... loading ...
روس کے ایک تاریخ داں جنہوں نے اپنی ایک شاگرد اور ساتھی کو سینٹ پیٹر برگز میں گولی مار کر ہلاک کرنے اور پھر اس کی لاش کے ٹکڑے کرنے کے جرم کا اعتراف کیا تھا ان کو ساڑھے بارہ سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔اولیگا سوکولوف جن کی عمر 63 برس کی ہے اور جو نپیولین کی جنگی مہمات کے ماہر تصور کیے جاتے ہیں انھوں نے 24 سالہ انستاسیا یشچنکو کو قتل کرنے کے جرم کا اعتراف کیا تھا۔اس سال نومبر میں وہ نشے میں دھت ایک دریا میں پائے گئے تھے جب کہ ان کے پشتی بیگ میں ایک لڑکی کا کٹا ہوا بازو ملا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس میں خواتین کے حقوق کی سرگرم کارکنوں کی طرف سے کہا گیا کہ قتل کی یہ واردات اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ملک میں خواتین پرگھریلو تشدد اور ان کی حراساں کیے جانے والے واقعات کو کس طرح نظر انداز کیا جاتا ہے ۔آن لائن پر ایک درخواست جس پر ساڑھے سات ہزار سے زیادہ لوگ دستخط کر چکے ہیں اس میں سینٹ پیٹرز سٹیٹ یونیورسٹی کی انتظامیہ پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ سوکولوف کے خلاف اس وادرات سے قبل ملنے والی تمام شکایت کو نظر انداز کیا جاتا رہا۔سوکولوف کو یونیورسٹی سے اب برطرف کر دیا گیا ہے اور فرانس میں ایک تدریسی عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے ۔عدالت میں اپنا اعترافی بیان درج کراتے ہوئے سوکولوف نے وہ ساری تفصیل بیان کی کہ کسی طرح انھوں نے پہلے یشچنکو کو تین گولیاں مار کے ہلاک کیا اور پھر ایک چھری اور آری سے ان کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے ۔ ان کے پشتی بیگ سے ایک سٹن پستول بھی برآمد ہوا۔پولیس نے سوکولوف کے فلیٹ کے پاس سے گزرنے والے دریا میں سے مقتولہ کی لاش کے کچھ اور حصے برآمد کیے تھے ۔کہا جاتا ہے کہ لاش کو ٹھکانے لگانے کے بعد سوکولوف نپولین کا حلیہ بنا کر سر عام اپنی زندگی بھی ختم کرنے کا ارادہ رکھتے تھے ۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...