... loading ...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی اسپانسر کردہ قرارداد منظور کر لی ہے جو نوآبادیاتی، غیر ملکی اور اجنبیوں کے قبضے سے دوچار افراد کے حق خودارادیت کی توثیق کرتی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق193 رکنی تنظیم نے اتفاق رائے سے قرارداد منظور کی جہاں اس نے انسانی حقوق کے دیگر امور پر بھی غور کیا۔قرار داد میں کہا گیا کہ لوگوں کے حق خودارادیت کے عالمی آفاقی احساس واضح طور پر یہ کہتا ہے کہ نوآبادیاتی، غیر ملکی اور اجنبی تسلط کا شکار افراد سمیت خود ارادیت تمام لوگوں کا بنیادی حق ہے ۔71مالک کی جانب سے مشترکہ طور پر اسپانسر کی گئی اس قرارداد میں مشاہدہ کیا گیا کہ انسانی حقوق کی ضمانت اور استعمال حق خود ارادیت کی بنیادی شرط ہے ۔غیر ملکی فوجی مداخلت، جارحیت اور قبضے کی سختی سے مخالفت کرتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ان ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر ملکی ممالک اور علاقوں میں فوجی مداخلت فوری طور پر ختم کریں۔عالمی ادارے نے ان لاکھوں مہاجرین اور بے گھر افراد کی حالت زار پر بھی افسوس کا اظہار کیا جو اس طرح کی کارروائیوں کے نتیجے میں اپنے گھروں سے محروم ہو گئے ہیں اور ان کی وطن واپسی کے حق کی تصدیق کی۔پاکستان میں اقوام متحدہ کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کی قرارداد منظور کرتے ہوئے جنرل اسمبلی نے کشمیری عوام سمیت تمام لوگوں کی حمایت میں ہمارے قانونی، سیاسی اور اخلاقی عمل کی توثیق کی تھی تاکہ وہ ہر طرح سے دستیاب وسائل کا استعمال کرتے ہوئے غیر ملکی قبضے کے خلاف حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر سکیں۔قرارداد کے متن کی سفارش گزشتہ ماہ جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے کی تھی جو معاشرتی، انسانیت سوز اور ثقافتی امور سے نمٹتی ہے ، سماجی ترقی کے بارے میں ایک رپورٹ پر بات کرتے ہوئے اسمبلی نے بھی حق خودارادیت کے ادراک میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔اسمبلی میں ریکارڈ 5 کے مقابلے میں 168 ووٹ اور 10 لوگوں کی غیرموجودگی میں قرارداد کے مسودے نمبر 2 کو منظور کر لیا گیا جہاں یہ قرارداد فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے بارے میں تھی، اس قرارداد میں فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی تصدیق کی گئی ہے جس میں ان کی آزاد ریاست فلسطین بھی شامل ہے ۔قرارداد نے تمام ریاستوں اور اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس حق کے جلد از جلد ادراک میں فلسطینیوں کی مدد جاری رکھیں۔امریکا، اسرائیل، مارشل آئی لینڈز، فیڈریٹڈ اسٹیٹس آف مائیکرونیشیا اور نورو نے اس قرار داد کے خلاف ووٹ دیا۔سفیر منیر اکرم نے کہا کہ حق خودارادیت کی قرارداد نے آزادی کی جائز تحریکوں کو تقویت بخشی ہے اور اس نے قبضے اور محکومیت کے تحت زندگی بسر کرنے والوں کی مدد کرنے کے بین الاقوامی عہد کیو بھی تجدید کی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان ان تمام لوگوں کے لیے بات جاری رکھے گا جو غیر ملکی قبضے کا شکار ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد رہا ہے اور ہمیں بے آوازوں کی آواز بننے پر فخر ہے ۔جنرل اسمبلی نے 31 اگست کو افریقی نسل کے لوگوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کا بھی اعلان کیا تاکہ معاشروں کی ترقی میں افریقی نسل کے متنوع ورثے ، ثقافت اور افریقی نسل کے لوگوں کے شراکت کے لیے زیادہ سے زیادہ تسلیم اور احترام کو فروغ دیا جا سکے ۔اسمبلی نے دو مسودہ قراردادوں پر کارروائی موخر کردی جن میں سے ایک روہنگیا مسلمانوں اور میانمار میں دیگر اقلیتوں کی انسانی حقوق کی صورتحال اور دوسری نسل پرستی، نسلی امتیاز، زینو فوبیا اور متعلقہ عدم برداشت کے حوالے سے عالمی سطح پر ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کرنے والی قراردادوں پر کارروائی موخر کردی اور بجٹ پر غور و خوض کے بعد ان قراردادوں پر نظرثانی کی جائے گی۔
تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے مرکزی قافلے نے اسلام آباد کی دہلیز پر دستک دے دی ہے۔ تمام سرکاری اندازوں کے برخلاف تحریک انصاف کے بڑے قافلے نے حکومتی انتظامات کو ناکافی ثابت کردیا ہے اور انتہائی بے رحمانہ شیلنگ اور پکڑ دھکڑ کے واقعات کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنان ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے قافلے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ دھرنے کے مقام کے حوالے سے حکومتی کمیٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان چونگی 26 پر چاروں طرف سے بڑی تعداد میں ن...
پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروس دوسرے دن پیرکوبھی متاثر رہی، جس سے واٹس ایپ صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں موبائل ڈیٹا سروس متاثر ہے ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ پشاور دیگر شہروں میں موبائل انٹر...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اعتراف کیا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم، سپریم کورٹ کے فیصلوں اور بین الاقوامی بہترین طریقوں کے پس منظر میں اے جی پی ایکٹ پر نظر ثانی کی ضرورت ہے وزیر خزانہ نے اے جی پی کی آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے صوبائی سطح پر ڈی جی رسید آڈٹ کے دف...
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت کا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ دھرنے والوں سے اب کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والوں کا رویہ سب نے دیکھا ہے ، ڈی چوک کو مظاہرین سے خال...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد اور ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان کو شاباش دیتے ہوئے مطالبات منظور ہونے تک ڈٹ جانے کی ہدایت کی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے عمران خان سے منسوب بیان میں لکھا گیا ہے کہ ’پاکستانی قوم اور پی ٹی آئی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران کارکنان پیش قدمی نہ کرنے پر برہم ہوگئے اور ایک کارکن نے علی امین گنڈاپور کو بوتل مار دی۔خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں کارکنان اسلام آباد میں موجود ہ...
سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس میں اپنا اضافی نوٹ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ آمرانہ ادوار میں ججزکی اصل طاقت اپنی آزادی اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے میں ہے ، آمرانہ مداخلتوں کا مقابلہ کرنے میں تاخیر قانون کی حکمرانی کے لیے مہلک ثابت ہو سکتی ہے ۔منگل کو...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی قیادت میں قافلے پنجاب کی حدود میں داخل ہوگئے جس کے بعد تحریک انصاف نے حکمت عملی تبدیل کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میںپنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے قافلے...
تحریک انصاف ک فیصلہ کن کال کے اعلان پر خیبر پختون خواہ ،بلوچستان اورسندھ کی طرح پنجاب میں بھی کافی ہلچل دکھائی دی۔ بلوچستان اور سندھ سے احتجاج میں شامل ہونے والے قافلوںکی خبروں میں پولیس نے لاہور میں عمرہ کرکے واپس آنے والی خواتین پر دھاوا بول دیا۔ لاہور کی نمائندگی حماد اظہر ، ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت جتنے بھی راستے بند کرے ہم کھولیں گے۔وزیراعلیٰ نے پشاور ٹول پلازہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک کا آغاز ہو گیا ہے ، عوام کا سمندر دیکھ لیں۔علی امین نے کہا کہ ...
پاکستان تحریک انصاف کے ہونے والے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ پنجاب اور کے پی سے جڑواں شہروں کو آنے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں اور مختلف شہروں میں خندقیں کھود کر شہر سے باہر نکلنے کے راستے بند...