... loading ...
مشرقی افریقہ کے ملک برنڈی نے کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود آئندہ ہفتے صدارتی انتخاب کے انعقاد کا اعلان کیا ہے اور ملک سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ اور ان کی ٹیم کے 3 اراکین کو بے دخل کردیا گیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت نے تصدیق کی کہ 12 مئی کو وزارت خارجہ نے عالمی ادارہ صحت کے ملک کے سربراہ والٹر کزادی مولمبو اور ان کی ٹیم کے دیگر 3 اراکین کو جمعہ تک ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے ۔وزیر خارجہ کے نائب وزیر خارجہ برنارڈ نتاہیراجا نے کہا کہ حکام نے ان افراد کے ملک میں داخلے کو ممنوع قرار دیا ہے جس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔صدر پیئرے کرن زیزا کے جانشین کے انتخاب کے لیے ووٹنگ 20 مئی کو ہوگی۔برنڈی کی حکومت پر ملک میں مستقل انسانی حقوق کی پامالیوں کا الزام لگتا رہا ہے اور وہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ عالمی اداروں اور تنظیموں کے نمائندوں کو ملک سے بے دخل کر چکے ہیں۔افریقہ کے لیے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر متشدیسو موئتی نے ملک کے صدر کو انتہائی برا منتظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس رویے کے باوجود کورونا وائرس کی وبا کے خلاف ان کی حکومت کی مدد کرنے کے خواہاں ہیں۔برنڈی میں دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم کیسز رپورٹ ہوئے اور اب تک ملک میں ایک شخص ہلاک اور مجموعی طور پر 27 کیسز رپورٹ ہوئے ۔البتہ عالمی ادارے کم کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ ملک کے ناقص نظام صحت اور اس سے بڑھ کر کم تعداد میں کیے جانے والے ٹیسٹ کو قرار دے رہے ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کے خلاف غیر سنجیدہ رویے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد آبادی کے حامل ملک میں اب تک صرف 527 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔افریقہ میں وبا اور بیماریوں پر قابو پانے کے لیے بنائی گئی تنظیم کے سربراہ جان کینگا سونگ نے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اور اراکین کی بے دخلی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیصلے بدقسمتی ہیں اور ساتھ ساتھ اس وبا کے دوران انتخابات کے انعقاد پر حکومت کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔انہوں نے ایتھوپیا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر وائرس کا پھیلاؤ روکنا ہوگا کیونکہ جن ملکوں نے احتیاطی تدابیر کو مسترد کر کے انتخابات کا انعقاد کیا، وہاں وائرس تیزی سے پھیلا۔
سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں بلایا گیا پاکستان میں استحکام نہیں ،قانون کی حکمرانی نہیں تو ہارڈ اسٹیٹ کیسے بنے گی؟عمرایوب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے حکومتی اتحاد پر...
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے ، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے ، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرن...
وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان میںدونوں ممالک میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ، مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار ،دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق افغان مہاجرین کو مکمل احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین کو ا...
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مق...
واپس جانے والے افراد کو خوراک اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں 9 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئ...
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے...
کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ...
ہتھیار طالبان کے 2021میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے، طالبان نے اپنے مقامی کمانڈرز کو امریکی ہتھیاروں کا 20فیصد رکھنے کی اجازت دی، جس سے بلیک مارکیٹ میں اسلحے کی فروخت کو فروغ ملا امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے ، ...
اسحاق ڈار افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند ، نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے علیحدہ، علیحدہ ملاقاتیں کریں گے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے ہمیں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے ، افغانستان میں سیکیورٹی...
ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے...
قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا ورنہ قرضوں کے پہاڑ آئندہ بھی بڑھتے جائیں گے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے ، رکاوٹیں دور کرناہونگیں، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فی...
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...