... loading ...
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے 26, 25 اور 27 جولائی کی تاریخ تجویز کی ہے جس کی حتمی منظوری صدر مملکت دینگے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جون کے پہلے ہفتے انتخابی شیڈول جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے 2018ء کے انتخابات میں پہلی بارجدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تاریخ میں پہلی بار آراوز کو لیپ ٹاپ دیئے جائینگے۔ اسی طرح ریٹرننگ افسروں کو دو دو ڈیٹا انٹری آپریٹرز بھی دے دیئے گئے ہیں جو پولنگ سٹیشن سے موصول رزلٹ تیار کرینگے۔ پریذائیڈنگ افسران پولنگ سٹیشن سے ہی رزلٹ کی تصاویر ریٹرننگ افسروں کو بھجوائیں گے اور ریٹرننگ افسر رات 2 بجے تک رزلٹ الیکشن کمیشن کو بھجوانے کے پابند ہونگے جبکہ رزلٹ میں تاخیر کی ریٹرننگ افسر کو تحریری وجوہات دینا ہونگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر مملکت کو بھجوائی گئی سمری میں بتایا گیا ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی ماتحت عدلیہ کے جوڈیشل افسران سے کی جائیگی جس کے لیے ہائیکورٹوں کے رجسٹرار حضرات سے ڈسٹرکٹ و سیشن ججوں اور سول ججوں کی فہرستیں مانگی جاچکی ہیں۔ اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن پنجاب نے بھی الیکشن 2018ء کے لیے پنجاب بھر میں پولنگ ا سکیموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے جرمنی سے بیلٹ پیپر واٹرمارک منگوالیے ہیں۔ اس سلسلہ میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے الیکشن کمیشن کے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کمیٹی کے روبرو پیش ہونیوالے الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری ظفراقبال کو باور کرایا ہے کہ 2013ء کے انتخابات پر آج بھی سوالیہ نشان موجود ہے اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ 2018ء کے انتخابات میں سیاہی اور بیلٹ پیپرز کے مسائل نہ ہوں۔ الیکشن بہرصورت شفاف ہونے چاہئیں اور جو غلطیاں پہلے ہوئی ہیں‘ وہ دوبارہ سرزد نہیں ہونی چاہیے۔
یہ خوش آئند صورتحال ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے 2018ء کے انتخابات کے لیے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سینیٹر آصف سعید کرمانی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے لیے جدید دور کے طریقے اختیار کرنے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس امر کو بہرصورت یقینی بنایا جائے کہ نتائج مرتب کرتے وقت کوئی گڑبڑ نہ کی جائے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ پریذائیڈنگ افسران پولنگ سٹیشن پر رزلٹ کی تصاویر ریٹرننگ افسروں کو بھیجتے ہوئے ہر متعلقہ امیدوار کو بھی بھجوا دیں تاکہ امیدوار بالخصوص انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتیں بھی ساتھ ہی ساتھ رزلٹ مرتب کر سکیں۔ اسی طرح تحریک انصاف پنجاب سنٹرل کے صدر عبدالعلیم خان نے بھی الیکشن کمیشن کے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ 2013ء کے انتخابات کے حوالے سے چونکہ سب سے زیادہ تحریک انصاف کو ہی شکایت لاحق ہوئی تھی جس نے مبینہ انتخابی دھاندلیوں کو بنیاد بنا کر الیکشن کمیشن کو رگیدا اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کیخلاف لانگ مارچ اور دھرنوں کی تحریک شروع کی اس لیے اب تحریک انصاف کی جانب سے 2018ء کے انتخابات کے لیے الیکشن کے انتظامات پر مطمئن ہونا الیکشن کمیشن پر اعتماد کا اظہار ہے تاہم انتخابی دھاندلیوں کے الزامات ہمارے انتخابی کلچر کا حصہ ہے اس لیے الیکشن کمیشن کو بہرصورت ایسے الزامات کا 2018ء کے انتخابات کے حوالے سے بھی سامنا کرنا پڑیگا۔ قبل از انتخابات دھاندلی کے الزامات کا سلسلہ تو ابھی سے شروع ہوگیا ہے جس کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت ’’خلائی مخلوق‘‘ کی اصطلاح استعمال کرکے 2018 ء کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے بے وقعت ہونے کا الزام عائد کرچکی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی جانب سے عمران خان کے اپنی ممکنہ حکومت کے پہلے سو دن کے اعلان کردہ کاموں پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے قبل ازانتخابات دھاندلی قرار دیا جاچکا ہے۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے بقول تحریک انصاف کا پروگرام عوام کے سامنے پیش کرنا دھاندلی کی جانب اشارہ ہے اس لیے وہ انتخابات جیت بھی گئی تو کوئی اس الیکشن کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہوگا۔ انہوں نے ساتھ ہی ساتھ یہ چیلنج بھی دے دیا کہ عمران خان کے دعوے سو روز میں پورے ہوگئے تو وہ سیاست چھوڑ دینگے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے بھی اسی تناظر میں باور کرایا ہے کہ 100 دن کی باتیں کرنیوالے عوام کو سبزباغ دکھا رہے ہیں۔ ان کا اصل مقصد محض کرسی ہے جس کے لیے آج زرداری‘ نیازی بھائی بھائی بن گئے ہیں۔
ایسے الزامات تو بہرصورت انتخابات کے انعقاد تک اور پھر انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد لگتے ہی رہیں گے کیونکہ ہارنے والے کسی امیدوار یاپارٹی کے لیے خوش دلی سے انتخابی نتائج قبول کرنا بہت مشکل ہوتا ہے تاہم خوش آئند صورتحال یہ ہے کہ انتخابات کے بروقت انعقاد کے حوالے سے اب تک سیاسی افق پر چھائی غیریقینی کی فضا اب چھٹنے لگی ہے اور انتخابات میں ’’خلائی مخلوق‘‘ کے عمل دخل کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ بلیم گیم کھیلنے والی سیاسی جماعتوں کو بھی اب مقررہ وقت کے اندر انتخابات کے انعقاد کا یقین آنے لگا ہے چنانچہ آج مسلم لیگ (ن) کی قیادت بھی انتخابی عمل پر تحفظات کے اظہار کے باوجود پبلک جلسوں کے ذریعہ عوام کے ساتھ رابطے میں ہے اور تحریک انصاف‘ پیپلزپارٹی‘ جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام (ف) سمیت دوسری تمام جماعتیں بھی اپنے پبلک جلسوں کے ذریعے سیاسی ماحول کو گرما رہی ہیں۔ اگر سیاسی جماعتوں اور انکی قیادتوں نے سیاسی ماحول گرمانے کے عمل میں محاذآرائی اور کشیدگی کی نوبت نہ آنے دی تو الیکشن کمیشن کے تجویز کردہ شیڈول کے مطابق آئندہ دو ماہ تک 2018ء کے انتخابات کا انعقاد یقینی ہے۔ یہ صورتحال یقیناً تمام قومی سیاسی قائدین سے مکمل احتیاط کی متقاضی ہے۔ اگر وہ احتیاط کا دامن چھوڑیں گے اور انتخابی مہم کے دوران انکے کسی طرز عمل سے سیاسی کشیدگی اور محاذآرائی بڑھتے بڑھتے کسی تصادم کی نوبت لائے گی تو ایسے حالات میں انتخابی عمل کو بریک لگانے کے لیے کسی ماورائے آئین اقدام کو بعیدازقیاس قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اس تناظر میں قومی سیاسی قیادتوں پر بھی بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے کہ وہ ٹریک پر چڑھی جمہوریت کی گاڑی کو سبک خرامی سے رواں رکھیں اور اپنے کسی بھی اقدام سے ان عناصر کو فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم نہ کریں جو اپنے مفادات کے تحت جمہوری عمل کو سبوتاڑ کرانے کے لیے موقع کی تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کو اب ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کے بجائے اپنے اپنے ٹھوس انتخابی منشور کے ساتھ رابطہ عوام مہم کو آگے بڑھانا چاہیے۔ مسلم لیگ (ن) نے پہلے ہی اپنی رابطہ عوام مہم کا شیڈول طے کرکے اسکے مطابق پبلک جلسوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جن میں میاں نوازشریف اپنے سیاسی بیانیے پر زور دے رہے ہیں اور اپنے ووٹرز کو باور کرا رہے ہیں کہ انتخابات میں انہیں بھاری مینڈیٹ ملے گا تو وہ ووٹ کی اس طاقت سے خود بھی اقتدار کے ایوانوں میں واپس آجائینگے اور جمہوریت کی عملداری پر زد پڑنے کا باعث بننے والی آئینی اور قانونی شقوں میں بھی تبدیلی لے آئینگے۔ انکے ریاستی اداروں کیساتھ ٹکرائو کا تاثر مضبوط بنانے والے سیاسی بیانیے کے باعث ہی مقررہ وقت پر انتخابات کے انعقاد کے بارے میں چہ میگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوا اور یہ تاثر مضبوط ہوتا نظر آیا کہ میاں نوازشریف کی اس سوچ کی بنیاد پر انتخابات میں انکی پارٹی کو سرخرو ہونے کا مشکل ہی سے موقع فراہم کیا جائیگا اس لیے مقررہ میعاد میں انتخابات کے انعقاد پر غیریقینی کے بادل چھائے نظر آنے لگے۔ تاہم میاں شہبازشریف کی زیرقیادت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تمام متعلقین کو اداروں کے ساتھ ٹکرائو سے گریز اور مفاہمانہ سیاست کا ٹھوس پیغام دیا جارہا ہے جس کی بنیاد پر انتخابی ماحول میں غیریقینی کی فضا اب چھٹتی نظر آرہی ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے مجوزہ انتخابی شیڈول اور انتخابات کی ٹھوس بنیادوں پر تیاری سے اب مقررہ وقت میں انتخابات کا انعقاد یقینی نظر آنے لگا ہے۔
اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کے لیے انتخابی دنگل میں اترنے کے یکساں مواقع موجود ہیں جبکہ تین بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن)‘ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے پاس وفاق اور صوبوں میں اپنی اپنی حکومت کی کارکردگی کا سہارا بھی موجود ہے۔ عمران خان نے اپنی خیبر پی کے حکومت کی کارکردگی کی بنیاد پر ہی اپنی ممکنہ وفاقی حکومت کے پہلے سو دن کے کاموں کی فہرست مرتب کی ہے جو دو روز قبل عوام کے سامنے پیش بھی کردی گئی ہے اس لیے عوام آئندہ کی قیادت کے لیے انتخابات سے قبل اپنے ذہن میں کوئی نہ کوئی خاکہ ضرور بنالیں گے۔ اس صورتحال میں توقع کی جانی چاہیے کہ الیکشن کمیشن اپنی کمٹمنٹ کے مطابق صحیح معنوں میں آزادانہ‘ منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانے میں کامیاب ہو جائیگا جس کے بعد کسی جماعت یا امیدوار کے لیے انتخابی دھاندلیوں کے الزامات لگا کر انتخابی عمل کو مشکوک بنانا مشکل ہو گا۔اگر اب تک ہماری سیاسی فضا مکدر رہی ہے اور انتخابات کے بروقت اور شفاف انعقاد کے معاملہ میں غیریقینی کی فضا نظر آتی رہی ہے تو اس میں سیاسی قائدین کے علاوہ متعلقہ ادارے بھی اپنا حصہ ڈالتے نظر آتے رہے ہیں۔ بے لاگ احتساب یقیناً پوری قوم کا مطمح? نظر ہے تاہم انتخابی عمل کے دوران کسی مخصوص سیاسی جماعت اور اسکی قیادت کیخلاف احتساب کی کارروائی کو گرمانا اسکے بارے میں رائے عامہ تبدیل کرانے کی کوشش ہی ہو سکتی ہے۔ احتساب کا عمل عام انتخابات کے انعقاد کے بعد بھی جاری رہ سکتا ہے تاہم اس وقت جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے انعقاد کی ممکنہ تاریخ کا بھی اعلان کیا جا چکا ہے۔ انتخابات میں حصہ لینے والی کسی بھی پارٹی اور اسکی قیادت کیخلاف احتساب کی کارروائی جاری رکھنا اسے انتخابی سیاسی عمل سے باہر نکالنے کی کوشش سمجھی جائیگی۔ اگر اس موقع پر کسی پارٹی کے لیے انتخابی میدان میں آزادانہ طور پر اترنے کے راستے مسدود کیے گئے تو اس سے انتخابی عمل مشکوک ہی نہیں‘ متنازعہ اور ناقابل قبول بھی ہو سکتا ہے اس لیے الیکشن کمیشن کو انتخابی تیاریوں میں یہ امر بھی یقینی بنانا چاہیے کہ کسی جماعت کے لیے انتخابی میدان میں اترنے کے راستے بند نہ ہوں۔ یقیناً یہ الیکشن کمیشن کی اہلیت کا امتحان ہے اور قوم کو توقع ہے کہ الیکشن کمیشن اس امتحان میں سرخرو ہوگا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو شہر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، 24نومبر بہت اہم دن ہے ، عمران خان نے کہا کہ ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے ، کوئی یونیفارم میں ...