وجود

... loading ...

وجود

رام نام کی لُوٹ ہے

هفته 06 مارچ 2021 رام نام کی لُوٹ ہے

رام مندر کی تعمیر کے لیے چندہ جمع کرنے کی مہم گزشتہ 27فروری کو اختتام پذیر ہوگئی۔اس دوران 2100 کروڑ روپے کا چندہ جمع ہوا، جو مندر تعمیر کے تخمینے سے ڈیڑھ گنا زیادہ ہے ۔رام جنم بھومی ٹرسٹ نے گزشتہ سال دسمبر میں پورے رام مندر کمپلیکس کی تعمیر میں گیارہ سو کروڑ کی لاگت کا تخمینہ پیش کیا تھا جس میں صرف رام مندر کی تعمیر پر چارسو کروڑ کی لاگت کا تخمینہ تھا۔اس تخمینے کے مطابق ٹرسٹ کو ایک ہزار کروڑ کی زائد رقم موصول ہوئی ہے ۔رام مندر ٹرسٹ کے ممبر انل مشرا کا کہنا ہے کہ چندہ جمع کرنے کے کام میں ڈیڑھ لاکھ ٹولیاں سرگرم تھیں۔اس دوران سنگھ پریوار کی تنظیموں نے چندہ جمع کرنے کے لیے جو شرانگیزیاں کیں، ان کی تفصیلات آپ اخبارات میں پڑھ چکے ہیں۔ اس مہم کا قابل غور پہلو یہ ہے کہ اس کی آڑ میں جہاں ایک طرف مسلمانوں کو خوفزدہ کرنے اور انھیں احساس کمتری میں مبتلا کرنے کی کوششیں کی گئیں وہیں بعض عناصر نے اس موقع کا استعمال اندھی عقیدت کا شکار لوگوں کی جیبیں صاف کرنے اور انھیں ٹھگنے کے لیے بھی خوب کیا۔ غور سے دیکھا جائے تو چندے کی یہ مہم ایک گورکھ دھندہ بن کر رہ گئی اور یوں محسوس ہوا کہ اس کا مقصدرام مندر کی آڑ میں دہشت پھیلانا اور دولت بٹورنا تھا۔ اس کام میں جہاں سنگھ پریوار کی مختلف جارحیت پسند تنظیمیں سرگرم تھیں، وہیں بی جے پی نے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف صوبوں میں اپنے اقتدار کابھی خوب فائدہ اٹھایا اور زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کرنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے اختیار کیے گئے ۔ اس دوران کچھ ایسی تنظیموں اور افراد نے بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جن کے بارے میں یہ خیال تھا کہ وہ سیکولر ہیں اور ایک ایسے مندر کی تعمیر میں ہاتھ نہیں بٹائیں گے جو تاریخی بابری مسجد کو مسمار کرکے اس کی زمین پر بنایا جارہا ہے ۔ایک طرف جہاں سماجوادی پارٹی کے بانی اور ایودھیا تنازعہ کے چمپئن رہ چکے ملائم سنگھ یادو کی بہو نے گیارہ لاکھ روپے دے کررام مندر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا تو وہیں راجستھان میں کانگریس کی طلباء تنظیم این ایس یو آئی نے رام مندر کے لیے چندہ جمع کرنے کی مہم دوہفتہ تک چلائی اور اس مہم کو ‘ایک روپیہ رام کے نام’ کا عنوا ن دیا۔ قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ بعض نام نہاد مسلمانوں نے بھی رام مندر کی تعمیر کے لیے چندہ دیا۔

یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ رام مندر کے لیے چندہ جمع کرنے کی اس مہم کے دوران مسلمانوں کو دہشت زدہ کرنے کی پوری کوشش کی گئی۔مدھیہ پردیش میں اس سلسلہ کی یاترائیں مسلم علاقوں سے گزاری گئیں اور وہاں تصادم کی بھی نوبت آئی۔دہشت اس حد تک پھیلائی گئی کہ کئی جگہوں پر مسلمان خوف ودہشت میں نقل مکانی پر بھی مجبور ہوئے ۔بی جے پی اقتدار والی ریاست کرناٹک میں ان لوگوں کے گھروں پر ایک خاص قسم کے نشان لگائے گئے جنھوں نے چندہ دینے سے انکار کیا۔اس سلسلے میں کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے باقاعدہ ٹوئٹ کرکے کہا کہایسا لگتا ہے کہ رام مندر بنانے کے لیے فنڈ اکھٹا کرنے والے لوگ رقم دینے اور نہیں دینے والے لوگوں کے گھروں پر الگ الگ نشان لگارہے ہیں۔ یہ اسی طرح ہے جیسا جرمنی میں نازیوں نے ہٹلر کے زمانے میں کیا تھاجب لاکھوں لوگوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

چندے کی اس مہم کا ایک پہلو یہ ہے کہ اس کام کے لیے کئی ایسی فرضی تنظیمیں اور افراد بھی سرگرم تھے جو رام مندر کی تعمیر کے نام پر بھولے بھالے ہندوؤں کو بے وقوف بناکر اپنی تجوریاں بھررہے تھے ۔اس حقیقت کا اعتراف خود رام مندر ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری چمپت رائے نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ہے ۔ انھوں نے ہندی روزنامہ ‘دینک بھاسکر’ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بالکل درست ہے کہ کچھ لوگوں نے ٹرسٹ جیسی ہی رسیدیں چھپوالی ہیں اور ملتے جلتے نام سے ویب سائٹ بھی بنالی ہے اور اکاؤنٹ بھی کھول لیے ہیں۔ ایودھیا میں انھوں نے خود اب تک چارپانچ ایف آئی آر درج کروائی ہیں۔ مجموعی طورپر اس سلسلے میں آٹھ دس ایف آئی آر درج کرائی جاچکی ہیں۔ کچھ کارکنوں نے مقامی سطح پر بھی پولیس سے شکایت کی ہے ۔چمپت رائے کے اس بیان سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ بھولے بھالے ہندوؤں کو رام مندر کے نام پر لوٹنے کا کام بھی بڑے پیمانے پر کیا گیا۔شاید اس لیے کہ رام کے نام پر اس ملک میں سب کچھ جائز قرار دے دیا گیا ہے ۔

یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ رام مندر کے چندے کے معاملے میں گورکھ دھندہ چل رہا ہے ۔ یہ معاملہ جہاں ایک طرف لوگوں کی مصنوعی عقیدت کا ہے تو وہیں شروع سے اس میں کچھ لوگ دولت جمع کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔آپ کو یاد ہوگا کہ جب 90 کی دہائی میں وشوہندوپریشد نے رام جنم بھومی مکتی آندولن شروع کیا تھاتو اس کے ساتھ ہی ملک وبیرون ملک سے چندہ جمع کرنے کی مہم بھی شروع کی تھی۔جب اس تحریک کے لیے چندہ جمع کیا جانے لگا تواس دوران انکم ٹیکس محکمے نے اس کا حساب کتاب بھی طلب کیا کیونکہ یہ چندہ غیر ممالک سے بغیر کسی ضابطے کی کارروائی کے جمع کیا جارہا تھا۔جب اس معاملے میں وی ایچ پی کو نوٹس جاری کیا گیا تو نوٹس جاری کرنے والے افسر کا ہی تبادلہ کرادیا گیا تھا۔ یہ اس زمانے کی بات ہے جب مرکز میں وی پی سنگھ کی سرکار تھی اور اسے بی جے پی باہر سے حمایت دے رہی تھی۔ اب تو مرکز اور بیشتر صوبوں میں بی جے پی کی سرکاریں ہیں اور رام مندر کی تعمیر ان کا سب سے اہم موضوع ہے ۔آپ کو یاد ہوگا کہ گزشتہ26جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر نئی دہلی کے راج پتھ پر مختلف صوبوں کی جو ترقیاتی جھانکیاں نکالی گئیں تو ان میں جہاں مختلف صوبوں نے اپنی اپنی جھانکیوں میں اپنے ہاں ہورہی تعلیمی اور معاشی ترقی کی جھلکیاں پیش کی تھیں تو وہیں اترپردیش کی جھانکی میں رام مندر کا ماڈل رکھا ہوا تھا جس سے یہ ثابت ہوتا تھا کہ اترپردیش کی یوگی حکومت کے لیے رام مندر ہی ترقی کا معیار ہے ۔ اسے اپنے صوبے میں تعلیم،کاروبار، بے روزگاری اور نظم ونسق سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ہفتہ جب یوپی اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہوا تو صوبائی گورنر آنندی بین پٹیل نے اپنے خطبہ میں رام مندر کی تعمیر کے کام کو اپنی حکومت کی بڑی حصولیابی کے طور پر بیان کیا۔ جبکہ یہ بات سبھی کو معلوم ہے کہ مندر، مسجد، گردوارہ یا چرچ بنانا حکومت کا کام نہیں ہے کیونکہ ہمارے سیکولر دستور میں مذہب لوگوں کا نجی سروکار ہے اور اسٹیٹ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ لیکن بی جے پی کے اقتدار کی سب سے بڑی حصولیابی یہ ہے کہ اس نے ہندو مذہب کو سرکاری مذہب کے طورپر پیش کردیا ہے اور ہر سرکاری کام کاج کا آغاز اسی طرح ہورہا ہے جس طرح وزیراعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں رام مندر کا شلانیاس کیا تھا۔ پچھلے دنوں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب کے دوران بھی وزیراعظم نے ایسے ہی بھومی پوجن کیا تھا جیسا کہ رام مندر کے شلانیاس کے موقع پر کیا گیا تھا۔
٭٭٭٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟ وجود پیر 25 نومبر 2024
اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟

کشمیری غربت کا شکار وجود پیر 25 نومبر 2024
کشمیری غربت کا شکار

کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر