... loading ...
قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات اوپن کروانے کی آئینی ترمیم پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا،کارروائی میں تین بار کورم کی نشاندہی پر باربارخلل پڑتا رہا ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کررہا تھا، اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا ۔بدھ کو وفاقی وزیرقانون و انصاف فروغ نسیم نے سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے کروانے اور دوہری شہریت کے حامل امیدواروں کی شرکت سے متعلق آئینی ترمیمی بل پیش کیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے سخت مخالفت کی، ایوان میں گزشتہ روز تین بار کورم کی نشاندہی کی گئی کورم پورانکلتا رہا ۔ اجلاس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق متذکرہ ترمیمی بل کی تحریک پر حکومت اپوزیشن کی طرف سے اظہار خیال کا سلسلہ جاری تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے دوسری بار کورم کی نشاندہی کردی۔ گنتی کروانے پر کورم پورا تھا تاہم آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔ کارروائی ادھوری رہ گئی۔ اپوزیشن کی جانب سے تین مرتبہ کورم کی نشاندھی کی گئی لیکن ہر بار کورم پورا نکلا۔حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے پر برستے رہے ۔ حکومتی اراکین تقریریں کرتے تو اپوزیشن شور شرابہ کرتی اور جب اپوزیشن اراکین تقریریں کرتے تو حکومتی اراکین شور شرابہ کرتے ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں 26 ویں پیش کی آئینی ترامیم کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ سب سے بڑا زر مبادلہ بیرون ملک پاکستانی بھیجتے ہیں، بجو پیسہ لگا کر آئیگا وہ پیسہ بنائے گا، آپ دھاندلی چاہتے ہیں یا ختم کرنا چاہتے ہیں،اگر مطالبہ یہ ہے کہ این آر او کے بعد ووٹ ملے گا تو وہ ووٹ ہمیں نہیں چاہے اس دوران اپوزیشن کے ارکان احتجاج کرتے رہے ۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی شدت اختیارکرگئی ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کے جو لوگ بات کرنا چاہتے ضرور کریں آپ اپنی بات کر لیں دوسروں کی نہ سنیں یہ پارلیمانی روایات کے خلاف ہے ۔کسی کی تضحیک نہ کریں کسی کی پگڑی نہ اچھالیں،ہم بردباری سے ایک دوسرے کا نقطہ نظر سنیں،اگراس پر ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو ایوان کی کاروائی آگے بڑھ پائے گی، بات سننی سنانی ہے تو ہم تیار ہیں، یک طرفہ نہیں ہوگا۔ایم ایم اے کے رہنما مولانا اسعدمحمود نے کہا کہ ہم قانون سازی کیلئے بات سننے سنانے کو تیار ہیں، فیٹف کے قوانین کیلئے جب مجھے فلور دیا گیا تو یہی شاہ صاحب نیچے سے آپکو ڈکٹیشن دے رہے تھے ، ہم جو قانون سازی کیلئے تجاویز دینا چاہتے ہیں ہمیں سنا جائے ، ہم حکومتی اراکین کے رویے پر احتجاج کریں گے ،ہمیں صرف حکومت کیرویے پر اعتراض ہے ،ہم قانون کے دائرے میں ہاؤس کو چلانے کو تیار ہیں جناب سپیکر جسطرح آپ ایوان چلا رہے ہیں ایسے نہیں چلتا۔مولانااسعد محمود کی تقریر پر حکومتی اراکین کا شور شرابا جاری رہا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ آپ بل پر بحث میں حصہ لیں، ایسا مناسب نہیں کہ آپ بات کریں اور سرکاری بینچز کو بات کا موقع نہ دیں ۔اسعد محمود نے انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا ۔پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ یہ جانتے ہیں کہ یہ ترمیم نہیں ہو سکتی، ہم نے تمام سیاسی فورسز کو اکٹھا کر کے اٹھارویں آئینی ترمیم کی،آج تو حکومتی بینچز وہ کام کر رہے ہیں جو ہمیں کرنا چاہیے ،آغا رفیع اللہ کے حوالے وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری کا طرز عمل نامناسب تھا ،اس پر شیریں مزاری نے کہا کہ سپیکر صاحب یہ کہہ فرما رہے ہیں،انکے بندے نے ہماری عورت کو گالی گلوچ کی ہے ۔ احتجاج جاری رہا توا سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس آج 11 بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...