وجود

... loading ...

وجود

اسلام میں’’ویلن ٹائن ڈے‘‘منانے کا تصور

اتوار 14 فروری 2021 اسلام میں’’ویلن ٹائن ڈے‘‘منانے کا تصور

 

مفتی محمد وقاص رفیعؔ

’’ویلن ٹائن ڈے‘‘(Valentine day) محبت کے نام ایک مخصوص عالمی دن ہے، جو ہر سال 14 فروی کو سرکاری وغیر سرکاری اور چھوٹے ، بڑے پیمانے پر دُنیا بھر میںبڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ اِس دن نوجوان شادی شدہ وغیر شادی شدہ جوڑے آپس میں ایک دوسرے کو پھول اور مختلف قسم کے تحفے تحائف دے کر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

 

تیسری صدی عیسویں میں ’’ویلن ٹائن‘‘ نامی ایک پادری تھا جو ایک راہبہ (Nun) کی زلفوں کا اسیر ہوگیا تھا، چوں کہ مسیحیت میں راہب اور راہبہ کے لیے نکاح ممنوع تھا، اِس لیے ایک دن ’’ویلن ٹائن‘‘ نے اپنی معشوقہ کی تشفی کے لیے اُسے بتایا کہ مجھے خواب میں بتایا گیا ہے کہ 14 فروری کا دن ایسا ہے کہ اِس میں اگر کوئی راہب یا راہبہ صنفی ملاپ کرلیں تو اِسے گناہ نہیں سمجھا جائے گا، راہبہ نے اِس پر یقین کیا اور اِس طرح راہب اور راہبہ نے باہم صنفی ملاپ کرلیا۔لیکن ظاہر ہے کہ یہ کوئی مذہبی روایت تو تھی نہیں کہ جسے مسیحیت آسانی سے ہضم کرجاتی، اِس لیے کلیسا کی روایات کی سرعام یوں دھجیاں اُڑانے پر اِن دونوں راہب اور راہبہ کو قتل کردیا گیا۔ بعد میں اُن کے اِس کے قتل کے ردّ عمل میں بعض منچلوں نے ’’ویلن ٹائن‘‘ کو ’’شہید محبت‘‘ کے درجہ پر فائز کردیا اور اُن کی یاد میں 14 فروری کا یہ دن ’’ویلن ٹائن ڈے‘‘ (Valentine day) کے نام سے منانا شروع کردیا۔
چرچ نے 14فروری کے اِس موقع پر نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے اِس طرح کے آزادانہ میل جول کی ہمیشہ مذمت کی ہے اور اسے جنسی بے راہ روی کی تبلیغ پر مبنی قرار دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ مسیحی پادریوں نے اِس دن کی مذمت میں سخت بیانات دیئے ہیں ، بلکہ کچھ عرصہ پہلے تو ’’بینکاک‘‘ میں ایک مسیحی پادری نے بعض افراد کو لے کر ایک ایسی دکان کو نذرِ آتش کردیا جس پر ’’ویلن ٹائن ڈے‘‘ کارڈ فروخت ہورہے تھے۔

لیکن اِس کے باوجود حالیہ چند برسوں میں یورپ اور امریکا میں ’’ویلن ٹائن ڈے‘‘ کے موقع پر نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے سر عام برہنہ جلوس نکالے جاتے ہیں ، جن میں آوارہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنے اعضائے مخصوصہ پر اپنے محبوبوں کے نام چسپاں کرکے قلب میں لگی عشق و محبت کی آگ ٹھنڈی کرکے جنسی ہوس کی تسکین کا سامان اپنے لیے مہیا کرکے محظوظ ہوتے ہیں۔
جنسی تسکین کی یہ آگ اگر یورپ اور امریکہ تک ہی محدود رہتی تو پھر تو خیر تھی کہ وہ لوگ ویسے ہی اِس فعل بد کے عادی ہیں، لیکن افسوس اِس امر کا ہے کہ یہ آگ اب وہاں سے نکل کر ہمارے اسلامی ممالک کی طرف بھی ’’جنگل کی آگ‘‘ کی طرح بڑی تیزی کے ساتھ سے پھیلتی جارہی ہے۔

چنانچہ موجودہ صدی کے اوائل میں سعودی عرب کی طرف جب اِس آگ نے رُخ کیا تو 2002 ء اور 2008 ء میں سعودی پولیس نے ’’ویلن ٹائن ڈے‘‘ کے حوالے سے ہر قسم کی چیز کے فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی، لیکن اُن کی یہ حکمت عملی کارآمد ثابت نہ ہوئی اور اِس کے ردّ عمل میں وہاں ایک (Black market) بنادی گئی، جہاں ’’ویلن ٹائن ڈے‘‘ کے حوالے سے ہر قسم کے تحفے تحائف کی چیزیں بآسانی مل سکتی تھیں۔ 2012 ء میں مذہبی پولیس نے تقریباً 140 مسلمانوں کو یہ تہوار مناتے ہوئے پکڑا اور دکانوں پر فروخت ہوتے تمام پھول وغیرہ تحائف اپنے قبضے میں لے لیے۔

پاکستا ن میں ’’ویلن ٹائن ڈے‘‘ کا تصور اگرچہ نوے کی دہائی کے اواخر میں ریڈیو اور ٹی وی کی خصوصی نشریات کی وجہ سے قائم ہوگیا تھا، لیکن اُس وقت کے بزرگوں اور نیک لوگوں کی برکات اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی شدید قلت کی بناء پر اِس کو کوئی خاطر خواہ کام یابی اور توجہ میسر نہیں ہوئی تھی، لیکن جب سے اکیسویں صدی کا آغاز ہوا اور جدید سائنس نے سوشل میڈیا کے ذریعے دُنیا کو ایک دوسرے کے بہت قریب کر دیا ہے تو اُس کی وجہ سے گزشتہ چند سالوں سے اِس دن کے جشن منانے کے جذبہ نے وطن عزیز ملک پاکستان کے مسلمان نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں میں بھی اپنی انگڑائیاں لینی شروع کردی ہیں،اور یہ سلسلہ سال بہ سال آگے کی طرف بڑھتا ہی جارہا ہے، اورہمارے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں مغربی آگ کے اِس الاؤ میں بہت بری طرح سے جھلس رہے ہیں۔
آج ہمارا معاشرہ جس سراسیمگی و انتشار کا شکار ہے، نوجوان لڑکے اور لڑکیاں جس طرح سے خودکشیاں کر رہے ہیں، ظلم و فساد اور قتل و اغواء کے جو ہوشر با واقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں، معصوم بچوں اور بچیوں کا جس طرح سے استحصال اور اُن کے ساتھ جنسی درندگی کا بھیانک کھیل کھیلا جارہا ہے، اُن سب کے پیچھے کار فرما مغرب کی یہی گندی تہذیب ہے، جس نے ہم مسلمانوں سے ماں باپ کی عزت لوٹی، بھائی بہنوں کا احترام چھینا، بیٹوں اور بیٹیوں کی شفقت دل سے ختم کی، نکاح اور شادی کو تاراج کیا، زنا اور بدکاری کو رواج دیا، شرم و حیاء کا احساس ختم کیا، فحاشی و عریانی کا بول بالا کیا، میاں بیوی کی سچی محبت کو داؤپے لگایا، بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ کی جھوٹی محبت کو فروغ دیا،اسلام کا تمسخر کیا،مسلمانوں کا استہزاء کیا، قرآن کا ٹھٹھہ کیا، اورسب سے بڑھ کر یہ کہ مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن اور اُن کے آخری تاج دار حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مختلف انداز میں بہت ہی بری طرح سے مزاق اُڑایا، کبھی اُن کے کارٹون بنائے، کبھی اُن کے پتلے بنائے اور کبھی اُن کو طرح طرح کے بازاری القاب سے پکارا گیا۔

لیکن افسوس کہ ہمارا مسلمان معاشرہ پھر بھی اِس سے متاثر نہ ہوا اور مغرب اور یورپ کی گھٹا ٹوپ تہذیب اور اُن کی ظاہری ٹیپ ٹاپ پر ہمیشہ سو جان سے شیدا و فدا رہا، وضع قطع، رہن سہن، بود و باش ،زبان و کلام، کھانے پینے، اُٹھنے بیٹھنے،چلنے پھرنے،غمی خوشی، غرض تمام شعبہ ہائے زندگی میں اُن کا پیروکاربنا رہا ، اُنہیں اپنا آئیڈیل قرا دیتا رہا، اُنہیں اپنا نمونہ خیال کرتا رہا، اور اُن کے طرزِ زندگی پر نازاں و فرحاں رہا ہے۔حالاں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی احادیث مبارکہ میں کئی مواقع پر واضح اور دو ٹوک الفاظ میں مسلمانوں کو کفار اور مشرکین کی مخالفت کرنے کا حکم دیا ہے۔چنانچہ ایک جگہ ارشاد ہے کہ: ’’جو جس قوم کی مشابہت کرے گا اُس کا حشر اُنہیں کے ساتھ کیا جائے گا۔‘‘(سنن ابی داؤد: ۴/۴۴)

حاصل یہ کہ ہم مسلمانوں کواپنی زندگی کے تمام تر شعبوں میں کفار و مشرکین اور یہود و نصاریٰ کی خوب کھل کر مخالفت کرکے اُن کے ساتھ کفار دُشمنی کا اظہار کرنا چاہیے اور حضور نبی کریم ا ، صحابہ کرام ث، تابعین، تبع تابعین اور ائمہ مجتہدین رحمۃ اللہ علیہم کی مبارک سنتوں اور اُن کی نیک اداؤں پر مر مٹ کر اسلام دوستی کا ثبوت دینا چاہیے۔بالخصوص 14فروری ’’ویلن ٹائن ڈے‘‘ جیسے بدنام زمانہ ’’ڈے‘‘ کے موقع پر تو اور بھی زیادہ شرم و حیائ، اور حجاب و پردہ کو زیادہ سے زیادہ عام کرکے اِس کو خوب سے خوب تر فروغ دینا چاہیے۔اُمید ہے ہمارے نونہالانِ وطن ،قوم کے نوجوان بیٹے اور بیٹیاں امی عائشہ صدیقہ، طیبہ، طاہرہ رضی اللہ عنہا کے دو پٹے کی پوری طرح لاج رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر