وجود

... loading ...

وجود

پاکستانی ریل گاڑی اور آگے ہے دنیا ساری

پیر 28 دسمبر 2020 پاکستانی ریل گاڑی اور آگے ہے دنیا ساری

سچ تو یہ ہے کہ ریل گاڑی، انجن اوردرجن بھر ڈبے اپنے ہمراہ لے کر چلنے والی جدید دنیا کی ایک عام سی سواری سے بڑھ کر بھی بہت کچھ ہے۔مگر یہ بات شاید وہ عاقبت نااندیش افراد سمجھ ہی نہیں سکتے ،جن کے نزدیک ریل گاڑی ہمیشہ سے فقط ایک سستی اور عوامی سواری سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں رہی ہے۔ عام مشاہدہ ہے کہ ایسے ہی افراد کے ’’دستِ انتقام‘‘ میں جب ریل گاڑی کی انتظامی باگ تھمادی جاتی ہے تو پھر وہ ہی حال ہوتا جو اس وقت پاکستان ریلوے کا ہو چکا ہے۔ یعنی ریل گاڑی پٹر ی پر چلتی کم ہے اور پٹری سے اُترتی زیادہ ہے ۔پاکستان میں ریل گاڑی کو محفوظ ترین سواری سے ایک پُر خطر سواری بنانے میں سب سے زیادہ کردار اُن وزیروں کا رہا ہے ،جن کی وجہ شہرت ایک ’’ٹرانسپورٹر ‘‘ کی تھی لیکن نیرنگی سیاست ِ دوراں نے انہیں کسی ’’سیاسی حادثہ‘‘ میں وزارت ریلوے عطا کردی تھی۔خاص طور پر بشیر احمد بلور نے تو وزیر ریلوے کے منصب پر فائز ہوکر ریل گاڑی کی خواب ناک سواری کو خوف ناک سواری بنانے میں اپنی طرف سے کوئی کسر ہی نہ اُٹھا رکھی تھی ۔

وہ تو عین دمِ آخری، ریل گاڑی کے سفر سے عشق کرنے والے چند نیک لوگوں کی دعائیں قبول ہوئیں اور قسمت نے ریل گاڑی پر ایسی یاوری کی کہ بشیر احمد بلور انتخابات میں شکست کھاکر اپنے گھر کے ہو رہے اور پاکستان ریلوے نزاعی حالت میں ہی سہی ،بہرکیف خواجہ سعد رفیق کی’’انتظامی پناہ ‘‘میں آگئی ۔ آپ خواجہ سعد رفیق کی سیاست سے لاکھ اختلاف کریں مگر آج پاکستان میں جو ریل گاڑی پٹری پر چلتی نظر آرہی ہے ۔ بلاشبہ وہ انہی کی شبانہ روز محنت کی ہی مرہون منت ہے۔ویسے تو حال ہی میں وزارتِ ریلوے سے سبکدوش ہونے والے وزیر جنا ب شیخ رشید نے بھی ریل گاڑی کو پٹری پر ’’سبک رفتار‘‘ رکھنے کی بھرپور کوشش کی ،مگر موصوف اپنی فطری عجلت پسندی میں مسافر بردار 100 ریل گاڑیاں ایک ہی وقت میں چلانے کے جنون میں ایسا مبتلاہوئے کہ وہ بھول ہی گئے کہ مسافر بردار ریل گاڑی نہیں بلکہ مال بردار ریل گاڑی کما کردیتی ہے ۔ شیخ جی ! نے مسافرریل گاڑی تو جو ق در جوق خوب چلائیں، مگر مال بردار ریل گاڑیوں کو پٹری پر رواں دواں رکھنے میں وہ اُتنا کامیاب نہ ہوسکے جیسا کہ اُن سے توقع کی جارہی تھی ۔ خاص طور پراُن کے دورِ وزارت میں آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین سروس کا مسلسل ایک سال تک معطل رہنا ایک ایسی قومی نقصان ہے، جس کی تلافی کرنے میں شاید برسوں لگیں ۔

واضح رہے کہ آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین سروس سے مراد وہ ریل سروس ہے جو اسلام آباد ،تہران اور استنبول کے مابین 2009 میں شروع کی گئی تھی ۔ آئی ٹی آئی ، اصل میں اسلام آباد ، تہران اور استنبول کا مخفف ہے۔ یعنی آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین سروس سے پاکستان ،ایران اور ترکی کے درمیان بذریعہ ریل گاڑی، تجارتی روابط استوار ہوسکتے ہیں ۔جبکہ اس ہی مال بردار ٹرین سروس نے مستقبل قریب میں چین اور دیگر وسطی ایشیائی ریاستوں تک بھی پہنچنا ہے ۔ اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان ریلوے کے نئے وزیر باتدبیرجناب اعظم سواتی نے اپنی وزارت کا حلف اُٹھانے کے بعد سب سے پہلی جو خوش کن خبر سنائی ہے وہ یہ ہی ہے کہ پاکستان، ترکی اور ایران نے اسلام آباد سے تہران اور پھر استنبول تک ایک بار پھر سے آئی ٹی آئی کنٹینر ریل سروس بحال کرنے پر کامل اتفاق کر لیا ہے۔جس کے بعد اس بین الاقوامی ریل سروس کے 2021 کی پہلی سہ ماہی میں باقاعدگی کے ساتھ چلنے کے امکانات انتہائی روشن ہوگئے ہیں ۔ اچھی طرح سے ذہن نشین رہے کہ پاکستان اور ترکی کے مابین ریل گاڑی چلانے کی اولین کوشش 1960 میں کی گئی تھی ،اُس وقت اِس ٹرین سروس کو ’’آر سی ڈی ٹرین ‘‘ کا نام دیا گیا تھا ،مگر بدقسمتی سے کچھ ترکی میں اچانک سے پیدا ہونے بحرانی سیاسی حالات اور کچھ بھارت کے ساتھ پاکستان کی جنگی محاذ آرائی نے اس عظیم الشان منصوبے کو کھٹائی میں ڈال دیا۔ اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لیئے دوسری کوشش 1985 میں اُس وقت کی گئی جب پاکستان اور ترکی کے مابین اکنامک کو آپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) کا قیام عمل میں آیا ۔ ای سی او تنظیم کے تحت اس ٹرین سروس کا نام ’’ای سی او ٹرین ‘‘رکھ دیا گیا ۔مگر نام کی تبدیلی اور ای سی او اتحاد ،دونوں مل کر بھی بین الاقوامی ریل گاڑی کاغذی منصوبے کو عملی منصوبے میں بدل نہ سکے ۔ بالآخر 2009 میں پاکستان کے سابق صدر جناب آصف علی زرداری ،ایران کے صدر احمد ی نژاد اور ترکی کے صدر عبداللہ گل کی باہمی دلچسپی نے ماضی کے اس عظیم الشان منصوبے کو ’’گولڈ ٹرین سروس ‘‘ کے نام سے پٹری پر چڑھا ہی دیا گیا اور یوں اسلام آباد ،ایران اور ترکی کے درمیان رُک ،رُک کر ہی سہی بہرحال مال بردار ریل گاڑی چلنے لگی ۔

2009 میں شروع ہونے والی ’’گولڈ ٹرین سروس ‘‘ میں سب سے بڑی خامی یہ تھی کہ طے کیئے گئے روٹ کے مطابق یہ مال بردار یل گاڑی اسلام آباد سے لاہور اور سکھر کے راستے سے گزرتی ہوئی کوئٹہ پہنچی تھی ۔جہاں سے آگے یہ ریل گاڑی بلوچستا ن کے سرحدی شہر تفتان سے ہوتی ہوئی ایرانی کے سرحدی شہر زاہدان تک پہنچ کر رُک جاتی تھی اور یہاں پاکستانی ریل گاڑی کا سفر اختتام پذیر ہوجاتا تھا ۔کیونکہ زاہدان سے استنبول تک جو ریل کی پٹری بچھی ہوئی ہے ،وہ جدید اور یورپین ساختہ ہے ۔لہٰذا اس پٹری پر پاکستانی ریل گاڑی چل ہی نہیں سکتی تھی ۔پس،اس لیے زاہدان کے مقام پر ایرانی حکام پاکستانی ٹرین سے تجارتی سامان اُتار کر اپنی ریل گاڑی میں منتقل کر دیتے تھے، پھرایرانی ریل گاڑی وہاں سے استنبول تک کا سفر کرتی تھی۔تاہم گزشتہ برس یہ طے پایا کہ پاکستان اپنے ریلوے نظام کو بھی اَپ گریڈ کرے گا۔پاکستان ریلوے کی فوری اور جدید ترین اَپ گریڈیشن کے لیئے چین نے پاکستان ریلوے کے لیئے ایم ایل ون منصوبہ متعارف کروا کر اسے سی پیک کا لازمی جز بنادیا ۔ایم ایل ون منصوبہ کے مکمل ہونے کے بعد پاکستانی ریل گاڑی صرف استنبول تک ہی نہیں بلکہ کہیں آگے تک بھی سفر کرنے کے قابل ہوجائے گی۔یاد رہے کہ سی پیک میں شمولیت کے بعد اس عظیم الشان منصوبے کا نام اَب ’’آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین ‘‘ رکھ دیا گیا ہے۔

لیکن آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین کو ایک بین الاقوامی مال بردار ریل گاڑی میں تبدیل کرنے کے لیئے از حد ضروری ہے کہ پاکستان ریلوے کی بحالی کے لیئے شروع کیئے گئے چین اور پاکستان کا مشترکہ ایم ایل ون منصوبہ جلدازجلد مکمل کرلیاجائے ۔کیونکہ آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین کی کامیابی کے لیئے رفتار سب سے فیصلہ کن کردار کی حامل ہوگی ۔ خدانخواستہ اگر یہ ٹرین سمندری جہاز کے مقابلے میں اپنی منزل مقصور پر قدرے تاخیر سے پہنچتی ہے تو پھر اس منصوبہ کی تما م تر افادیت ختم ہوکر رہ جائے گی ۔ یا د رہے کہ ایک سمندری جہاز کو پاکستان سے استنبول تک پہنچنے میں کم و بیش 22 سے 24 دن لگ جاتے ہیں ۔ مگر آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین یہ فاصلہ 7 سے 10 ایام میں مکمل کرسکتی ہے ،لیکن تب ،جب یہ مال بردار ریل گاڑی اپنی اُسی رفتار سے سفر کرے جو اس کے لیئے مقرر کی گئی ہے اور مقررہ رفتار میں آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین چلانے کے لیئے پاکستان ریلوے میں تیکنیکی نوعیت کی انقلابی تبدیلیاں کرنے کی شدید ضرور ت ہے ۔
پاکستان ریلوے کے نئے نویلے وزیر جناب اعظم سواتی کے لیئے یہ ہی سب بڑا چیلنج ہوگا کہ آیا وہ ایم ایل ون منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرواپاتے ہیں یا نہیں ؟۔نیز یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ وہ آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین کی راہ میں حائل دیگر تیکنیکی اور انتظامی رکاؤٹوں کو کس طرح سے دُور کرتے ہیں ؟۔کیونکہ آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین کو چلانا مسئلہ نہیںہے بلکہ تیزرفتار ی کے ساتھ چلانا ایک بڑا چیلنج ضرور ہوگا۔ اگرپاکستان یہ ہدف حاصل میں کامیاب ہوجاتاہے تو پھر یقینی سی بات ہے کہ آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین کا دائرہ سفر فقط ترکی اور ایران تک محدود نہیں رہے گا۔ کیونکہ ون روڈ ،ون بیلٹ منصوبے کے تناظر میں اس مال بردار ریل گاڑی نے گوادر سے گزرتے ہوئے افغانستان ،روس، یورپ اور وسطی ایشیائی ممالک تک بھی جانا ہے ۔

دوسری جانب آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین سروس کے ذریعے تجارتی مال درآمد اور برآمد کرنے کے اخراجات سمندر ی جہاز کے مقابلے میں انتہائی ارزاں ہوں گے جبکہ قلیل مدت میں سامان یورپ کی تجارتی منڈیوں تک بھی باآسانی پہنچایا جاسکے گا۔ یورپی ممالک ،پاکستان سے اپنی چاول ،چمڑا ،یوریا کھاد اور اسکریپ وغیرہ کی ضروریات پوری کرسکیں گے جبکہ پاکستان یورپی ممالک سے سینیٹری اشیا، ٹائلز اور ہارڈویئرز کا سستا سامان منگوا کر اپنا قیمتی زرِ مبادلہ بچا سکے گا۔ دراصل آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین سروس کو مستقبل میں پوری دنیا کے لیئے نقل و حمل کا ایک زبردست تجارتی منصوبہ قرار دیا جاسکتاہے۔جبکہ یہ عظیم الشان ریل منصوبہ پاکستان کو بین الاقوامی تجارت کا مرکز بھی بنادینے کی بھی پوری طرح سے قدرت رکھتاہے۔اَب دیکھنا یہ ہے کہ آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین سروس کو پٹری پر ڈالنے میں پاکستان ریلوے کتنی عجلت اور انتظامی دانش مندی کا مظاہر ہ کرتاہے؟ بقول شاعر

کون کتنا ضبط کرسکتاہے ،پتا چل جائے گا
ریل جب چلنے لگے گی ،فیصلہ ہوجائے گا
٭٭٭٭٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ وجود پیر 25 نومبر 2024
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ

اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟ وجود پیر 25 نومبر 2024
اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟

کشمیری غربت کا شکار وجود پیر 25 نومبر 2024
کشمیری غربت کا شکار

کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر