وجود

... loading ...

وجود

دوستوں سے ریا کی بات نہ کر

پیر 07 دسمبر 2020 دوستوں سے ریا کی بات نہ کر

ایک شخص کے حالات خراب ہوگئے کاروبار جاتارہا دیوالیہ ہواسو ہوا اس پر لاکھوںکاقرض چڑھ گیا وہ انتہائی پریشانی کے عالم میں سوچنے لگا ان برے حالات میں کون میری مددکرسکتاہے ،سوچتے سوچتے اسے اپنے ایک بچپن کے دوست کا خیال آیا جو اب ایک بڑا بزنس مین بن چکا تھا ،وہ بادل نخواستہ اس کے گھر چلاگیا ،بزنس مین بڑے تپاک سے ملا دونوںنے مل کر کھانا کھایا ،ایک دوسرے کے حالات دریافت کیے ،اس شخص نے سارا ماجرا کہہ سنایا ،اس نے افسوس کااظہارکیا پھربزنس مین اٹھ کر گھرکے اندرگیا اور پھولا ہوا لفافہ اپنے دوست کو پکڑا دیا اور زور زور سے روناشروع کردیا، اس شخص نے تعجب کااظہارکرتے ہوئے کہا ،یار اگر تم نے میری مدد کرہی دی ہے تو اب رو کیوں رہے ہو؟ اگرکوئی مسئلہ ہے تو یہ پیسے واپس لے لو۔بزنس مین نے آنسو رومال سے صاف کرتے ہوئے کہا میں تو رو اس لیے رہاہوںکہ میرا دوست اتنی مشکل میں تھا اور میں اس کی حالت سے بے خبررہا ۔

کبھی آپ نے سوچاہے مخلص کون ہوتاہے ذرا تنہائی میں اس سوال کا جواب جاننے کی کوشش کریں ،جو رشتے آپ کو بنے بنائے مل گئے ان کی ،اکثرکو قدرنہیں ہوتی زندگی کی دوڑ میں جہاں ماں، باپ، بہن اور بھائی جیسے خوبصورت رشتے آپ کی ہر مشکل گھڑی میں آپ کے ساتھ ہوتے ہیں، وہیں پر ایک لطیف رشتہ ‘‘دوست’’ کی صورت میں بھی موجود ہے جس سے ہم ہر بات شیئر کر سکتے ہیں حتی ٰ کہ دل کا حال بتاسکتے ہیں۔ جو آپ کے ہر اچھے اور برے کام میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں آپ کو مایوس نہیں ہونے دیتے اور قدم قدم پر ساتھ رہتے ہیں۔وہی دوست آپ کے نت نئے تفریحی پروگرام میں آپ کا ساتھ دیتے ہیں۔آپ کو اداس نہیں ہونے دیتے اور آپ کے ساتھ خوشیاں بانٹتے ہیں۔ آپ کی چھوٹی چھوٹی شرارتوں کے حصہ دار ہوتے ہیں ،اکثر دوست تو نبھا جاتے ہیں مگر کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو زیادہ قریب ہونے سے ہمارا ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔ بہرحال یہی زندگی ہے لیکن یادرکھنے کی بات یہ ہے کہ یہ رشتے ماں، باپ، بہن اور بھائی یا پھر دوست آپ کے لیے اللہ تعالیٰ کا خوب صورت انتخاب ہوتاہے ان کی قدرکرنی چاہیے ،اچھے دوست اکثر ہم کبھی بہت بڑی یا کبھی بہت چھوٹی وجوہات یا پھر غلط فہمی پر کھو دیتے ہیں۔اور اس کا پتہ تب چلتا ہے جب وقت گزر جاتا ہے۔اب سوال یہ ہے کہ دوستی قائم کیسے رہے؟ تو اس کا جواب سمجھا سب کے لیے آسان نہیں ہے ،سب سے پہلے تو جس سے دوستی کریں اس میں اپنی خوبیاں تلاش کرنے کی بجائے اسکی خوبیوں کو پہچانیں ،کیوں کہ دوستی وہیں سے خراب ہوتی ہے جہاں سے آپ اس کی خوبیوں کو نظر انداز کرتے ہیں کیونکہ دنیامیں کوئی شخص بھی غلطیوںسے مبرانہیں ہوتا بس کسی کو دوست بنانے سے بیشتراس بات کا خیال رکھیں کہ اس کی شہرت بری نہ ہو وہ حاسد،کینہ پرور،لالچی بھی نہ ہو ،دوستی وہاں چلتی ہے جہاں دونوںفریق ایک دوسرے کی غلطیوں،کوتاہیوں سے درگزرکریں اور مجبوریوں کااحساس دوستی کو ہمیشہ تروتازہ رکھتاہے ،اپنے سے اپرکلاس سے دوستی کے فائدے بھی ہیں لیکن یہ زیادہ تر مسائل پیداکرتی ہے کیونکہ سیانے کہتے ہیں دوستی اس سے اچھی نبھائی جاسکتی ہے جسے مل کر آپ کو احساس ِ کمتری کااحساس نہ ہو ۔کبھی آپ نے سوچاہے مخلص کون ہوتاہے مخلص دوست ہمیشہ آپ کی خیرخواہی چاہتاہے زندگی کی دوڑمیں آگے بڑھنے میں مدد دیتاہے کبھی اچھے مشوروںسے ، کبھی برے حالات میں بھرپورساتھ دے کر اور کبھی بری سوسائٹی سے بچاکر۔یہ بات یاددرکھنے کی ہے کہ کبھی دوست کاامتحان نہ لیں ہوسکتاہے جب آپ اس کا امتحان لے رہے ہوں وہ خود مجبورہو۔دوست کو پرکھنے کے اور بھی کئی انداز ہوتے ہیں یعنی کہ اگر آپ ہر ایک کو اچھا سمجھتے ہیں تو آپ کے پاس اچھے دوستوں کی کمی نہیں ہوگی۔اس بات کو بھی سمجھنا ہوگا کہ وقت کے ساتھ ساتھ انسان میں تبدیلیاں آتی جاتی ہیں۔اس لیے لوگوں کو ان کے ماضی کی بنیاد پر پرکھنا بھی اچھی بات نہیں۔انھیں ہمیشہ ایک موقع اور دیجئے اس طرح ہر بار دوستی کا ایک نیا رشتہ قائم ہوگا۔اور اس کا دارومدار آپ پر ہوگا کہ آپ اس نئے رشتے کو کیسے نبھاتے ہیں۔ کسی کے بارے میں پہلے سے رائے نہ قائم کریں جو رشتے اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا کیے ہیں ان میں سے کمی نہیں کی جاسکتی لیکن دوستوںکے انتخاب میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے یہ آپ کی شخصیت کی پہچان ہے اسی سے سوسائٹی آپ کے کردار کا اندازہ لگاتی ہے ایک اچھا دوست اللہ تبارک تعالیٰ کا بہت بڑااتعام سمجھا جاتاہے برصغیر میں تو دوستی کو بہت اہمیت دی جاتی ہے دوست اپنے دوست کے لیے جان قربان کرنے ے بھی دریغ نہیں کرتے کیونکہ دوستی کے بھی کچھ تقاضے ہوتے ہیں، دوستوںکاایک دوسرے پرحق مسلمہ ہے ۔۔اپنی دوستی کے معیار کا اندازہ اس سلسلے میں ہونے والے تجربات سے کریں۔دوستی کا رشتہ چاہے بہت سچا، پکا یا عام سا ہو جہاں دونوں دوست ہم خیال ہوں اگر آپ اس کے بارے میں مستقل اچھی رائے ہی قائم نہیں رکھیں گے تویہ رشتہ خوب پھلے پھولے گا۔کسی بھی رشتے میں خاص طور پر دوستی میں ضروری ہے کہ ہر بات صاف صاف کی جائے۔جو کچھ آپ محسوس کرتے ہیں اسے بیان کردیں۔اس سے آپ کا دوست آپ کے بارے میں صحیح رائے قائم کر سکے گا۔اس طرح ایک بھروسے کا رشتہ قائم ہو جائے گا۔ جتنا کسی کو دل سے قبول کریں گے اتنی ہی اعتماد کی فضا قائم ہوگی۔اور رشتے کی مضبوطی اعتماد سے ہی بڑھتی ہے۔جس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی ہر بات سچائی پر مبنی ہو۔ شاید اسی لیے عبدالحمیدعدم نے کہا تھا
اے عدم سب گناہ کر لیکن
دوستوںسے ریا کی بات نہ کر


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر