... loading ...
دبئی چیمبر آف کامرس کی جانب سے کرائے جانے والے ایک سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آئندہ 6 ماہ کے دوران دبئی میں 70 فیصد کمپنیاں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث بند ہونے کا خدشہ ہے ۔ 16 اپریل سے 22 اپریل تک کیے گئے اس سروے میں دبئی میں قائم کمپنیوں کے 1228 چیف ایگزیکٹو افسران سے سوالات کیے گئے ۔ ان کمپنیوں کی تہائی تعداد چھوٹے کاروبار پر مشتمل ہے جن کے ملازمین کی تعداد 20 تک ہے ۔ سروے میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے نمائندوں کے مطابق دو تہائی کمپنیوں کو آئندہ 6 ماہ کے دوران بندش کا زبردست خدشہ ہے ، 27 فیصد کا کہنا تھا کہ انہیں آئندہ ماہ اپنے کاروبار کی بندش کا خدشہ ہے جبکہ 43 فیصد کو توقع ہے کہ 6 ماہ تک معاملہ ختم ہو جائے گا۔ دبئی کو خلیجی ممالک میں تیل پر انحصار نہ کرنے والی معیشت تصور کیا جا تا ہے اور یہ سیاحت، ہوٹلنگ، تفریح، لاجسٹکس، پراپرٹی اور ریٹیل جیسے شعبہ جات پر انحصار کرتا ہے ۔ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس بین الاقوامی شہرت یافتہ ہیں لیکن ان کی آدھی سے زیادہ تعداد جن کا سروے کیا گیا ہے ، کو توقع ہے کہ آئندہ ماہ سے ہی بندش کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے ۔ 74 فیصد ٹریول اینڈ ٹوئر ازم کمپنیوں کا کہنا ہے کہ انہیں بھی اسی عرصہ کے دوران بندش کا خدشہ ہے جبکہ ٹرانسپورٹ، اسٹوریج اور کمیونی کیشن کی 30 فیصد کمپنیوں کو بھی یہی ڈر ہے ۔ دبئی چیمبر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مکمل اور جزوی لاک ڈائون کی وجہ سے اہم مارکیٹس میں طلب کا رجحان منجمد ہو چکا ہے ، ڈبل شاک امپیکٹ کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں زوال کا شکار ہیں اور ایسی سطح پر پہنچ چکی ہیں جو معاشی بحران کے دنوں میں بھی نہیں تھیں۔ متحدہ عرب امارات اور دنیا کے مختلف ملکوں میں کمپنیاں اپنے ملازمین کی تنخواہیں کم کر رہی ہیں، انہیں بغیر تنخواہ ر خصت پر بھیج رہی ہیں اور اپنے اسٹاف کی تعداد انتہائی کم سطح پر لا رہی ہیں۔ دبئی میں کورونا وائرس کے صرف 26 ہزار مصدقہ کیسز ہیں جبکہ 233 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ دبئی میں مارچ سے تین ہفتوں کیلئے سخت لاک ڈائون کا اعلان کیا گیا تھا۔ دبئی حکومت کے محکمہ مال کے سابق ڈی جی ناصر الشیخ کا کہنا تھا کہ آبادی میں 10 فیصد کمی ہو سکتی ہے ۔ دبئی چیمبر کا کہنا تھا کہ زیادہ تر مارکیٹس کیلئے یہ عارضی صورتحال ہے لیکن اس کی ریکوری خلیجی ممالک میں مارکیٹس مکمل طور پر کھلنے سے مشروط ہے جہاں پہلے ہی تیل کی گرتی قیمتوں کی وجہ سے صورتحال خراب ہے ـ۔
رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایران سے درآمدات میں 30فیصد اضافہ ہ...
لاہور (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر ٹیلی گراف ایکٹ 1885 اور دیگر دفعات کے تحت7 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جمال خان میں غلام یاسین ن...
پی آئی اے نجکاری کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے 30نومبر تک دوست ممالک سے رابطے رکھے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوست ملکوں سے رابطے کئے جارہے ہیں، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق30نومبر ...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی کہیں جانے نہیں دیں گے ۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی دو تہائی اکثریت ہے ، مسلم لیگ ن کے ساتھ تحفظات بلاول بھٹو نے تفصیل سے بتائے ، ن لیگ کے ساتھ تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ہفتہ کو کراچی میں میڈیا س...
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...