... loading ...
متاز ماہر قانون اور ریٹائرڈ جسٹس تنزیل الرحمان رضائے الہٰی گزشتہ شب انتقال کرگئے۔ اُن کی نماز جنازہ آج صبح ساڑھے دس بجے مسجد بیت االسلام ، ڈیفنس فیز فور میں ادا کی جائے گی۔ وہ 1928 میں پیدا ہوئے۔جسٹس (ر) تنزیل الرحمان فیڈرل شریعت کورٹ کے 1990 سے 1992 تک چیف جسٹس رہے۔ وہ متعدد کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ اُنہیں ملک کے اُن قانون دانوں میں شمار کیا جاتا ہے جواسلامی قوانین یا شریعت لاء کو ملکی قانون بنانے میں زندگی بھر کوشاں رہے۔اُنہیں اسلامی لاء کے لیے اپنی وسیع تر خدمات کے اعتراف میں 1971 میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔