... loading ...
ملتان اور قصبہ سخی سرورکی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے۔ مشہور مبلغ اسلام و روحانی شخصیت حضرت سخی سرورؒ کی آمد سے قبل بھی یہ قصبہ آباد تھا اور گنیش و چندر جی کی وجہ سے ہندوئوں کے لیے معتبر شہر کی حیثیت رکھتا تھا۔ بارہویں صدی عیسوی میں حضرت سخی سرورؒ کی تبلیغ کے نتیجے میں قصبہ سخی سرور اور اس کے ارد گرد کی بڑی آبادی دائرہ اسلام میں داخل ہوئی۔آج بھی اس شہر میں متعدد تاریخی عمارتیںاور رسم ورواج موجود ہیں جن میں ایک رواج مقدس ماہِ صیام میں سحری کے وقت ڈھول بجا کر لوگوں کو بیدار کرنا ہے۔ یہ رواج آج اکیسویں صدی میں بھی موجود ہے جس کو میراثی خاندان پچھلی کئی نسلوں سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ تو یہ رسم پچھلی کئی صدیوں سے جاری ہے۔ کچھ عرصہ قبل تک جب آبادی اورقصبہ محدود تھا تولوگ سحری کے لیے ان ڈھول والوں کا شدت سے انتظار کرتے تھے جونہی قصبہ میں ڈھول کی آواز شروع ہوتی تو لوگوں کو وقت کا اندازہ ہو جاتا کہ سحری کا ٹائم شروع ہو گیا ہے اور خواتین سحری کے انتظام میں مشغول ہو جاتیں۔
صبح صادق کے وقت تین افراد پر مشتمل یہ قافلہ ڈھول بجاتا اور شہنائی میں قوالی یا عارفانہ کلام کہتا ہوا دربار چوک سے شروع ہوتا، صدر بازار، اڈہ چوک، جعفری بازار اور دربار روڈ سے ہوتا ہوا واپس اپنے گھر پہنچتا ہے۔ اس روٹ کے درمیان یہ قافلہ کئی چھوٹی چھوٹی گلیوں اور محلوں کو کراس کرتا۔ یہ ڈھول بجانے والے جس محلے سے بھی گزرتے تو لوگ ان کی خوب خدمت بھی کرتے۔کوئی ان کو سحری کے لیے روٹی پیش کرتا تو کوئی چائے سے ان کی تواضع کرتا۔کئی بچے ان کے لیے لسی لے کر کھڑے ہوتے تو کوئی ان کو نقدی بھی دیتا لیکن چونکہ وقت محدود ہوتا ہے اس لیے یہ کسی بھی جگہ زیادہ دیر تک نہیں ٹھہرتے۔ چھوٹے چھوٹے بچوں کو ان کا زیادہ انتظار ہوتا ہے۔
قدیم دور میں تو اس عمل کی واقعی ایک ضرورت تھی جب نہ بجلی تھی اور نہ سحری کے وقت جگانے کے جدیدآلات تھے۔ لیکن اب اس جدید دور میں بھی لوگ ان ڈھول والوں کا شدت سے انتظار کرتے ہیں۔ جدید سہولیات اپنی جگہ لیکن سحری کے لیے جو پرانا سسٹم تھا اس کا ایک اپنا لطف ہے اور بندہ جتنی بھی نیند میں ہو ضرور بیدار ہو جاتا ہے۔آج کل یہ کام سر انجام دینے والے بتاتے ہیں کہ ہم یہ کام پچھلی کئی نسلوں سے کر رہے ہیں اور یہ کام ہم ثواب کی نیت سے کرتے ہیں اور اس کام کو جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اہلیانِ سخی سرور کی محبتیں ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں اور ہماری حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔ اگر ان کا تعاون شامل نہ ہوتا توشاید یہ رواج بھی ختم ہو جاتا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم روزانہ تقریباً سوا ایک بجے اٹھتے ہیں اور مختلف علاقوں میں ڈھول بجا کر لوگوں کو سحری کے لیے جگانا شروع کرتے ہیں اور یہ کام صبح ساڑھے تین بجے تک ختم کرتے ہیں۔ پھر جونہی شوال کا چاند نظر آتا ہے تو عید والے دن یہی ڈھول والا گروپ صبح ہی صبح عید کے دن کا اعلان کرتا ہے اور ڈھول بجاتا ہوا مرکزی عید گاہ کے گیٹ پہ پہنچ جاتا ہے۔کچھ لوگ عید نماز سے قبل اور کچھ لوگ نمازِعید کے بعدان کو عید کی خوشی میں کافی عیدی دیتے ہیں۔
یمن پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر تیدروس اذہانوم بال بال بچ گئے ۔اسرائیلی طیاروں نے یمن میں حوثیوں کے علاقوں پر بمباری کرتے ہوئے دارالحکومت صنعا کے ایئرپورٹ اور حدیدہ شہر میں تیل اور بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس میں ...
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، چاہتے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ سیکیورٹی، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھائیں۔ ترجمان نے رچرڈ گرنیل کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارت کاری کے لیے 2024 ایک...
قازقستان کے شہر اکتا میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 41افراد ہلاک اور31زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں عملے کے 5 افراد سمیت 72 مسافر سوار تھے۔حادثے کا شکار طیارہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روس کے زیر تسلط ریاست جمہوریہ چیچن کے دارال...
فوجی عدالتوں نے سانحہ 9 مئی 2023 میں ملوث سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائی...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایئرفورس کی بمباری پر دکھ ہوا، اس طرح کی کارروائی سے انتشار پھیلے گا۔عمران خان کا یہ پیغام علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیش کیا۔ علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے واضح کیا ہے ملکی معیشت کا بڑا سہارا اوورسیز پاکستانیوں...
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں کو زرمبادلہ وطن نہ بھیجنے کی کال جاری رہے گی، عمران خان نے سب مظالم معاف کرنے کی ہامی بھری ہے ۔پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی ممبران کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے...
ضلع کرم میں 80روز سے راستوں کی بندش کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے، ابتر صورتحال کیخلاف پاراچنار میں شہریوں کا شدید سرد موسم میں پریس کلب کے باہر دھرنا ساتویں روز بھی جاری رہا۔پارا چنار میں پیش آنے والے واقعات پر گلگت بلتستان میں بھی مجلس وحدت المسلمین کا مختلف مقامات ...
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔پی ٹی آئی کے 24 نومبر کو اسلام اباد میں احتجاج کے معاملے پر سماعت ہوئی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی عدالت نے علی امین گنڈا پور ک...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ئی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو رہا کیا جائے ، ان پر ویسے ہی الزامات ہیں جیسے ڈونلڈ ٹرمپ پر تھے ۔امریکی نشریاتی ادارے ’نیوز میکس‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہ...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کے دن کے حوالے سے دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ملکر کام کرنا چاہیے۔وزیراعظم ہائوس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرآن پاک میں حضرت عیسی علیہ السلام کا تفصیل سے ذکر موجود ہے، بطور مسلمان ہم انہیں اللہ کا ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امریکا سمیت کسی بھی ملک کی مدد کے خواہشمند نہیں۔بیرسٹر گوہر نے نامزد امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل دیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آزادی پاکستان کے آئین وقانون کے مطابق ہو گی۔انہوں نے مزید کہ...
ضلع کرم میں راستوں کی بندش کے خلاف احتجاج کا دائرہ کار ملک کے دیگر حصوں تک پھیلنے لگا، پارا چنار چنار میں جاری دھرنا چھٹے روز میں داخل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع کرم میں راستوں کی بندش کے خلاف پارا چنار چنار سمیت احتجاج ملک کے مختلف حصوں میں جاری ہے ۔ پارا چنار چنار میں...