وجود

... loading ...

وجود

مسلم لیگ ق کا سیاسی قاعدہ

جمعرات 13 فروری 2020 مسلم لیگ ق کا سیاسی قاعدہ

گزشتہ کچھ ہفتوں سے جس سیاسی تندہی کے ساتھ مسلم لیگ ق کے سربراہ اور بزرگ سیاست دان جناب چوہدری شجاعت حسین نے پنجاب کی سیاست کو لسی کی طرح تیز ،تیز بلونا شروع کردیا ہے ۔اُسے دیکھ کر تو یہ ہی لگتا ہے کہ وہ عنقریب اِس سیاسی لسی میں سے ایک بارپھر سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کا مکھن اپنے خاندان کے لیے حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ چونکہ چوہدری شجاعت حسین شہری سیاست کے بجائے گجرات کی خالص دیہی سیاسی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں ،اِس لیے وہ کسی سیاسی کیفے ٹیریا میں چپ چاپ بیٹھ کر چائے کی پیالی میں سیاسی طوفان برپا کرنے کے بجائے، اقتدار کے چوراہے کے عین بیچوں، بیچ میں براجمان ہو کر سیاست کی لسی کو خوب اچھی بلو کر اعلیٰ درجے کا مفاداتی مکھن نکالنا زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چوہدری شجاعت اکثر و بیشتر اقتدار کی بالائی اور مکھن بیک وقت دونوں کے حصول میں کامیاب بھی ہوجاتے ہیں ۔ پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں تو انہوں نے سیاسی لسی سے وزیراعظم کا مکھن بھی اِس کمال مہارت سے نکال لیا تھاکہ ہر دیکھنے والی آنکھ د عش عش کر اُٹھی تھی۔چوہدری شجاعت کے حالیہ سیاسی ارادوں سے صاف جھلک رہا ہے کہ تحریک انصاف کی ناتجربہ کار حکومت سے اپنے چھوٹے بھائی چوہدری پرویز الہیٰ کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اہم ترین عہدہ اینٹھنے کے بعد اَب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کرسی اِن کے سیاسی نشانے پر ہے ۔

بظاہر 2018 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کی طرف سے پنجاب کے سنگھاسن پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نئے نویلے کھلاڑی عثمان بزدار کو بٹھا دیا گیا تھا لیکن اصلاً پنجاب کے تمام تر سیاسی و انتظامی معاملات مسلم لیگ ق کے ہاتھوں میں چلے گئے تھے۔ پنجاب میں انتظامی وسیاسی معاملات سے کلیتاً نابلد وزیراعلیٰ کی تمام تر سیاسی کمزوریوںکا فائدہ اگر کسی ایک جماعت نے خوب جی بھر کر اُٹھایا ہے تو وہ مسلم لیگ ق ہے ۔ جس نے پنجاب حکومت کے پسِ پردہ رہتے ہوئے صوبے کے انتظامی معاملات میں اِس حد تک دخیل ہوگئے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حیثیت ایک کٹھ پتلی سے زیادہ نہیں رہ گئی ۔کتنے افسوس کی بات ہے کہ وہ تحریک انصاف جس نے صوبہ خیبر بختون خواہ میں اقتدار ملنے کے بعد ہر شعبہ میں کامیاب اصلاحات کرکے صوبہ کے انتظامی معاملات میں ایک نئی جان ڈال تھی ،وہی تحریک انصاف کی حکومت ،صوبہ پنجاب میں کسی ایک ادارہ میں بھی اصلاحا ت کرنے سے فقط اِس لیے قاصر رہی کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں انقلابی اصلاحات کا آغاز ہونا، مسلم لیگ ق جیسی روایتی سیاسی جماعت کو کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں تھا۔ پس مسلم لیگ ق نے پنجاب کے اقتدار میں شراکت دار بننے کے پہلے دن سے ہی وزیراعظم پاکستان عمران خان کو یہ سیاسی پٹیاں پڑھانا شروع کردی تھیں کہ سیاسی و انتظامی اصلاحات صوبہ پنجاب کے لیے بالکل بھی مناسب نہیں ہیں ۔لہٰذا پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کو تحریک انصاف انقلابی انداز میں چلانے کے بجائے ، مسلم لیگ ق کے پرانے سیاسی انداز میں چلانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

پاکستانی سیاست میں مسلم لیگ ق کی حیثیت ہمیشہ سے ایک کنگز پارٹی کی رہی ہے اور سیاسی بلیک میلنگ کے اسرار و رموز کیا ہوتے ہیں اور انہیں کب،کہاں اور کس طرح سے استعمال میں لانا ہوتا ہے ،یہ سب کچھ ایک کنگز پارٹی سے بہتر کوئی دوسری جماعت جان ہی نہیں سکتی ۔ مسلم لیگ ق کے طرزِ سیاست کو سمجھنا ہے تو اِس کے لیے پرویز مشرف کے زوال کا مطالعہ کرنا از حد ضروری ہوگا، کیونکہ پرویز مشرف کو پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے ساتھ این آراو کے گورکھ دھندے کے سیاسی جال میں پھنسانے والی بھی یہ ہی ساسی جماعت تھی ۔ مسلم لیگ ق بنیادی طور پر سیاست میں طبقہ اشرافیہ کی نمائندہ جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ سیاست میں ریسکیو 1122 بھی ہے ۔ یعنی جیسے ہی پاکستان کی کسی بھی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ کو سیاسی مدد کی ضرورت آن پڑتی ہے ۔ مسلم لیگ ق فوراً حرکت میں آتی ہے اور اُس جماعت کو بحفاظت ریسکیو کر کے سیاسی مشکلات سے نجات دلادیتی ہے۔ پرویزمشرف کے دور میں بھی مسلم لیگ ق اقتدار کی حد تک تو بھلے ہی پرویز مشرف کے ساتھ تھی لیکن درپردہ اِس جماعت کی ساری سیاسی و انتظامی سپورٹ مسلم لیگ ن کو حاصل تھی ۔حد تو یہ ہے کہ شریف خاندان کی جلاوطنی کے پورے دورانیہ میں حمزہ شریف کے ماہانہ اخراجات تک چوہدری شجاعت حسین اپنی جیبِ خاص سے ادا کرتے رہے تھے ۔

ویسے کہنے کو تو آج کی سیاست میں بھی مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف، حکومتی شراکت دار ہیں لیکن درپردہ مسلم لیگ ق کا اصل سیاسی کام جو سب کو بالکل صاف صاف نظر آتا ہے وہ یہ ہے کہ کس طرح میاں محمد نواز شریف کو علاج کے لیے لندن بھیجنے کی راہ ہمور کرنا ہے ،یا کس طرح سے مولانا فضل الرحمن کو دھرنے میں غیر مرئی مدد و اعانت کے لیے اہم ترین ’’امانتی راز ‘‘ پہنچانے ہیں یاپھر کیسے بندوبست کرنا ہے کہ جلد ازجلد مریم نواز بھی عازمِ لندن ہوجائیں ۔ جبکہ آصف علی زرداری اور فریال تالپر کو مختلف کیسز میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے عمران خان کو دباؤ میں لانے کی ذمہ داری بھی مسلم لیگ ق کے ناتواں سیاسی کندھوں پر ہے اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کروانا بھی اِِس جماعت کا بنیادی ہدف ہے، جس کے حصول تک اِس جماعت کے جملہ رہنما بدستور تحریک انصاف کی حکومت کو بلیک میل کرتے رہیں گے۔کیونکہ مسلم لیگ ق پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کو اپنی سیاسی موت گردانتی ہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان چاہے کرکٹ کے جتنے اچھے کھلاڑی ہوں لیکن اقتدار کے میدان اِن کا واسطہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ جیسے گھاگ سیاسی کھلاڑیوں سے ہے ۔جو ہمیشہ سے ہی اقتدار کی وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کی عادی ہیں بلکہ اگر ضرورت پڑ جائے تو یہ اقتدار کی باؤنڈری کے پار بھی جاکر کھیلنا شروع کردیتے ہیں ۔ کیونکہ اِن کا مقصد ہمیشہ سے ہی اپنے ساتھ کھیلنے والے کھلاڑی کو رن آؤٹ کروانا ہوتا ہے ،پچھلی بار انہوں نے پرویز مشرف کو آؤٹ کروایا تھا اور اِس بار یہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو رن آؤٹ کروانے کے فراق میں مبتلا ہیں کیونکہ یہ خود تو کبھی بھی اقتدار کے کھیل میں آؤٹ ہونا پسند نہیں کرتے اور ہمیشہ ہی اقتدار کے میدان سے ناٹ آؤٹ جاتے ہیں ۔تاکہ اگلی اننگز میں جو بھی ٹیم اقتدار کے میدان میں کھیلنے کے لیے اُترے وہ سیاسی احسان کی ادائیگی کے طور پر اِن کے سیاسی مفادات کو ہمیشہ ملحوظِ خاطر رکھے۔ یہ مسلم لیگ ق کا پرانا سیاسی قاعدہ ہے اور نیا بھی یہ ہی ہے۔بقول شجاع خاور
یعنی گھر اور دشت دونوں لازم و ملزوم ہیں
قاعدہ یہ ہے اِدھر رہنا، اُدھر کی سوچنا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر