وجود

... loading ...

وجود

طالبان تحریک اور حکومت..آخری قسط
(جلال نُورزئی)

هفته 23 نومبر 2019 طالبان تحریک اور حکومت..آخری قسط <br>(جلال نُورزئی)

امریکی افواج پاکستان کے ہوائی اڈوں سے ایک ماہ سے زائد عرصہ افغانستان کے طول و عرض پر آگ اور بارود برساتی رہی۔شہر ، دیہات ، فصلیں، باغات ، مدارس ، اسکول، اسپتال، سرکاری املاک اور آبادیاں نشانہ بنتی رہیں ۔ ہزاروں افغان پیوند خاک کرد یے گئے۔ ازیں پیش 2اکتوبر 2001ء امریکی سی آئی اے نے طے شدہ پلان کے تحت سی 130کارگو طیارے کے ذریعے شمالی اتحاد کو ہتھیاروں کی پہلی کھیپ پہنچائی،پھر یہ سلسلہ چلتا رہا ۔حملے سے پہلے اور بعد میںبلوچستان اور خیبر پشتونخوا سے بھی کمانڈروں کی معیت میں جنگجو افغانستان میں داخل کرد یے گئے ۔ان سب نے طالبان کے خلاف وحشت و سفاکی کی نئی تاریخ رقم کردی۔ بڑے معززین، علماء و دانشور ، ادیب و شعراء سامراجی چھتری کے نیچے آ گئے ۔ امریکی دولت ان میں بھی تقسیم ہوتی رہی۔ حتیٰ کہ تہران کی مالی مدد بھی آتی رہی۔پاکستان کے پشتون قوم پرست سیاسی حلقے استعمار و استکبار کی مددگار بن گئیں۔

 

صبغت اللہ مجددی(جبہ نجات ملی ) ، سید احمد گیلانی(محاذ ملی) اس میں شامل تھے۔ برہان الدین ربانی اور ان کی پارٹی جمعیت اسلامی اسی طرح عقیدہ توحید کے مبلغ پروفیسر عبدالرب رسول سیاف اور اس کی جماعت اتحاد اسلامی نے بغیر شرم و عار امریکی و نیٹو افواج کو خوش آمدید کہا۔البتہ افغانستان کی حزب اسلامی اور حرکت انقلاب اسلامی نے امریکی مداخلت اور حملے کی حمایت نہ کی۔ یاد رہے کہ حملے سے قبل واشنگٹن نے حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کو بھی تعاون کا پیغام بھیجا تھا۔ انہیں افغانستان کی صدارت کی پیشکش بھی کی ۔ گلبدین حکمت یار نے تعاون اور پیشکش سے انکار کیا ،بلکہ امریکا پر واضح کیا کہ افغانستان پر حملے کی صورت میں حزب اسلامی وطن کے دفاع میں غیر ملکی افواج کے خلاف مسلح مزاحمت کرے گی۔ گلبدین حکمت یار ساٹھ کی دہائی سے ہی افغانستان کی سیاست میں متحرک چلے آرہے ہیں۔1972ء میں یعنی ظاہر شاہ کے دور میں قید کر لیے گئے تھے۔ سردار دائود کے اقتدار پر قبضے کے بعد انہیں رہائی ملی۔ دائود کی حکومت میں بھی خاندانی نظام حکمرانی ،اشتراکی افکار اور ملک میں روسی اثرات و مداخلت کے خلاف سرگرم رہے ۔ خاندان نشانہ ستم بنا ،عرصہ حیات تنگ ہوا تو 1976ء میں پاکستان ہجرت کر لی۔ روسی قبضے کے خلاف حزب اسلامی کی سیاسی و عسکری تحریک مسلمہ تھی۔ چنانچہ افغانستان پر امریکی حملے کے خلاف حزب اسلامی نے مسلح مزاحمت شروع کر دی۔ 2016 ء تک انتہائی ناموافق حالات میں اور ناپید وسائل کے ساتھ قابض افواج کے خلاف مزاحمت و مدافعت کی ۔ گلبدین حکمت یاراور ان کی جماعت پر عالمی سطح پر پابندیاں عائد تھیں۔ بلیک لسٹ قرار دئیے گئے تھے۔ اس طرح کابل حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کیے اور بالآخر تیس ستمبر 2016کو کابل حکومت کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کر لیے۔ اور پھر چار مئی 2017کو گلبدین حکمت یار تقریباً 23سال بعد اپنے حامیوں کے ساتھ کابل واپس لوٹے۔حزب اسلامی اب سیاسی طور پر پوری طرح سرگرم ہے، امن کی داعی ہے ۔امریکی و نیٹو افواج کے انخلاء کا مطالبہ کرتی ہے۔ بلکہ جنگ کی اصل وجہ غیر ملکی افواج کو قرار دیتی ہے ۔ حرکت انقلاب اسلامی نے بھی امریکی حملے پر کڑی تنقید کی۔ اس جماعت کے امیر مولوی محمد نبی مرحوم روس کے خلاف افغان جہاد کے اہم رہنما ئوں میں سے تھے ۔ افغانستان کی بڑی دینی و سیاسی شخصیت تھے۔ظاہر شاہ کے دور میں لوگر سے پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ سردار دائود کے دور میں حکومت مخالف سیاست کے الزام میں پابند سلاسل رہے ۔غرض 4اکتوبرکو حامد کرزئی موٹرسائیکلوں پر کوئٹہ سے کندھار منتقل ہوئے۔

 

گل آغا شیر زئی اپنے350لوگوں کے ساتھ23گاڑیوں میں پاکستان کی فورسز کی حفاظت و نگرانی میں افغانستان داخل ہوئے۔ 23اکتوبر 2001ء کوکمانڈر عبدالحق پشاور سے افغانستان میں داخل ہوئے۔ کمانڈر عبدالحق بہت جلد طالبان کے ہتھے چڑھ گئے، اور قتل کرد یے گئے۔ حامد کرزئی البتہ بال بال بچ گئے۔ سرحدوں پر بھی بھرتی کیمپ قائم کر دیے گئے ۔ حملے کے بعدمنتشر طالبان پر ہر جانب سے قیامت بپا کی گئی ۔ اسلام آباد میں متعین افغان سفیر ملا عبدالسلام ضعیف کو سفارتی استثنا کے باوجود شرمناک اور ذلت آمیز طریقے سے امریکی فورسز کے حوالے کیاگیا ۔ گویا بگرا م اور گوانتا موبے کے بدنام زمانہ عقوبت خانے آباد ہونا شروع ہوگئے۔نومبر 2001 ء کو جرمنی کے شہر بون میں سامراجی پالیسیوں کی توسیع و توثیق کی خاطر افغان کانفرنس منعقد کی گئی ۔جہاں اس سیاہ عمل کو روا و جائز کاجامہ پہنایا گیا۔کابل حکومت کی صورت گری خواہش اور مقصد کے تحت کی گئی ، حامد کرزئی یکے بعد د یگرے صدرچنے گئے۔ افغانستان ہنوز ان سامراجی پالیسیوں کے جکڑ میں ہے ۔امریکی سی آئی اے اور فوجی حکام نے دنیا کو دکھانے کی کوشش کی کہ در حقیقت یہ جنگ افغانوں کے درمیان ہے ۔ وہ سمجھتے تھے کہ اس حکمت عملی کے تحت انہیں افغانستان میں کامیابی حاصل ہوگی ۔

 

مگر ا ن کا یہ فریب کامیاب نہ ہوا۔ آخر کار واشنگٹن طالبان سے براہ راست مذاکرات پر مجبورہی ہوا ۔اس مقصد کے لیے 18 جون 2013 کو قطر کے دارلحکومت دوحہ میں طالبان کو سیاسی دفتر کھولنے کی اجازت مل گئی۔یوں جلی و خفی گفت و شنید کا سلسلہ چل پڑا ۔25 فروری2019 کو امریکی حکام اور طالبان کے درمیان پہلے با قاعدہ مذاکرات کے دور آغاز ہو ا ۔یعنی طالبان اور امریکا کے مابین پندرہ ماہ تک بات چیت ہوتی رہی ۔ 8 ستمبر 2019 ء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے ان مذاکرات کو ختم کرنے کا اعلان کیا ۔گویایہ حقیقت منکشف ہوئی کہ دراصل یہ جنگ امریکااور افغانوں کے مابین ہے ۔ امریکی سی آئی اے حکام کہتے ہیں کہ طالبان اسامہ بن لادن کو ساتھیوں سمیت حوالے کرنے پر آمادہ ہوگئے تھے۔ اور ملا محمد عمر نے امریکی نمائندے سے بالمشافہہ ملاقات کی ہامی بھی بھر لی تھی۔ پاکستان میں امریکی سی آئی اے کے سابق اسٹیشن چیف رابرٹ ایل گر ینئیر کی کتاب 88 Days to Kandhar سے بہت کچھ اخذ کیا جا سکتا ہے ۔

 

اس جاسوس نے یہ بھی لکھا ہے کہ طالبان تحریک سے پاکستان یا اس کی آئی ایس آئی کا کوئی تعلق نہ تھا۔اُسامہ کی موجودگی جواز بنا کر افغانستان تاراج کیا گیا ۔جبکہ اُسامہ کی مبینہ ہلاکت 2 مئی 2011 ء کو پاکستان کے علاقے ایبٹ آبا میں ہوئی ۔عمران خان نے 22 جولائی 2019 کو نشر ہونے والے مریکا کے ’’فاکس نیوز ‘‘کو انٹرویو میں بتایا کہ ’’ آئی ایس آئی نے ہی ابتدا میں اسامہ کی موجودگی کا ٹیلی فونک لنک امریکا کو فراہم کیا تھا۔ہم امریکا کو اپنا اتحادی سمجھتے تھے اور یہ چاہتے تھے کہ ہم خود اسامہ بن لادن کو پکڑتے ،لیکن امریکا نے ہماری سرزمین میں گھس کر ایک آدمی کو ہلاک کر دیا‘‘۔اسی طرح پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور بھی کہہ چکے ہیں کہ ’’پاکستان نے ایبٹ آباد میں القاعدہ کے بانی اْسامہ بن لادن کی موجودگی سے متعلق امریکا کو آگاہ کیا لیکن واشنگٹن نے مشترکہ آپریشن کرنے کے بجائے خود اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کر کے ہمیں دھوکا دیا۔ اسامہ بن لادن کا پتا لگانے کے حوالے سے پہلی کال پاکستان نے ٹریس کی تھی‘‘۔( چار ستمبر 2019 کواسلام آباد میںمقبوضہ کشمیر سے متعلق پریس کانفرنس کے اختتام پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو )۔یعنی یہاں بھی امریکا نے دغا و چالبازی سے کام لیا ۔غرض امریکا آج طالبان سے مذاکرات اور بات چیت پر آمادہ ہے ۔ تب گفت و شنید کرتا تو نہ افغانوں کا نقصان ہوتا اور نہ ہی امریکا کو جانی نقصانات اوربھاری جنگی اخراجات برداشت کرنے پڑتے۔اوریہ کہ افغان طالبان کی تحریک ا ورمزاحمت دنیا کی ایک مسلمہ حقیقت ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر