... loading ...
امریکا میں 37سالوں سے دن میں ایک مرتبہ پیزا کھانے والا ٹیچر منظر عام پر آگیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک اسکول ٹیچر مائیک رومن نے اس وقت انٹرنیٹ پر توجہ حاصل کی جب انہوں نے گزشتہ 37 برس سے دن میں ایک مرتبہ لازمی پیزا کھانے کا دعویٰ کیا تھا۔41 سالہ مائیک رومن نے اپنی ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ انہیں پیزا اس قدر پسند ہے کہ وہ روزانہ رات کے کھانے میں پیزا کھاتے ہیں ۔مائیک رومن نے بتایا کہ پیزا سے رغبت کا آغاز اس وقت ہوا جب وہ محض 3 یا 4 برس کے تھے۔ان کی والدہ نے انہیں پہلی مرتبہ پیزا کھلایا تو انہیں اتنا پسند آیا کہ وہ کھانے میں صرف پیزا ہی مانگتے تھے۔