جناح ایونیو پر فلیگ مارچ کیا۔حالات نارمل ہوتے ہی جیل سے ملزمان کی پیشی کے ساتھ عدالتوں میں مقدمات کی ریگولر سماعت شروع ہوجائے گی۔ ماتحت عدلیہ کے مطا...
تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے مرکزی قافلے نے اسلام آباد کی دہلیز پر دستک دے دی ہے۔ تمام سرکاری اندازوں کے برخلاف تحریک انصاف کے بڑے قافلے نے حکومتی انتظامات کو ناکافی ثابت کردیا ہے اور انتہائی بے رحمانہ شیلنگ اور پکڑ دھکڑ کے واقعات کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنان ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے قافلے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ دھرنے کے مقام کے حوالے سے حکومتی کمیٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان چونگی 26 پر چاروں طرف سے بڑی تعداد میں ن...
پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروس دوسرے دن پیرکوبھی متاثر رہی، جس سے واٹس ایپ صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں موبائل ڈیٹا سروس متاثر ہے ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ پشاور دیگر شہروں میں موبائل انٹر...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اعتراف کیا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم، سپریم کورٹ کے فیصلوں اور بین الاقوامی بہترین طریقوں کے پس منظر میں اے جی پی ایکٹ پر نظر ثانی کی ضرورت ہے وزیر خزانہ نے اے جی پی کی آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے صوبائی سطح پر ڈی جی رسید آڈٹ کے دف...
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت کا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ دھرنے والوں سے اب کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والوں کا رویہ سب نے دیکھا ہے ، ڈی چوک کو مظاہرین سے خال...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد اور ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان کو شاباش دیتے ہوئے مطالبات منظور ہونے تک ڈٹ جانے کی ہدایت کی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے عمران خان سے منسوب بیان میں لکھا گیا ہے کہ ’پاکستانی قوم اور پی ٹی آئی...