... loading ...
نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 مردوں کے اسپرم پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔یونیورسٹی آف میامی ملر اسکول آف میڈیسن کی اس تحقیق کے مطابق کووڈ 19 سے مردوں کی قوت باہ پر ممکنہ اثرات مرتب ہوتے ہیں۔تحقیق کے دوران کورونا وائرس سے ہلاک ہوجانے والے 6 مردوں کے پوسٹ مارٹم کے دوران دریافت کیا گیا کہ ان میں سے کچھ کے اسپرم کے افعال متاثر ہوئے تھے ۔محققین کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک مرد میں بھی وائرس کے آثار دریافت کیے جو بانجھ پن کے علاج کے عمل سے گزرا تھا اور کھ عرصے پہلے کووڈ 19 کا شکار تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس مریض میں کووڈ 19 کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں بلکہ ٹیسٹ بھی نیگیٹو رہا تھا مگر ٹیسٹیرون میں وائرس کو دریافت کیا گیا۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ قابل فہم ہے کہ کووڈ 19 مردوں کے اسپرم کے افعال کو ہدف بناتا ہے کیونکہ جس ریسیپٹر کی مدد سے وہ خلیاات کو متاثر کرتا ہے ، وہ جسم کے متعدد اعضا جیسے گردوں، پھیپھڑوں، دل اور اسپرم وغیرہ میں پایا جاتا ہے ۔یہ پہلی بار نہیں جب کسی وائرس سے مردوں کی قوت باہ پر اثرات مرتب ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہو، اس سے قبل ممفس سے بھی ایسا ہوکا ہے ۔اس حوالے سے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے مگر محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے وائرس کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں ایک قدم آگے بڑھانے میں مدد ملی ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ناروے کی برجن یونیورسٹی نے بھی اس حوالے سے تحقیق شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔برجن یونیورسٹی کی اس تحقیق کے لیے کووڈ 19 کے مریضوں کے اسپرم کے نمونے اکٹھے کیے جارہے ہیں۔اب تک 30 سے 40 سال سے زائد عمر کے 50 مریضوں کے نمونے حاصل کی گئے ہہیں جبکہ محققین طالبعلموں کو بھی اس تحقیق کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔محققین کی جانب سے ان افراد کے نمونے ایک سال بعد مزید ٹیسٹنگ کے لیے جمع کرنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے ۔اس تحقیق کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ اس بیماری سے مدافعتی نظام کی تششکیل پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس حوالے سے فالو اپ تحقیقی رپورٹس میں دیکھا جائے گا کہ کووڈ 19 سے مستقبل قریب میں بچوں کا مدافعتی نظام کس حد تک متاثر ہوسکتا ہے ۔ محققین کا کہنا تھا کہ مدافعتی نظام ہر طرح کی بیماریوں سے لڑنے کے لیے تربیت یافتہ ہوتا ہے ، ہم اس تحقیق کے ذریعے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ مدافعتی نظام کس حد تک کووڈ 19 سے متاثر ہوتا ہے اور یہ بیماری مستقبل کی نسل کے مدافعتی نظام پر کس حد تک اثرانداز ہوسکتی ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زیادہ ٹیکس پاکستان کو نہیں چلنے دیں گے تاہم ہمیں آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے پورے کرنے ہیں اور وقت آنے پر آئی ایم ایف کو خیرباد کہیں گے۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پہلی بار اس...
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلئنز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی جس کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے ہیں کہ سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل اے پی ایس جیسے مجرمان کے خلاف ٹرائل کے لیے تھا، کیا تمام سویلین کے ساتھ وہی برتائو کیا جاسکتا ہے جیسے ...
وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ ملک کوپائیدارنمو کی طرف لے جانے میں سٹاک مارکیٹ کاکردارکلیدی اہمیت کاحامل ہے،پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی سے ملکی معیشت پرسرمایہ کاروں کے اعتمادکی عکاسی ہورہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہاربدھ کوکراچی اسٹاک ایکسچینج...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے عرب ممالک کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے تمام اکاؤنٹس سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی جنہوں نے سوشل میڈیا پر عرب ممالک کے حوالے سے پروپیگنڈے ...
عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔ انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماں کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید ، واثق قیوم عدالت میں پیش ہ...
قید تنہائی ، سختیاں یا کچھ اور ؟ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کے دن بانی پی ٹی آئی سے ملنے کوئی بھی نہ آیا۔ بانی پی ٹی آئی نے پورا دن تنہائی میں گزارا، اڈیالہ جیل کے عرصہ اسیری میں پہلی مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملنے نہ آیا۔پارٹی رہنماؤں، فیملی ممبرز اور وکیلوں میں سے کوئی ...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ہے کہ یہ تفریق کیسے ہوئی کہ کچھ ملزمان کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہو گا اور کچھ کا انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں؟ عدالت عظمی نے مرکزی فیصلے میں آرمی ایکٹ کی شق 2 ڈی کالعدم قرار دی، کیا اب کلبھوشن یادیو جیسے ملک دشمن ج...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی سیکرٹری داخ...
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ ہم اپنا ماڈل لائیں گے کسی اور ملک کو فالو نہیں کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی متعدد جیلوں میں گنجائش کی کمی ہے، 100 قیدیوں کی گنجائش والی جیلوں می...
نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے انکشاف کیا ہے کہ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کا مقصد کیپسٹی پیمنٹ پوری کرنا ہے، اس وقت کیپسٹی پیمنٹ سالانہ 2 ہزار ارب ہے۔محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی پاور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے دوران وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی ک...
دہشت گردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا، سیکیورٹی فورسز نے 8 مغوی ورکرز کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ذرائع کے مطابق آج فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل سے 17 سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کے لیے اغوا کر لیا، مغوری سویلین ور...
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران 19 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق 6 اور 7 جنوری کو خیبرپختونخوا میں تین الگ الگ کارروائیوں میں...