... loading ...
اوریکل کی ملازمین کے حوالے سے ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت، آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) نے ملازمین کی سوچ کو بدل رکھ دیا ہے اور ملازمین عام منیجروں کے مقابلے میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس والے روبوٹس ساتھی ملازمین کے ساتھ کام کرنے میں زیادہ خوش ہیں، ایچ آر ٹیم کا کردار ملازمین کی بھرتی، ان کی تربیت اور ملازمین کو ادارے سے منسلک رکھنے کے لیے بھی تبدیل ہوا ہے۔ یہ سروے رپورٹ اوریکل اور فیوچر ورک پلیس نے کی جو کاروباری قائدین کی تیاری، ان کی ملازمتوں اور ملازمین کے دیگر امور کا تجزیہ کرتی ہے۔یہ سروے دنیا بھر کے 18 سال سے 74 سال کے ملازمین سے کیا گیا اور سروے میں ایچ آر منیجرز، قائدین اور ملازمین کو مخصوص طریقہ کار کے بعد سروے میں شامل کیا گیا۔ تحقیق 8370 افراد پر مشتمل ہے۔ یہ خطرہ ہونے کے باوجود کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے ملازمتیں ختم ہورہی ہیں عالمی سطح پر ملازمین نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے حوالے سے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ 50 فیصد ملازمین پہلے ہی اے آئی استعمال کررہے ہیں جبکہ 32 فیصد نے گزشتہ سال اس کا استعمال کیا ہے۔ چین میں 77 فیصد ملازمین، بھارت میں 78 فیصد، فرانس میں 32 فیصد اور جاپان میں 29 فیصد اے آئی استعمال کررہے ہیں۔65 فیصد ملازمین اے آئی کے روبوٹس ساتھی ملازمین کے ساتھ کام کرنے میں زیادہ پرجوش اور خوش ہیں۔ مرد حضرات ، خواتین کے مقابلے میں اے آئی ربورٹس ملازمین ساتھیوں کے ساتھ کام کرنے میں زیادہ خوش ہیں۔سینئر نائب صدر، ہیومن کیپیٹل مینجمنٹ کلائوڈ بزنس گروپ، اوریکل ایمیلی ہی نے کہا آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور مشین لرننگ ٹیکنالوجی کی وجہ سے دنیا بھر میں بڑی تیزی سے تبدیلی آرہی ہے اور اب کام کے دوران مشین اور انسان کے درمیان تعلقات دوبارہ ترتیب پارہے ہیں۔ اس لیے اب اداروں کو چاہیے کہ وہ اپنے ایچ آر شراکت داروں کے ساتھ اے آئی کا عمل کاروباری امور میں شامل کریں تاکہ ملازمین کی تبدیل ہوتی ہوئی عالمی توقعات پوری ہوں۔ ریسرچ ڈائریکٹر، فیوچر ورک پلیس ، ڈین شوابیل نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں ملازمین کام کی جگہ پر اے آئی کی موجودگی سے زیادہ خوش ہیں اور اس حوالے سے ایچ آر بھی معاون ثابت ہورہا ہے۔ 2019ء کے سروے سے سامنے آیا ہے کہ اے آئی ملازمین، منیجرز اور دیگر افراد کے درمیان تعلقات کو دوبارہ وضع کررہا ہے۔ فیوچر ورک پلیس کے بانی پارٹنر جینی میسٹر نے کہا کہ ہمارے 2019ء کے نتائج سے یہ بات ظاہر ہے کہ ترقی کی متلاشی کمپنیاں اے آئی کی قوت سے فائدہ اٹھا رہی ہیں اب ملازمین عام غیر اہم امور سے ہٹ کر اہم کاروباری امور اور اداروں کے مسائل حل کرنے پر کام کررہے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...