... loading ...
افغانستان اور پاکستان کیلیے نامزد امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہاہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا حوصلہ افزا نتیجہ نکلے گا۔ امن مذاکرات کے حوالے سے پْرامید ہوں، 20 اپریل سے پہلے فریقین کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے، امریکا طالبان امن مذاکرات کے منطقی انجام کے قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق قطر میں طالبان کے ساتھ تین روزہ امن مذاکرات سے واپسی پر کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ وہ امن مذاکرات کے حوالے سے پْرامید ہیں، 20 اپریل سے پہلے فریقین کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے، امریکا طالبان امن مذاکرات کے منطقی انجام کے قریب ہیں۔انہوں نے طالبان کو مشورہ دیا کہ بیس اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے موقع کو غنیمت جانیں۔ زلمے خلیل زاد کے مطابق طالبان بھی اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ وہ بندوق کے زور پر افغانستان میں جنگ نہیں جیت سکتے۔کابل آمد پر نمائندہ خصوصی نے نوجوان افغان قیادت اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مستقبل میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے۔