... loading ...
جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی یورپی ممالک کی سربراہ قیادت پر مشتمل ایک سربراہ کانفرنس کا انعقاد کریں گی۔اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد پوری دنیا میں وبا کی طرح پھیلنے والے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا ہے ۔ یہ کانفرنس آن لائن منعقد کی جائے گی اور تمام رہنما اپنے اپنے مقامات سے اسکائپ سروس کے ذریعے مخاطب ہوں گے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر نے کہا کہ کورونا ایک خوفناک عالمی وبا کی شکل اختیار کرچکا ہے ۔ اس کی روک تھام کے لیے یورپی قیادت کو سرجوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔انجیلا میرکل نے کورونا وائرس کے پھیلنے کی رفتار کم کرنے کی کوشش میں سماجی مواصلات کو محدود کرنے سے متعلق اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا کے ملکی معیشت پر اثرات کم کرنے کی کوشش کریں گی۔انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ بیشتر اسٹورز جو کھانا فروخت نہیں کرتے ہیں وہ اپنے دروازے بند کر دیں گے ۔ ریستورانوں کو مخصوص گھنٹوں تک کام کرنا ہوگا اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ میزوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کے لیے اسپتالوں میں آنے والے افراد کو روزانہ ایک وزٹ تک محدود رکھا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر پابندیاں بھی عاید کی جائیں گی۔ ثقافتی اور تفریحی ادارے بھی بند ہوں گے ۔ تعطیلات کا سفر داخلی اور بیرون ملک ہنگامی طریقہ کار کے دوران رک جائے گا۔میرکل نے مزید کہا کہ سات بڑی صنعتی ممالک کے گروپ نے وائرس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے ۔درایں اثنا عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈروس اڈھانوم نے کہا کہ چین میں کورونا وائرس زیادہ پھیل گیا ہے انہوں نے زور دے کر کہا کہ دنیا میں اموات اور متاثرین کی تعداد چین میں کورونا کے نتیجے میں ہونے والے نقصان سے کہیں زیادہ ہو سکتا ہے ۔ چین میں اب تک 3213 افراد کرونا کے باعث لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے مرکزی قافلے نے اسلام آباد کی دہلیز پر دستک دے دی ہے۔ تمام سرکاری اندازوں کے برخلاف تحریک انصاف کے بڑے قافلے نے حکومتی انتظامات کو ناکافی ثابت کردیا ہے اور انتہائی بے رحمانہ شیلنگ اور پکڑ دھکڑ کے واقعات کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنان ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے قافلے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ دھرنے کے مقام کے حوالے سے حکومتی کمیٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان چونگی 26 پر چاروں طرف سے بڑی تعداد میں ن...
پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروس دوسرے دن پیرکوبھی متاثر رہی، جس سے واٹس ایپ صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں موبائل ڈیٹا سروس متاثر ہے ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ پشاور دیگر شہروں میں موبائل انٹر...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اعتراف کیا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم، سپریم کورٹ کے فیصلوں اور بین الاقوامی بہترین طریقوں کے پس منظر میں اے جی پی ایکٹ پر نظر ثانی کی ضرورت ہے وزیر خزانہ نے اے جی پی کی آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے صوبائی سطح پر ڈی جی رسید آڈٹ کے دف...
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت کا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ دھرنے والوں سے اب کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والوں کا رویہ سب نے دیکھا ہے ، ڈی چوک کو مظاہرین سے خال...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد اور ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان کو شاباش دیتے ہوئے مطالبات منظور ہونے تک ڈٹ جانے کی ہدایت کی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے عمران خان سے منسوب بیان میں لکھا گیا ہے کہ ’پاکستانی قوم اور پی ٹی آئی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران کارکنان پیش قدمی نہ کرنے پر برہم ہوگئے اور ایک کارکن نے علی امین گنڈاپور کو بوتل مار دی۔خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں کارکنان اسلام آباد میں موجود ہ...
سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس میں اپنا اضافی نوٹ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ آمرانہ ادوار میں ججزکی اصل طاقت اپنی آزادی اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے میں ہے ، آمرانہ مداخلتوں کا مقابلہ کرنے میں تاخیر قانون کی حکمرانی کے لیے مہلک ثابت ہو سکتی ہے ۔منگل کو...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی قیادت میں قافلے پنجاب کی حدود میں داخل ہوگئے جس کے بعد تحریک انصاف نے حکمت عملی تبدیل کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میںپنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے قافلے...
تحریک انصاف ک فیصلہ کن کال کے اعلان پر خیبر پختون خواہ ،بلوچستان اورسندھ کی طرح پنجاب میں بھی کافی ہلچل دکھائی دی۔ بلوچستان اور سندھ سے احتجاج میں شامل ہونے والے قافلوںکی خبروں میں پولیس نے لاہور میں عمرہ کرکے واپس آنے والی خواتین پر دھاوا بول دیا۔ لاہور کی نمائندگی حماد اظہر ، ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت جتنے بھی راستے بند کرے ہم کھولیں گے۔وزیراعلیٰ نے پشاور ٹول پلازہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک کا آغاز ہو گیا ہے ، عوام کا سمندر دیکھ لیں۔علی امین نے کہا کہ ...
پاکستان تحریک انصاف کے ہونے والے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ پنجاب اور کے پی سے جڑواں شہروں کو آنے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں اور مختلف شہروں میں خندقیں کھود کر شہر سے باہر نکلنے کے راستے بند...