... loading ...
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملہ کر نے والے ملزم برنٹن ٹیرنٹ کیخلاف مقدمے کی حتمی سماعت (آج)پیر کو کرائسٹ چرچ کی عدالت میں شروع ہوگی ، کیس کی سماعت جج کیمرون مینڈر کرینگے ، جمعرات کو مقدمے اختتام پر ملزم برنٹن ٹیرنٹ کو سزا سنائی جائیگی جبکہ ملزم کو سخت سکیورٹی میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے کرائسٹ چرچ پہنچا دیا گیا ہے ،سماعت سے ایک روز قبل ہی مسجد النور اور لنوڈ مسجد سمیت کرائسٹ چرچ او نیوزی لینڈ کے تمام بڑی شہروں اور اہم مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر کے پولیس کے دستے تعینات کر دیے گئے ، نیوزی لینڈ پولیس نے جمعہ سے ہی مسجد النور اور لنوڈ مسجد کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال پندرہ مارچ کو جمعہ کے اجتماع پر فائرنگ کر کے مسجد النور اور لنوڈ مسجد میں 51 مسلمانوں کو شہید اور چالیس کو شدید زخمی کر نے والے ملزم برنٹن ٹیرنٹ کیخلاف مقدمے کی حتمی سماعت (آج) پیر کو کرائسٹ چرچ کی عدالت میں ہوگی جو روزانہ کی بنیاد پر ہوگی اور جمعرات کو ملزم کو سزا سنائی جائیگی ۔مقدمے کی سماعت کرائسٹ چر چ ہائی کورٹ کے جج جسٹس کیمرون مینڈر کرینگے ،سماعت کے دور ان شہداء کے لواحقین اور زخمی ہونے والے افراد بھی موجود ہونگے جبکہ سماعت میںشامل ہونے والے افراد صبح سات بجے عدالت پہنچیں گے اور عدالتی کارروائی دس بجے شروع ہوگی اور سماعت کے آغاز جج واقعہ سے متعلق پولیس کی انوسٹی گیشن رپورٹ پڑھ کر سنائیں گے ۔شہداء کے لواحقین پہلے روز عدالت میں واقعہ کے بعد کے تاثرات بیان کرینگے جبکہ زخمی ہونے والے افراد واقعہ کے حوالے سے آنکھوں دیکھے حالات بیان کرینگے ، کرائسٹ چرچ مسلم کمیونٹی کے افراد بھی واقعہ کے حوالے سے عدالت کو اپنے اپنے خیالات سے آگاہ کرینگے اور اسی روز مقدمے کے ملزم برنٹن ٹیرنٹ کو بھی موقع دیا جائیگا کہ وہ اپنے متعلق جو بتانا چاہتے ہیں عدالت کو آگاہ کریں اور اس حوالے سے بیرنٹن ٹیرنٹ جنہوںنے چند ماہ پہلے اپنی لیگل ٹیم کو معطل کر تے ہوئے آخری سماعت پر خود پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا عدالت میں پیش ہونگے اور انہیں ایک روز قبل ہی سخت سکیورٹی میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے کرائسٹ چرچ پہنچا دیا گیا ہے ۔توقع ہے کہ سماعت جمعرات تک مکمل ہو جائیگی اور عدالت اسی روز ملزم کو سزا سنائیگی ۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں یہ پہلا موقع ہے کہ دہشتگردی ایکٹ 2002کے تحت کسی بھی ملزم کو پہلی بار عدالت کی طرف سے سزا سنائی جائیگی ۔ قانونی ماہرین کے مطابق برنٹن ٹیرنٹ عدالت کے سامنے اپنی سزا سے متعلق پیرول بور ڈکے سامنے پیش ہونے کی درخواست کر سکتے ہیں کہ سزا کے دو سال مکمل ہونے کے بعد انہیں پیرول پر رہا کر نے کیلئے پیرول بورڈکے سامنے پیش ہونے کا موقع دیا جائے ۔ نیوزی لینڈ کے قانون کے مطابق دو سال سے زائد عرصہ تک سزاپانے والے مجرموں کو ڈیڑھ سال بعد پیرول بورڈ کے سامنے پیش ہونے کیلئے عدالت کی طرف سے قانونی حق دیا جاتا ہے تاکہ وہ پیرول پر رہا ہوکر بقیہ سزا اپنے گھروں میں پوری کر سکیں ۔ مقدمے کے پیش نظر نیوزی لینڈ پولیس نے گزشتہ جمعہ سے ہی کرائسٹ چرچ سمیت ملک بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے ، مسجد النور اور لنوڈ مسجد کے علاوہ دیگر مقامات پر پولیس کے مسلح دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔سفید فام دہشت گرد کے سپورٹرز کی طرف سے سزا کے خلاف بھی ممکنہ رد عمل کیلئے پولیس کے جوان مساجد کے راستوں پر آنے اور جانے والے افراد پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ مسلم ایسوسی ایشن آف کنٹر بری نے بھی مسلم کمیونٹی کو سزا کے خلاف ممکنہ رد عمل پر محتاط رہنے کی اپیل کی ہے ۔ دوسری جانب وکٹم سپورٹ نے گزشتہ ماہ شہید اور زخمی ہونیوالے افراد کی فیملی سے کہا تھا کہ اگر ان کے کوئی قریبی عزیز جو بیرون ممالک میں موجود ہیں نیوزی لینڈ آنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کر یں تاکہ ضروری اقدامات کیے جاسکیں جس پر کچھ لوگ نیوزی لینڈ پہنچ چکے ہیں اور کچھ لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے نیوزی لینڈ نہیں آ سکے جس پر کرائسٹ چرچ عدالت کے جج کی اجازت سے کمرہ عدالت میں نہ آنے والے لوگوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے شامل کیا جائیگا ۔نیوزی لینڈ کی پولیس کی جانب سے ایسے لوگ جو ملک اور بیرون ملک مقیم ہیں اور ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شامل ہونا چاہتے ہیں ان کو ویڈیو لنک بھیج دیا گیا ہے اور وہ اس ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ اس موقع پر وکٹم سپورٹ کی جانب سے فیملیز کے بچوں اور کھانے پینے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائینگے تاکہ متاثرین کو دور ان سماعت کسی قسم کی کوئی مشکلات درپیش نہ ہوں ۔ بیرونی ممالک سے آنے والے تمام افراد کے اخراجات نیوزی لینڈ کی حکومت ادا کریگی ۔مسلم ایسوسی ایشن آف کنٹر بری نے کرائسٹ چرچ سٹی میں پارکنگ کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کے خصوصی انتظامات کیے ہیں مسجد النور اور لنوڈ مسجد سے کمرہ عدالت تک متاثرین کی فیملیز کو خصوصی شٹل بس کے ذریعے عدالت تک لے جایا جائیگا ۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کی وجہ سے ان دنوں آکلینڈ میں لاک ڈائون اور باقی شہروں میں لیول ٹو ہے ۔ حکومت کی جانب سے عدالتی کارروائی میں شامل ہونے والے افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدر آمد کو یقینی بنائیں ۔ نیوزی لینڈ کے قانون کے مطابق کیس کو مانیٹر کر نے کیلئے آزاد جیوری بھی سماعت کے دور ان کمرہ عدالت میں موجود ہوگی جو اس کیس کو مانیٹر کر ے گی اور کیس کے اختتام پر اپنی آزادانہ رپورٹ جاری کریگی تاکہ کسی بھی فریق سے کسی قسم کی کوئی زیادتی نہ ہو ۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی قیادت میں قافلے پنجاب کی حدود میں داخل ہوگئے جس کے بعد تحریک انصاف نے حکمت عملی تبدیل کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میںپنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے قافلے...
تحریک انصاف ک فیصلہ کن کال کے اعلان پر خیبر پختون خواہ ،بلوچستان اورسندھ کی طرح پنجاب میں بھی کافی ہلچل دکھائی دی۔ بلوچستان اور سندھ سے احتجاج میں شامل ہونے والے قافلوںکی خبروں میں پولیس نے لاہور میں عمرہ کرکے واپس آنے والی خواتین پر دھاوا بول دیا۔ لاہور کی نمائندگی حماد اظہر ، ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت جتنے بھی راستے بند کرے ہم کھولیں گے۔وزیراعلیٰ نے پشاور ٹول پلازہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک کا آغاز ہو گیا ہے ، عوام کا سمندر دیکھ لیں۔علی امین نے کہا کہ ...
پاکستان تحریک انصاف کے ہونے والے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ پنجاب اور کے پی سے جڑواں شہروں کو آنے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں اور مختلف شہروں میں خندقیں کھود کر شہر سے باہر نکلنے کے راستے بند...
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کو انارکی کی طرف دھکیلا گیا ہے ۔ پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں 26ویں آئینی ترمیم منظور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی، ہم ملک میں امن چاہتے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ افغانستان ک...
رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایران سے درآمدات میں 30فیصد اضافہ ہ...
لاہور (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر ٹیلی گراف ایکٹ 1885 اور دیگر دفعات کے تحت7 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جمال خان میں غلام یاسین ن...
پی آئی اے نجکاری کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے 30نومبر تک دوست ممالک سے رابطے رکھے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوست ملکوں سے رابطے کئے جارہے ہیں، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق30نومبر ...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی کہیں جانے نہیں دیں گے ۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی دو تہائی اکثریت ہے ، مسلم لیگ ن کے ساتھ تحفظات بلاول بھٹو نے تفصیل سے بتائے ، ن لیگ کے ساتھ تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ہفتہ کو کراچی میں میڈیا س...
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...