وجود

... loading ...

وجود

انانیت !

منگل 15 مئی 2018 انانیت !

کسی بھی سیاسی رہنما میں ایک رتبے کا احساس مغربی تصورِ سیاست میں مباح ہے۔ مگر عظمت ایک مختلف چیز ہے۔ نکسن نے کمال کا فقرہ لکھا:عظیم قوموں کی رہنمائی کرنے والے ’’چھوٹے لوگ‘‘ کسی بڑے بحران کے دوران عظمت کی کسوٹی پر اپنے آپ کو واضح طور پر کامیاب ثابت کرنے میں ناکام رہتے ہیں‘‘۔نوازشریف ا س کی بدترین مثال ہے۔ جن کی انانیت پاکستان سے بڑھ چکی ہے۔ وہ کوئی چرچل بھی نہیں ، عظمت جن پر ٹوٹ کر برستی تھی۔جو اپنی قوم کو عظیم بحرانوں سے نکال لائے تھے۔ جنگ عظیم کا بار جنہوں نے اُٹھایا تھا۔ پھر بھی اُنہیں قوم نے اقتدار سے بے دخل کردیا تھا۔چرچل جانتے تھے کہ کس طرح جب کوئی اپنی عظمت کی بلندی سے گرتا ہے تو لوگ اُس کی تکا بوٹی کردیتے ہیں۔ خود ترحمی کے کسی لمحے میں اُن کی زبان سے یہ الفاظ نکلے:

’’مجھے دیکھو! میں تیس سال تک برطانوی دارالعوام کا رکن رہا، مملکت کے اعلیٰ ترین مناصب پر فائز رہا، اور مجھے دودھ کی مکھی کی طرح نکال کر باہر پھینک دیا گیا ہے، میں راندۂ درگاہ ہوں، رد شدہ ہوں،تنہا چھوڑ دیا گیا ہوں، نامقبول ہوں‘‘۔

چرچل کے بیانئے میں کہیں پر بھی ریاست کے بے رحم حقائق اور تضادات کا ذکر نہیں ملے گا۔ وہ شخص جو فنِ گفتگو سے ہی پہچانا جاتا ہے۔ ریاستی حقائق کے متعلق خاموش رہتا ہے۔ مگر ہمارا ’’چرچل‘‘ تو ’’شیر ہے اور لسّی پیتا ہے۔ جنہیں بولنے کے لیے پرچی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو کلبھوشن کے لیے منہ سے بھاپ تک نہیں نکالتا۔ مگر جب بھارت کے حق میں کسی بیانئے کی تشکیل کا مرحلہ آئے اور قومی اداروں کی تذلیل مقصود ہوتو اُن کی زبان اچانک فراٹے بھرنے لگتی ہے اور اُنہیں کسی پرچی کی بھی ضرورت نہیں رہتی۔ درحقیقت نوازشریف انانیت کی ایک پوٹ ہے جنہیں پاکستانی سیاست کے بے رحم حقائق اور حالات کے جبر نے جہاں تک پہنچایا، اُس کے وہ حقدار نہ تھے۔

پاکستانی سیاست کی تین دہائیاں چاٹنے والے اس عجیب وغریب سیاست دان نے معاشرے میں طرح طرح کی عصبیتوں کو زندہ کیا اور پاکستان کے پورے تصور اور تاریخ کو داؤ پر لگا دیا ۔ سریل المیڈا کو دیے گئے تازہ انٹرویو کے مضمرات بہت زیادہ ہیں۔ پہلا سوال ہی یہ پیدا ہوتا ہے کہ نوازشریف نے اس نوع کی گفتگو کے لیے سریل المیڈا کا انتخاب ہی کیوں کیا؟وہ اس سے پہلے ڈان لیکس کے درونِ خانہ ہنگامے کا سامنا کر چکے ہیں۔ کیا وہ نہیں جانتے تھے کہ سریل المیڈا کے ساتھ اُن کی گفتگو مخصوص حلقوں میں ایک خاص طرح کا ردِ عمل پیدا کرے گی؟ اگر نوازشریف اس انٹرویو میں انتہائی گمراہ کن گفتگو سے گریز بھی کرتے اور عام سے سادہ سیاسی حقائق تک محدود رہتے تب بھی سریل المیڈا سے اُن کی گفتگو تیوریوں پر بل لانے کے لیے کافی تھی۔ نوازشریف تین بار وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر جلوہ افروز رہنے کے باعث اس کھیل کے تمام بھید بھاؤ جانتے تھے۔ اس کا ایک ہی مطلب نکلتا ہے کہ نوازشریف نے جانتے بوجھتے سریل المیڈا اور ڈان گروپ کا انتخاب کیا تھا۔

نوازشریف نے سریل المیڈا اور ڈان گروپ کے انتخاب کے ساتھ اپنا موضوع بھی خود منتخب کیا۔اس بات کو سریل المیڈا نے نہ صرف محسوس کیا بلکہ اپنے انٹرویو میں اس نکتے کو اُجاگر بھی کیا۔ سریل المیڈا کے مطابق:

Asked what he believes is the reason for his ouster from public office, Mr Sharif did not reply directly but steered the conversation towards foreign policy and national security.

آشکار ہے کہ نوازشریف سے سوال اُنہیں وزارتِ عظمیٰ سے بے دخل کرنے کی وجوہ جاننے کے حوالے سے کیاگیا تھا ،مگر اُن کا جواب خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے متعلق امور پر مرتکز ہو گیا۔ ’’افغانستان کا موقف سنا جاتا ہے، لیکن ہمارا نہیں۔۔۔۔عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں، جنہیں غیر ریاستی عناصر کہا جاتا ہے۔ مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہئے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں‘‘۔

سوال جواب کی ساخت پر نگاہ ڈالئے تو صاف نظر آتا ہے کہ نوازشریف نے جو کچھ کہا وہ اپنی مرضی سے کہا۔ اُنہیں اُکسایا نہیں گیا، وہ پہلے سے اپنے طے شدہ موقف کے تحت بات کررہے تھے۔ جس کے الفاظ و معانی متعین تھے۔ یہی وجہ ہے کہ جب نوازشریف کے انٹرویو پر ردِ عمل آیا تو شہبازشریف نے بطور پارٹی صدر یہ کہا کہ نوازشریف کے بیان کو توڑ مروڑکر پیش کیا گیا اور اس تحریف شدہ موقف کی ہم تائید نہیں کرتے۔ مگر نوازشریف نے اس وضاحتی بیان کو ذرا بھی اہمیت نہیں دی۔ اور اپنے موقف پر قائم رہے۔ سب سے پہلے اُن کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے واشگاف کیا کہ ’’میاں صاحب نے جو کہا وہ ملک کے بہترین مفاد میں کہا‘‘۔ گویا مریم نے نوازشریف کے بیان کو ہو بہو درست تسلیم کیا۔ اگلے روز کوئی ابہام نہیں رہا جب ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر نوازشریف نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے ڈان اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کیا غلط کہا‘‘؟ نوازشریف نے اس موقع پر اپنے انٹرویو کا متعلقہ حصہ پڑھ کر بھی سنایا۔ گویا نوازشریف نے جو کچھ کہا ، اُس کو کہیں پر بھی توڑا مروڑا نہیں گیا۔ وہ اُن کا سوچا سمجھا موقف ہے۔ اور اس پر شہبازشریف کی وضاحت کی کوئی حقیقت واہمیت نہیں۔

اب ذرا نوازشریف کے موقف کا اجمالی جائزہ لے لیجیے! افغانستان کا موقف کیوں نہ سنا جائے گا کہ امریکا وہاں خود موجود ہے۔ امریکا اپنے ہی موقف کو نہ سنے گا تو کس کاسنے گا۔ سوال یہ ہے کہ اس موقف کی کوئی اصابت او رحیات ہے۔ یقین نہیں آتا کہ نوازشریف کو ممبئی حملوں کے راولپنڈی میں جاری مقدمے کی عدم تکمیل سے پریشانی ہے۔ احتساب عدالت سے باہر اُنہوں نے انٹرویو سے بھی زیادہ سنگین بات کی۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ تاثر یہ ہے کہ بھارت ممبئی حملہ کیس میں شواہد نہیں دے رہا؟ اس پر نواز شریف نے کہا کہ ہمارے پاس بھی شواہد کم نہیں ہیں، بہت شواہد ہیں‘‘۔ گویا اس معاملے میں بھارت کی سرے سے کوئی ذمہ داری نہیں ۔ پاکستان کے پاس ممبئی حملے کے شواہد اپنے طور پر اتنے موجود ہیں کہ ہماری عدالتیں بغیر بھارتی تعاون کے خود ہی کوئی فیصلہ صادر کرسکتی ہے۔ ماشاء اللہ!!!انٹرویو کا جوہری مطالعہ فرمائیں تو سب سے خطرناک نکتہ یہ اُبھرتا ہے کہ نوازشریف غیر ریاستی عناصر کو دراصل ریاستی عناصر کے طور پر پیش کررہے ہیں۔ اُن کے بیانیے کے مطابق کیا غیر ریاستی عناصر کو اس کی’’ اجازت ‘‘ دینی چاہئے کہ وہ سرحد پار جاکر 150 لوگوں کو قتل کردیں۔ گویا پاکستان کے غیر ریاستی عناصر دراصل ریاستی اداروں کی’’ اجازت‘‘ سے سرحد پار جاکر کارروائیاں کرتے ہیں۔ پاکستان میں آج تک اتنا سنگین موقف اور فوج کے خلاف اتنا زہریلا مقدمہ نہیں بنایا گیا۔

نوازشریف کا یہ بیانیہ اس قدر سنگین ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں نے فوراً اس پر ایک اجلاس کی ضرورت محسوس کی اور گزشتہ روز وزیراعظم کی سربراہی میں قومی سلامتی کے اجلاس میں نوازشریف کے بیان کو مسترد کیا گیا۔ مگر یہ معاملہ محض اتنا سادہ اور استرداد تک محدود رہنے والا نہیں۔ بھارت نے نوازشریف کے اس موقف کے بارود کو پاکستان کے خلاف بچھانا شروع کردیا ہے۔ اور بھارتی میڈیا اس جنگ کا ہر اول دستہ بن چکا ہے۔ پاکستان کو تادیر اس موقف کی قیمت ادا کرنی ہے۔ مگر یہاں اولیّن مسئلہ نوازشریف کا ہے۔ جن میں بانی متحدہ اور شیخ مجیب کی نفسیات انگڑائیاں لے رہی ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ وہ جانتے نہیں کہ اُن کے موقف کے کیا اثرات قومی اور بین الاقوامی سطح پر پڑ سکتے ہیں۔ خطرناک بات یہ ہے کہ وہ یہ جانتے ہوئے بھی کررہے ہیں۔ اور اس کا ہدف محض یہ نہیں ہوسکتا کہ وہ قومی اداروں کو مجبور کررہے ہوں کہ اُنہیں موجودہ حالات میں رستہ دیا جائے۔ نوازشریف کی اس نفسیات کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ اس سے آگے جاکر سوچ رہے ہیں۔ یہ بات اُن کی بدن بولی سے پوری طرح مترشح ہے۔ جسے پھر کبھی موضوع بنائیں گے۔ یہاں نکتہ صرف یہ ہے کہ نوازشریف کا موقف سوچا سمجھا اور اپنے طے شدہ ہدف کے عین مطابق ہے اور وہ کوئی کام غلطی سے نہیں کررہے۔ یہ الگ بات ہے کہ اُن کے پاس گنجائش کتنی ہے۔ نوازشریف یہ پہلو شاید نہ سمجھ سکیں کیونکہ وہ عظمت اور انانیت کے فرق کو نہیں سمجھتے۔


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر