... loading ...
یونان کی مشہور جھیل وسٹونیڈا کے اطراف چند ہفتوں میں مکڑیوں نے لگ بھگ 1000 میٹر طویل جالے بن دیے ۔ چھوٹی عمارتیں، درخت اور پودے سبھی سفید جالوں نے ڈھانپ دیے ہیں اور علاقے میں کسی سائے یا ڈراؤنی فلم کے منظر کا گمان ہوتا ہے۔شمالی یونان میں واقع اس جھیل کے اطراف مکانات تک کو جالوں نے گھیر لیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجہ ایک خاص قسم کی مکڑی ہے، جو بڑی مقدار میں جالے بنتی ہے اور غیرمعمولی گرمی کی وجہ سے اسٹریچ اسپائیڈر نے جالے بنائے ہیں۔