... loading ...
‘قائد اعظم محمد علی جناح کی سحر انگیز شخصیت کے بہت پہلو ہیں، وہ مضبوط اعصاب، ذہانت، متانت، اور بروقت درست فیصلے کرنے کی صلاحیت سے مالا مال تھے۔ اور انکی کرک دار آواز سننے والوں پر سحر طاری کردیتی تھی ۔قائد اعظم کی شخصیت کا ایک اور پہلو یہ بھی ہے کہ وہ لباس ، اس کی تراش خراش کا بہت خیال رکھتے تھے۔ بہت نفیس اور دیدہ زیب لباس پہنتے ، اور یہ لباس ان پر سجتے بھی بہت تھے۔
مولاناسید ابو اعلی مودودی کی شخصیت کا بھی ایک وصف یہ ہے کہ وہ اپنے لباس کا بہت خیال کرتے، شیروانی اور کرتا پاجامہ ان پر بہت سجتا تھا۔ انسانوں کی اس معاشرے میں لباس انسان کی شخصیت کا لازمی جز ہے۔ اچھا اور دیب زیب لباس انسانی شخصیت کو پروقار اور با اعتماد بناتا ہے۔ہر انسان کی شخصیت میں کوئی نہ کوئی خوبی اسے پرکشش شخصیت بنا سکتی ہے۔ اگر آپ اپنی شخصیت پرکشش بنانا اور دوسروں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ اپنی شخصیت میں اس ہنر کو ڈھونڈیں، جو آپ کو دوسرے سے ممتاز کرتا ہو۔مشورہ دینے والے اس بات کا بھی مشورہ دیتے ہیں کہ چند باتوں پر عمل کریں تو آپ کی شخصیت نکھر سکتی ہے۔ مثلا آپ اپنے لباس کا خاص خیال رکھیں،ہرکسی سے اخلاق سے پیش آئیں،کسی کو برا نہ کہیں، کسی سے بے تکلف نہ ہوں،کسی کو اپنی خامیوں سے آگاہ نہ کریں،جہاں تک ممکن ہو دوسروں کے کام آئیں،ہرکسی سے مسکراکربات کریں، یو ں بھی کہا جاتا ہے کہ اپنے بھائی کے لیے مسکرا دینا بھی صدقہ ہے۔ اگرکسی میں کوئی خامی نظر آئے تو نظرانداز کردیں،غلط بیانی سے بچیں۔
آنکھیں نعمت خداوندی اور وہ آئینہ ہیں جو شخصیت کے مخفی اور سربستہ راز کھول دیتی ہیں۔ ماہرین نفسیات کا دعویٰ ہے کہ آنکھوں کی مدد سے کافی حد تک کسی شخصیت کا تجزیہ کیا جاسکتا ہے۔ جب آپ کسی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں تو سچائی کا اظہار ہوجاتا ہے۔ لباس کے معاملے میں مجھے اپنے دوست کا یہ مشورہ پسند نہیں آیا۔ اگرچہ مجھے اس کی یہ بات بہت بری لگی ، لیکن میں خاموش رہا، کیوں کہ مجھے اپنے دوست کے اخلاص پر کوئی شک نہیں تھا۔ بعد میں جب میں نے ٹھنڈے دماغ سے غور کیا تو مجھے اس کی الفاظ میں صداقت محسوس ہوئی، میرے بال اکثر بے ترتیب، شیو بڑھا ہوا، لباس بے ہنگم اور جوتے پالش نہ ہوتے تھے۔ اس حلیہ میں، واقعی میں پروفیشنل نظر نہیںآتا تھا۔ میرے دوست نے مجھے تجویز دی کہ تم اپنے آپ کو کسی ایکسپرٹ کے حوالے کرو تاکہ وہ تمھیں کپڑے پہننے کا سلیقہ سکھا دے۔ لیکن میں اتنے مہنگے کپڑے پہننے کے اخراجات ادا نہیں کرسکتا، میں نے اسے جواب دے دیا ۔ اس نے مجھے کہا کہ ،، اس پر تمارے اضافی پیسے خرچ نہیں ہوں گے، بلکہ پیسے بچیں گے،،۔ آخر میں نے ہار مان لی۔ اگلے دنوں میں ، میں نے اس سلسلے میں کئی لوگوں سے مشورے کیے، جنہوں نے مجھے ماہرانہ انداز میں ٹائی باندھنا سکھایا، لباس کی صحیح میچنگ، سوٹ قمیض، جرابیں خریدنے میں بھی میری مدد کی۔ اس نے مجھے بتایا کہ لباس کو کھونٹی پر لٹکانے کے بجائے سلیقے سے ہینگر پر لٹکاؤ تاکہ پینٹ اور کوٹ کی کریز خراب نہ ہو۔اور بار بار استری کرنے کی زحمت سے بچ جاؤ۔ کاروبار اور مارکٹنگ میں اچھی اور جاذب نظر شخصیت پسندیدہ شمار کی جاتی ہے، جس دوست کے مشورے پر میں نے ، یہ سب کچھ کیا، میں اس کا بے حد مشکور رہا۔ کیونکہ میں نے اپنی شخصیت سنوارنے پر جو محنت کی، مجھے اس کاصلہ ملا، مجھے اپنے کاروبار میں اس کا خوشگوار تجربہ ہوا۔ میرے حلقے میں میری اچھی شخصیت کا اچھا اثر پڑا۔ اب میرے کاروباری دوست پورے انہماک سے میری بات سنتے ہیں، کیوں کہ ہر تقریب میں میرا والہانہ استقبال ہوتا ہے۔ کوئی بھی کاروبار کرنے والے لباس سے ایک اچھا تاثر قائم کرتا ہے۔ بہت سے لوگ صرف اس وجہ سے کہ آپ صاف ستھرے اور جامہ زیب ہیں آپ سے معاملہ کرنا پسند کرتے ہیں۔پروفیشنل کام کرنے والے بھی اپنے لباس کا خاص خیال رکھتے ہیں، جیسے سیلز مین، شو بز کے افراد، ماڈل ، وکیل، لوگ ان پر بھروسا کرتے ہیں، جو اپنی وضع قطع سے جاذب نظر اور پروفیشنل نظر آتے ہیں۔ میرے دوست کے الفاظ سچ ثابت ہونے لگے ہیں، میں اچھا کاروباری ہوگیا ہوں، میری سیلز بڑھ گئی ہے۔ میری آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ تو پھر کیا آپ بھی اس مشورے پر عمل کرنے والے ہیں۔اپنی شخصیت کو نکھارنا اور پروفیشنل بن کر اپنی ساکھ اور آمدنی میں اضافہ کرنا۔ میرا یہ مشورہ آزمائیے ضرور۔