وجود

... loading ...

وجود

ڈاٹ قوم۔۔۔

جمعه 12 مارچ 2021 ڈاٹ قوم۔۔۔

دوستو، ہم لوگ جس قوم سے تعلق رکھتے ہیں، پاسپورٹ پر تو اسے ’’پاکستانی‘‘ قوم کہہ سکتے ہیں لیکن ہماری نظر میں یہ ’’ڈاٹ قوم‘‘ ہے۔۔ یعنی اس قوم کے سامنے باقی ساری قوموں کو ’’فل اسٹاپ‘‘ لگ جاتا ہے۔ ذہانت، عیاری،چالاکی، دونمبری، سخاوت، یعنی کسی پیمانے میں بھی تولا جائے اس قوم کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔۔ چلیں پھر آج ڈاٹ قوم پر کچھ اوٹ پٹانگ باتیں کرتے ہیں۔۔

غریب علاقے ہوں یا مضافاتی بستیاں، یہاں تعلیم کے نام پر اس قوم کو جس طرح لوٹا جارہا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔۔مضافاتی علاقوں کے انگریزی اسکولوں کی ان ننھی منی ٹیچرز کی قابلیت کا یہ حال ہوتا ہے کہ۔۔فیوچر کو ’’فٹورے‘‘ ْ۔۔میچیور کو ’’مٹورے‘‘۔۔۔ نیچر کو ’’نٹورے‘‘ کہتی ہیں۔۔اسی طرح سن ڈے کی اسپیلنگ ، ایس یو این ڈی ای لکھتی ہیں۔۔ایسی ہی ایک خاتون ٹیچر سے جب ہم نے فرمائش کی کہ ۔۔بیماری کی درخواست انگریزی میں سنائیں توانہوں نے کچھ یوں اسٹارٹ لیا۔۔ ڈیئر پرنسپل۔۔ آئی بیک ٹوسے ڈیٹ ۔۔آئی بیک ٹو سے ڈیٹ۔۔ آئی بیک ٹوسے ڈیٹ۔۔۔ شاید محترمہ کی سی ڈی پھنس گئی تھی۔۔ہم نے انہیں حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ۔۔ اور سنائیں۔۔۔ وہ ترنت بولیں۔۔ بس اللہ کا شکر ہے۔۔ آپ سنائیں۔۔؟؟

یہ ڈاٹ قوم ایک طرف تو مغربی کلچر اپنانا چاہتے ہیں اور دل میں یہی تمنا لے کر نکلتے ہیں کہ آگے ہر چوک چوراہے پر فیشن زدہ اور ماڈرن لباس میں ملبوس دوشیزائیں نظر آئیں جبکہ اپنے گھر موجود خواتین کو سات پردوں میں بند رکھنے کو مشرقی کلچر کہہ کر جائز قرار دیتے ہیں۔۔اس ڈاٹ قوم کایہ حال ہے کہ قومی ترانہ فارسی میں، مذہبی تعلیم عربی میں، دنیاوی تعلیم انگریزی میں، گھر میں اردو، امریکی گرین کارڈ کے خواہش مند اور مکہ ، مدینہ میں تدفین کے ہمیشہ سے خواہش مند رہتے ہیں۔۔ جس کے پاس روزگار ہے نہ نوکری، روٹی ہے نہ زندگی کا کوئی سہارا، باقی جو رہ گیا تو کبھی گیس ،پانی غائب توکبھی بجلی نہ ہونے سے مکمل اندھیرا۔۔ جہاں پیزا پولیس سے پہلے پہنچ جاتا ہے، کار خریدنے کے لیے قرض سو فیصد لیکن تعلیم کے لیے بیس فی صد، چاول ایک سو ستر روپے کلو لیکن فون کی سم مفت۔۔ جوتے اے سی والی دکان میں اور کھانے کی سبزیاں فٹ پاتھ پر۔۔ لیمن جوس پینے کے لیے مصنوعی خوشبو کے ساتھ لیکن برتن دھونے کے لیے اصلی لیموں۔ MBA اور M,A پاس بے روز گار مگر ایک جاہل ایم پی اے یا ایم این اے۔۔ جہاں پانی کی ٹنکی سے لے کر قبروں تک میں اسلحہ مل جاتا ہے، لیکن چْھری والا آدمی نہیں مل رہا جو کھلے عام خواتین پرحملہ کرتا ہے۔۔ جہاں وزیراعظم بیروزگار ہوجائے تو خوشیاں منائی جاتی ہیں۔۔ جو ڈاکٹر کی دوا سے دو دن تک آرام نہ آئے تو ڈاکٹر بدل دیتے ہیں لیکن برسوں سے اسی کرپٹ اور عوام دشمن مافیا سے امید لگائے بیٹھے ہیںجوقومی خزانے کو کرپشن کے ـ’’وڈے ٹیکے‘‘ لگانے میں دن رات مصروف رہتے ہیں۔۔۔ جہاں عوام چوری کی بجلی سے کمپیوٹر آن کرکے پوچھتے ہیں کرپٹ حکمرانوں سے کب نجات ملے گی۔۔ جوبغیر کام کئے تنخواہ چاہتے ہیں۔۔بغیر ورزش کے صحت مند رہنا چاہتے ہیں۔۔بغیر محنت کیے ترقی کرنا چاہتے ہیں۔۔اپنے ملک کا حشر نشر ہو چکا ہے پورا ملک لوٹ کر عوام کا خزانہ بیرون ملک منتقل کردیا گیا ہے لیکن عوام کو اس بات میں زیادہ دل چسپی ہے کہ گیلانی چیئرمین سینیٹ بنے گا یا سنجرانی۔۔ جہاں رشوت کو چائے پانی کہتے ہیں۔۔مردار گدھوں اور کتوں کا گوشت کئی ہوٹلوں اور قصابوں سے پکڑاجاتاہے ۔۔سیوریج کے پانی سے سبزیاں اگائی جارہی ہیں ۔۔ ماؤں نے نارمل طریقے سے بچے جننے چھوڑ دیئے ۔ شہد کے نام پر چینی، شکر اور گْڑ کا شیرہ ملتا ہے ۔۔جو پیٹرول بھی چوری کرتے ہیںساتھ ساتھ سگریٹ بھی پیتے ہیں پھر درجنوں کی تعداد میں مرتے بھی ہیں۔۔

یہ بھی اسی قوم میں ہوتا ہے کہ آپ کو رات تین بجے اچانک کوئی دوست موبائل پر فون کرتا ہے اورآپ کی غنودگی سے بھرپور آواز سن کر کہتا ہے۔۔ابے یار سو رہاتھا کیا؟ ۔۔۔ اب کیا رات کے تین بجے نائٹ کرکٹ میچ کھیلیں؟۔۔۔ بازار میں اچانک کوئی جاننے والا مل جائے تو وہ لازمی پوچھتا ہے۔۔ ابے یارتو یہاں کیا کررہا ہے؟۔۔۔ بھائی جمعہ پڑھنے گیا تھا وہاں بہت رش تھاتو سوچا ادھر ہی آجاؤں۔۔۔ اسپتال میں کوئی جاننے والا مل جائے تو لازمی سوال کرے گا خیریت تو ہے؟۔۔ اب اسپتال میں کیا ڈنر کرنے جاتا ہے کوئی؟۔۔۔۔سینما میں فلم دیکھنے جائیں تو وہاں بھی جاننے والے مل جاتے ہیں اور حیرت سے پوچھتے ضرور ہیں کہ یہاں کیا کرنے آئے ہو؟۔۔۔ بھائی جو تم کرنے آئے ہووہی ہم کرنے آئے ہیں، کیوں کہ ہم آدمی ہیں تمہارے جیسے ، جو تم کروگے وہی ہم بھی کریں گے۔۔سبزی والے کی دکان پر کوئی دوست مل جائے توحیرت کااظہار یوں کرے گا،اچھا تو سبزی خریدی جارہی ہے؟۔۔ جی جناب یہ بندہ سبزی بیچ رہا ہے، اگر نسوار بیچ رہا ہوتا تو لازمی پھر وہی خرید رہا ہوتا۔۔ہمارے پیارے دوست ایسے لوگوں سے بہت تنگ ہیں ، کہتے ہیں کہ۔۔مسجد میں جاؤ نمازیں پڑھو۔۔مارکیٹ جاکرشاپنگ کرو۔۔اسکول و کالج جاکر تعلیم حاصل کرو۔۔ہرجگہ لوگ اس طرح حیرت سے سواگت کرتے ہیں جیسے ہم کوئی انوکھا کام کررہے ہیں۔۔ اسے تو اس بات پر بھی غصہ آتا ہے کہ جب وہ اپنی کسی گرل فرینڈ کے ساتھ تفریح کی غرض سے کہیں جاتا ہے تو وہاں بھی اسے جاننے والے مل جاتے ہیں،اور ہر بار کہتے ہیں۔۔ پہلے والی بھابھی زیادہ خوب صورت تھی۔۔

یہ بھی اسی ’’ڈاٹ قوم‘‘ کا طرہ امتیاز ہے کہ یہاں جتنا بڑا دونمبری اور کرمنل ہوگا، حاجی صاحب کہلائے گا۔۔جہاں گھر کے ماتھے پہ’’ہذا من فضل ربی‘‘ لکھنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ۔۔خبردار مجھ سے مت پوچھنا یہ گھر کیسے بنایا۔۔جہاں مجرم کا دفاع استغاثہ کا وکیل کرتا ہے۔۔۔ جہاں نمبر ایک ہونے کے لیے نمبر 2 ہونا ضروری ہے۔۔۔جو موروثیت کو جمہوریت گردانتی ہے۔۔۔جہاں حق رائے دہی قیمے والے نان اور بریانی کے ڈبوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔۔جہاں اربوں ہڑپ کر جانے والے ’’ایک دھیلے کی کرپشن‘‘ نہ کرنے کی قسم کھا لیتے ہیں۔۔جہاں راشی کے ماتھے پر محراب ہوتی ہے۔۔ایک داڑھی والے منصب دار سے کسی نے کہا شرم نہیں آتی داڑھی رکھ کر کرپشن کرتے ہو؟جواب ملا کہ داڑھی گلے تک جاکر ختم ہو جاتی ہے۔ اس سے آگے پیٹ شروع ہو جاتا ہے۔۔جہاں حرام نہ کھانے والے کو کمزور اور بیوقوف گردانا جاتا ہے۔۔جہاں بدمعاش کی عزت کی جاتی ہے اور شریف کو ٹکے کوڑی کا سمجھا جاتا ہے۔۔جہاں جھوٹ بولنے والا مشہور ہو کر صحافی کہلاتا ہے۔۔جہاں لوگ غیرت کے نام پر جانیں لے لیتے ہیںمگر دو دو ٹکے کیلئے اپنا ضمیر اپنی عزت بیچ دیتے ہیں۔۔۔اسی ڈاٹ قوم کے لوگوں کو اپنے گناہ صرف تب یاد آتے ہیں جب زمین لرزتی اور آسمان کپکپاتا ہے۔۔

اورچلتے چلتے آخری بات۔۔۔دکھ اس بات کا نہیں کہ ڈاٹ قوم کے لوگ خراب ریموٹ کو چپیڑیں مار کر ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں،افسوس اس بات پر ہے کہ وہ ریموٹ چپیڑیں کھاکر ٹھیک بھی ہوجاتا ہے۔ خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر