وجود

... loading ...

وجود

پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق’’ دروزبہ 5 ‘‘

پیر 16 نومبر 2020 پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق’’ دروزبہ 5 ‘‘

یادش بخیر ! کہ جہاں پاکستانی اور روسی افواج کے درمیان پانچویں بار مشترکہ فوجی مشق ’’دروزبہ 5 ‘‘کا انعقاد دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر سفارتی و عسکری تعلقات میں بہتری کا شاندار مظہر ہے ،وہیں خطے میں پاکستانی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے کیے گئے اس خصوصی دفاعی ’’حسن انتظام ‘‘ پر پاک فوج کی اعلیٰ قیادت زبردست داد اور تحسین کی بھی مستحق ہے ۔کیونکہ قیام پاکستان سے لے کر اَب تک روس اور پاکستان کے سفارتی تعلقات نے بڑے نشیب و فراز دیکھے ہیں ۔ کبھی یہ دونوں ملک اتنے قریب آگئے تھے کہ روس نے پاکستان کے صنعتی شہر کراچی میں ا سٹیل مل قائم کرنے میں بھر پور مالی اور تکنیکی مددفراہم کی، مگر ایک وقت ایسا بھی آگیا تھاکہ افغانستان میں لڑی جانے والی سرد جنگ کے دوران اسلام آباد اور ماسکو کے درمیان دوریاں اور کشیدگی اپنے نقطہ عروج پر پہنچ گئی تھی۔یعنی ہم نے روس کی سفارتی و سیاسی دوستی بھی ملاحظہ کی ہے جبکہ سرد جنگ کے دوران روس نے ہماری افواج کی عسکری مہارت اور دفاعی صلاحیت کو بھی بہت قریب سے جانچا ہے ۔یہ ہی وجہ ہے کہ روس اور پاکستان کے مامین دفاعی تعلقات کا ازسرِ بحال ہوجانا بین الاقوامی سیاسیات کے طالب علمو ں کے لیے کسی معجزہ سے کم نہیںہے ۔اچھی بات یہ ہے کہ جہاں ہماری افواج نے دوسرے بہت سے غیرمعمولی کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں ، وہیں ہماری عسکری قیادت یہ معجزہ بھی بہت آسانی سے کرگزری کہ کل تک جس روس سے ہمارے ملک کی سرحدوں کو خطرات لاحق ہوا کرتے تھے ۔آج اُسی روس کو خطے میں اپنی حیثیت کو منوانے کے لیے پاکستان کے ضرورت آن پڑی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان کئی مشکل دہائیوں کے بعد اُس وقت مختلف شعبہ جات میں بہتری کی کا سنجیدہ اور عملی کوشش آغاز ہوا تھا جب چند برس قبل روسی وزیردفاع سرگئی شوئے گو نے دورۂ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے ایک معاہدہ پر دستخط کرتے ہوئے ایک دوسرے کے مابین وسیع تر دفاعی تعاون کے آغاز کے علاوہ دونوں ممالک کی افواج کو ایک دوسرے کے ملک میں فوجی تربیت کے لیے بھیجنے پر اصرار کیا تھا۔بعض دفاعی تجزیہ کاروں کے نزدیک اُس وقت یہ بڑے اچنبھے کی بات تھی کہ آخر روسی افواج ،پاکستانی افواج سے کیا سیکھنا چاہتی ہے؟۔ خاص طور پر بھارت جو ماضی میں روس کا سب سے زیادہ قابلِ اعتبار دفاعی اتحادی ہوا کرتا تھا ،اُس کے میڈیا نے روس کی جانب سے اپنی افواج کی تربیت کے لیے پاکستانی تعاون طلب کرنے پر شدید تنقید بھی کی گئی تھی۔

دراصل بھارت نے روس پر بھرپور دباؤ ڈالنے کی ہرممکن کوشش کی کسی طرح روس کو پاکستان سے دور رکھاجاسکے ۔ اس کے لیے بھارتی قیادت کی جانب سے روس کو معاشی ترغیب دینے کے لیے اُس سے اپنی افواج کے لیے اربوں ڈالر ز کا دفاعی ساز و سامان خریدنے کا عندیہ بھی دیا گیا تھا۔ لیکن روسی قیادت نے بھارت کی تجاویز اور ترغیبات کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اپنا دفاعی تعلق مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لیے اپنی ہر ممکن کاوش کو جاری رکھا اور مشق ’’دروزبہ 5 ‘‘کا پاکستان میں انعقاد اس بات کی بین ثبوت ہے کہ پاکستان اور روس کے دفاعی تعلقات گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل عظیم بلندیوں کی جانب محو پرواز ہیں ۔ واضح رہے کہ روس اور پاکستان کے درمیان دروزبہ کے عنوان سے پہلی فوجی مشق 2016 اور دوسری 2017 میں پاکستان میں منعقد ہوئی تھی۔ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق تیسری اور چوتھی مشقیں 2018 اور 2019 میں روس میں کی گئی تھیں۔جبکہ رواں ہفتے شروع ہونے والی فوجی مشق ’’دروزبہ 5 ‘‘پاکستان میں دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان میں ہونے والی مشق ’’دروزبہ 5 ‘‘ روسی افواج کی دفاعی صلاحیتوں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں کیونکہ اِن مشقوں میں روسی افواج کے اسپیشل فوجی دستے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل ہونے والے پاکستانی افواج کے گراں قدر عسکری تجزبے سے استفادہ حاصل کریں گے ۔نیز شہروں میں لڑی جانے والی پراکسی وارز میں اپنے ملک کے دفاع کو یقینی بنانا بھی ایک ایسی منفرد دفاعی صلاحیت ہے، جو یقینا روسی افواج ، پاکستان سے ضرور سیکھنا چاہے گی۔ دوسری جانب پاکستان بھی مشق ’’دروزبہ 5 ‘‘ کے ذریعے اپنے دشمن ملک بھارت کو واضح پیغام پہنچا سکے گا کہ پاکستانی افواج اپنے دفاع سے کسی طور غافل نہیں ہے ۔
علاوہ ازیں مشق ’’دروزبہ 5 ‘‘ خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل بھی قرار دیا جاسکتاہے ۔دراصل بعض سفارتی اُمور ماہرین کے خیال میں حالیہ برسوں میں پاکستان سے متعلق روس کی سفارتی پالیسی میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے، اور یہ تبدیلی دراصل خطے میں روس کا اثرورسوخ ازسرنو بحال کرنی کی دیرینہ خواہش کی تکمیل کے لیے اُٹھایا جانے والا پہلا قدم ہے ۔جبکہ روسی صدر ولادیمیر پوتن جو کبھی روسی خفیہ ایجنسی کے جی بی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں ،وہ بخوبی سمجھتے ہیں کہ مستقبل میں اس خطے میں کوئی بھی کامیابی پاکستان کی عملی مدد و اعانت کے بغیر حاصل کرپانا روس کے لیئے قطعی طور پر ناممکن ہوگا۔ لہٰذا روس،اس بار پاکستان کے ساتھ اپنے دفاعی اور سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے نہ صرف انتہائی سنجیدہ دکھائی دیتا ہے بلکہ وہ پاکستان کے ساتھ استوار ہونے والے اپنے دفاعی تعلقات کو مزید پروان چڑھانے کے لیے بھارت جیسے اپنے کئی روایتی حریف اور دوست باآسانی قربان بھی کرسکتاہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دفاع کے علاوہ دیگر شعبہ جات میں بھی روس اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ بڑھ چڑھ کر تعاون کررہے ہیں ۔جس کا ایک واضح ثبوت رواں مالی سال کے وہ خوش کن سرکاری اعداد و شمارہیں جن کے مطابق اگلے چند برسوں تک پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تجارت کا سالانہ حجم 100 کروڑ ڈالر سے زائد تک پہنچنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ چین کی رضا مندی کے بعد روس کے سی پیک میں شمولیت کے امکانات بھی خوب روشن ہو گئے ہیں، جس سے روس اور پاکستان کو مستقبل میں معاشی طور پر زبردست فوائد پہنچنے کی اُمید ہے۔صرف یہ ہی نہیں روس کراچی سے لاہور کے درمیان دس ارب ڈالر کے خرچ سے تعمیر کی جانے والی گیس پائپ لائن کے بچھانے میں پاکستان کو مالی مدد بھی فراہم کررہا ہے۔

اَب پاکستان کے لیے اِس سے بڑھ کر کیا اچھا ہو گا اگر وہ روس، چین، امریکا، یورپین یونین، افریقہ، مشرقِ وسطیٰ اور وسطیٰ ایشیاء کے ساتھ بہتر معاشی تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے اس سنہری موقع کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھالے۔دوسری جانب روس جو کہ مکمل طور پر ایک لینڈ لاک ملک ہے یعنی جس کے پاس اپنا سمندر نہ ہونے کی وجہ سے سمندری تجارت کی ذاتی سہولت میسر نہیں ہے ۔جس کی وجہ سے روس کو ہمیشہ سمندری تجارت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑاہے۔ روس کی اس مشکل کو بھی صرف پاکستان ہی حل کرسکتاہے ۔ یعنی گوادر کی بندرگاہ روس کے لیے گرم پانیوں تک پہنچنے کاایک بہترین راستہ بن سکتی ہے جو روس کو تجارتی طور پر دنیا بھر کے ساتھ جوڑ دے گی۔ یاد رہے کہ روس کو براستہ گوادر عالمی تجارت کے لیے راستہ فراہم کرنا پاکستان کے لیے بھی کسی عظیم معجزانہ انعام سے کم نہ ہوگا ۔

اگرچہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کی بہتری کے کئی دیگر شاندار مواقع بھی موجود ہیں مگر مستقبل میں روس اور پاکستان کے درمیان شروع ہونے والے اس دوستانہ سفر میں ، دونوں ممالک کاکئی رکاوٹوں اور مشکلات سے بھی آمنا سامنا ہونے کا قوی امکان ہے۔جیسے سب سے پہلی مشکل بھارت کی شکل میں پیش آ سکتی ہے کیونکہ بھارت کبھی بھی نہیں چاہے گا آنے والے ایام میں پاکستان کی دفاعی تعلقات روس کے ساتھ اُس نہج پر پہنچ جائیں ، جہاں خطے میں اس کے مفادات برے طریقے سے متاثر ہونا شروع ہوجائیں ۔ خاص طو ر پر مسئلہ کشمیر ایک ایسا معاملہ جس پر اگر پاکستان کو روسی حمایت دستیاب ہو جائے تو بھارت کی سفارتی مشکلات خطرناک حد تک بڑھ جاتی ہیں ۔
اس کا ایک مشاہدہ کشمیر میں آرٹیکل 365 اے کے نفاذ کے موقع پر اُس وقت دیکھنے میں آیا تھا جب یہ مسئلہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے گیا تھا توحیران کن طور پر تاریخ میں پہلی بار روس نے مسئلہ کشمیر کے معاملہ پر بھارت کا ساتھ دینے کے بجائے پاکستان کی تائید کرنے کا اعلانیہ فیصلہ کیا تھا ۔ روس کے اس جارحانہ سفارتی رویے نے عالمی فورم پر بھارت کو سخت سفارتی زک پہنچائی تھی ۔اس لیے توقع ہے کہ بھارتی قیادت روس اور پاکستان کے تعلقات میں رخنہ ڈالنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی کوشش کرے گی۔ جبکہ دوسری بڑی مشکل امریکا کی صورت میں بھی پیش آسکتی ہے ۔کیونکہ امریکا بخوبی ادراک رکھتا ہے کہ چین اور روس اس خطے میں امریکا کو زیر کرنے کے لیے ایک وسیع البنیاد دفاعی اتحاد بنا چکے ہیں ۔ایسے میں پاکستان کا بھی چین اور روس کے اس دفاعی اتحاد کا حصہ بننا امریکا کو شک میں مبتلا کر سکتاہے کہ کہیں روسی صدر ولادیمیر پوتن پاکستان کے ذریعے خطے میں امریکا کی راہیں مسدود تو نہیں کرنا چاہتاہے۔بہرکیف مشکلات اور پریشانیاں جتنی بھی راہ میں آجائیں اگر روس اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنے کا مخلصانہ فیصلہ کرچکے ہیں تو پھر وہ یقینا اپنی منزل مراد کو ضرور پہنچیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
خرم پرویز کی حراست کے تین سال وجود منگل 26 نومبر 2024
خرم پرویز کی حراست کے تین سال

نامعلوم چور وجود منگل 26 نومبر 2024
نامعلوم چور

احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ وجود پیر 25 نومبر 2024
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ

اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟ وجود پیر 25 نومبر 2024
اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟

کشمیری غربت کا شکار وجود پیر 25 نومبر 2024
کشمیری غربت کا شکار

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر