... loading ...
محکمہ صحت کے مطابق سندھ بھر میں رواں برس 290 سے زائدبچے خسرہ سے متاثرہوچکے ہیں جن کا تعلق کراچی،حیدرآباد ،سکھر سمیت دیگراضلاع سے ہے ۔سندھ میں گزشتہ سال 35 بچے خسرہ کے باعث انتقال کر گئے تھے،رواں سال 122 بچوں کی اموات کے بعد محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں انسداد خسرہ مہم چلانے کافیصلہ کیا ہے۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر میں انسداد خسرہ کی مہم 15 سے 27 اکتوبر تک چلائی جائے گی جس کے تحت9 ماہ سے5سال تک
کے70لاکھ سے زائدبچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔