... loading ...
دنیا بھر میں 30 لاکھ سے زائد انسانوں کو متاثر کرنے والی وبا کورونا وائرس کے مریضوں کے حوالے سے گرچہ نئی اور حیران کن علامتیں بھی سامنے آئیں، تاہم گزرتے وقت کے ساتھ اس مرض کی نئی علامتیں اور مسائل بھی سامنے آ رہے ہیں۔کورونا میں مبتلا ہونے والے مریضوں کو دوران علاج اگرچہ کئی پیچیدہ مسائل پیش آ رہے ہیں، تاہم اب امریکی ماہرین نے کورونا کے مریضوں میں ایک پراسرار مسئلے کا انکشاف کیا ہے جو کہ کئی مریضوں کی زندگی کو دائو پر لگا رہا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انتہائی نگہداشت کے وارڈ(آئی سی یو)میں داخل کورونا کے مریضوں کے خون جمنے کا انکشاف ہوا اور اس مسئلے کو ماہرین صحت انتہائی خطرناک قرار دے رہے ہیں، کیوں کہ خون جمنے کی صورت میں متاثرہ شخص میں فالج، برین ہیمبرج یا دل کے دورے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق چین و یورپ کے متعدد ممالک سمیت امریکا میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل مریضوں میں بلڈ کلاٹ جمع ہونے میں حیران کن طور پر اضافہ دیکھا گیا۔بلڈ کلاٹ دراصل خون جم جانے کو کہتے ہیں، انسانی خون میں انتہائی چھوٹے لوتھڑے یا جیلی کی طرح کے دانے بننے لگتے ہیں جس کے بعد انسانی خون نسوں میں روانی برقرار نہیں رکھ سکتا۔انسانی جسم کے کسی بھی حصے میں خون جم جانے کو ماہرین صحت خطرناک قرار دیتے ہیں، کیوں کہ ایسی صورتحال میں خون کی روانی متاثر ہونے سے انسان کے پھیپھڑے بھی متاثر ہوسکتے ہیں جب کہ اسی سے فالج، برین ہیمبرج اور دل کے دورے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ماہرین صحت نے کورونا وائرس کے مریضوں کے خون جم جانے کو خطرناک پراسرار پہلو قرار دیا ہے ۔نیویارک کے لینگون میڈیکل سینٹر کی انتہائی نگہداشت کی ڈاکٹر شری برانسن نے بتایا کہ انہوں نے کچھ ہی دنوں میں 40 سال کے عمر کے متعدد کورونا کے ایسے مریض دیکھے جن کا خون جم چکا تھا۔ایسے ہی مریضوں میں کینیڈین نژاد امریکی ٹی وی اداکار نک کورڈیرو بھی شامل ہیں، جن کی ٹانگ میں خون جم گیا تھا اور ڈاکٹروں نے ان کے خون کی روانی بحال کرنے کے لیے ان کی ٹانگ میں کٹ لگائے ۔ماہرین صحت کورونا کے مریضوں میں خون جمنے کے پہلو کو انتہائی خطرناک قرار دے رہے ہیں، کیوں کہ خون جمنے سے کورونا کے مریضوں کے متاثر شدہ پھیپھڑے مزید متاثر ہوں گے جب کہ اس عمل سے انسان کو برین ہیمبرج، دل کے دورے اور فالج ہونے کے خطرے بھی بڑھ جاتے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...