وجود

... loading ...

وجود

سنگ باری کا افسوسناک رُخ

بدھ 09 مئی 2018 سنگ باری کا افسوسناک رُخ

سرزمین کشمیر اپنی تاریخ اور جغرافیا ہی کے اعتبار سے مختلف نہیں بلکہ یہاں اخلاق و کردار بھی بڑا انوکھا ہے بالخصوص ہمارے حکمرانوں اور لیڈروں میں یہ مرض اس قدر گٹھیا اور ناقابل علاج شکل اختیار کر چکا ہے کہ ہر شریف النفس اسے دور بھاگنے میں ہی عافیت محسوس کرتا ہے ۔کشمیر میں تحریک کشمیر کے پس منظر میں سیاسی اختلافات نے ’’انسانی قدروں‘‘کو بھی متاثر کردیا ہے اور اس حد تک کر دیا ہے کہ آپ کے تصور سے بھی بالاتر ۔یہاں لوگ سیاسی بنیادوں پر ہی تعزیت اوراظہارِ ہمدردی بھی کرتے ہیں ۔جو جس مسلک ،مکتبہ فکر اور تنظیم سے وابستہ ہے وہ اپنے اُس دائرے میں قابل احترام و عزت تصور کیا جاتا ہے اور جو اسے باہرہے چاہیے وہ کعبۃ اللہ کا امام ہی کیوں نہ ہو ان کو کسی خاطر میں نہیں لایا جاتا ہے ۔اپنے مسلک ،مکتبہ فکر اور تنظیم کے جاہل کو بھی عالم تصور کیا جاتا ہے جبکہ مخالف مزاج کے ’’عالم دوراں‘‘کو توہین و تضحیک کا نشانہ بنانے سے بھی گریز نہیں کیا جاتا ہے ۔اس بیماری میں یہاں سیکولر ،لبرل اور مذہبی لوگ برابر کے شریک ہیں ۔1990ء سے اس میں اور بھی شدت آئی ہے ۔کہنے کو مذہبی لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ نبی رحمتﷺ بیمار یہودی کی بھی خبرگیری فرماتے تھے مگر ان کا خود کا حال یہ ہے کہ وہ غیر مسلک یا تنظیم کے فرد کو سلام بھی نہیں کرتے ہیں ان کی مسجد میں جا کر ان کے پیچھے نماز پڑھنا تو بہت دور کی بات یہی بیماری یہاں کے سیکولر اورآزاد خیال حکمرانوں میں بھی اسے بھی بدتر حالت میں سرایت کر چکی ہے ۔ جس کا اندازہ آپ اگلے چند سطور میں اچھی طرح لگا سکتے ہیں ۔

2مئی 2018ء کے دن یہ خبر موصول ہوئی کہ شوپیان میں چند ’’سنگبازوں‘‘نے ایک اسکول بس پر پتھراؤ کیا جس میں چند معصوم بچے زخمی ہو گئے جن میں دو کوگہری چوٹیں آئیںتو انہیں علاج معالجے کے لیے سری نگرمنتقل کیا گیا ۔یہ خبر میڈیا تک پہنچنے کی دیر تھی کہ ہر طرف مذمتوں کا طوفان برپا ہوگیا اور یقیناََ یہ واقع قابل مذمت ہے ۔سری نگر سے لیکر دلی تک ہر فرد اور لیڈر اس کے خلاف خوب بول رہا تھا ۔کچھ میری طرح سوشل میڈیا پر آکر اس کی مذمت کرنے لگے اور کچھ نے اخبارات اور ٹیلی ویژن چینلز کے لیے بیانات جاری کرتے ہو ئے ’’سنگبازوں‘‘کو خوب لتاڑا ۔2مئی 2018ء کی شام کو ٹیلی ویژن چینلز پر اتنا شور شرابا برپا تھا کہ ہر جگہ ایک ہی خبر اور ایک ہی تبصرہ کہ’’کشمیر میں سنگبازوں نے انتہائی خطرناک اور وحشیانہ کام کرتے ہو ئے معصوم طالب علموں کو زخمی کردیا‘‘۔’بے چارے پینلسٹ‘ الفاظ تلاش کرتے ہو ئے سنگبازانِ کشمیر کو جی بھر کر کوس رہے تھے کہ دیکھو کس قدر وحشی اور ظالم لوگ ہیں یہ ایک طرف’’ ملی ٹینٹوں‘‘ کو فوج سے چھڑانے کے لیے پتھراؤ کر کے ان کی مدد کرتے ہیں وہی دوسری طرف اب معصوم اسکولی بچوں کو بھی نہیں بخشا جارہا ہے۔کچھ تجزیہ نگار حکومت کو ہدف تنقید بنانے میں مصروف تھے کہ یہ لوگ سنگبازوں کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کر کے کشمیر کے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں اور رات دیر گئے مجھے اس ساری گفتگو اور بحث و مباحثے میں منافقت کے سوا کچھ بھی نظر نہیں آرہا تھا اور مجھے لکھے پڑھے مکاروں اور انسانی ہمدردی سے محروم جاہلوں کی عقل پر افسوس ہو رہا تھا کیوں؟

یقیناََ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ کہیں میں اسکولی بچوں پر پتھراؤ کو جائزتونہیں سمجھ رہا ہوں؟کہ ان کی ہمدردی میں جنہوں نے دو بول بولے اور جنہوں نے سنگبازوں کی مذمت کی میں الٹا انہی کی مذمت کر رہا ہوں بجائے اس کے کہ میں بھی ان کے ساتھ شریک مذمت ہوجاتا میں انہی کو کوس رہا ہوں۔ جی نہیں ایسا نہیں ہے بلکہ اصول یہ ہونا چاہیے کہ ’’ظلم‘‘کی مذمت کی جانی چاہیے اور مکمل طور پر حوصلہ شکنی بھی ۔چاہیے یہ ظلم ’’مجاہد ‘‘کرے یا فوجی اور پولیس والا ۔نہ کہ یہ کہ جو میرے من مزاج کے مطابق ہو اس ظلم پر خاموشی اور جو من مزاج سے متصادم ہو اس کے لیے جی بھر کر صلواتیں اور بد دعائیں ۔شوپیان ضلع میں 2مئی2018ء کوبہ یک وقت دوواقعات پیش آئے ۔ اخباری اطلاعات کے مطابق جنوبی ضلع شوپیان کے زاوورہ علاقے میں بدھ کی صبح یعنی 2مئی کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب اسکولی بچوں کو لے جارہی ایک بس پر نامعلوم افراد نے پتھرائو کیا۔پتھرائو کی زد میں آکر دو بچے زخمی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شوپیان کے زاوورہ روڑ پر صبح ساڑھے نو بجے نامعلوم افراد نے ’’ریمبو پبلک اسکول شوپیان‘‘ کی بس جودیگام شوپیان کی طرف جارہی تھی پر کچھ نامعلوم افراد نے پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے بس میں سوار معصوم بچے سہم گئے۔اس واقعے میں دو بچوں کو پتھر لگے۔ جن میں سے ایک ریحان احمد گورسی ولد نورالدین گورسی ساکنہ زم پتھری کیلر جوکہ دوم کلاس کا طالب ہے سر پر پتھر لگنے سے زخمی ہوا جسے بعد میں علاج و معالجہ کے لیے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) شوپیان شیلندر کمار مشرا نے کہا کہ بچوں نے گاڑی کے بیشتر شیشے کھول رکھے تھے جس کے نتیجے میں پتھر اندر آئے جس کے نتیجے میں ایک بچہ شدید زخمی ہوا۔ ابتدائی علاج کے بعد اسے سری نگر لے جایا گیا۔

حریت چیئرمین سید علی گیلانی نے شوپیان میں اسکولی بس پر پتھراؤ کرنے والے عناصر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تحریک دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی اشد ضرورت ہے جو معصوم اور نہتے لوگوں بالخصوص معصوم بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی گھناؤنی حرکتوں کا ارتکاب کررہے ہیں۔ حریت رہنما نے انقلابی تحریکوں کے لیے کردار کی پختگی، نظم وضبط اور صالح سوچ وفکر کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو قومیں ان اوصاف سے خالی ہوں انہیں دنیا میں غلامی اور ضلالت کے دلدل کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوسکتا۔ اپنی قوم کے حریت پسند نوجوان نسل سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے حریت چیرمین نے کہا کہ وہ حالات کی نزاکت کو بھانپ لیں۔ ایک طرف دشمن قوتیں کٹھوعہ کی معصوم بیٹی کو اپنی شیطانی ہوس کا نشانہ بناکر انتہائی بے رحمی سے قتل کیے جانے کے واقع کو معمول کا واقع قرار دے کر ہماری انسانی غیرت اور شرافت کو للکاررہے ہیں اور دوسری جانب ہم اپنے نونہال بچوں پر پتھر برساکر جگ ہنسائی کا موقع فراہم کرنے سے شرم بھی محسوس نہیں کررہے ہیں۔ حریت رہنما نے ایسے شیطانی عناصر کو تحریک دشمن قرار دیتے ہوئے ان کے مذموم ارادوں کو ناکام بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غاصب طاقتیں ہماری جائز تحریکِ آزادی کو انتشار کے دلدل میں غرق کرنے پر تْلی ہوئی ہیں لہٰذا ہمیں ان کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملاکر ناکام ونامراد بناکر پورے نظم وضبط کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ میرواعظ کشمیرمحمد عمر فارق نے شوپیاں میںاسکولی بس کے ساتھ پیش آئے واقعہ کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حیران کن ہے کہ جس گاڑی میں اسکولی بچے سوار تھے اسے نشانہ بنایا گیا۔انہوںنے کہا کہ جو افراد اس طرح کی کارروائیوں کو عملاتے ہیں در حقیقت وہ نہ صرف تحریک کو زک پہنچاتے ہیںبلکہ ہمارے مخالفین کوہمیں بدنام کرنے کاموقعہ بھی فراہم کرتے ہیں۔میرواعظ نے کہا تحریک کی حفاظت کرنا ہر ایک کشمیری کا فرض ہے جس کے خاطر آج تک بیش بہا قربانیاں دی جا چکی ہے ۔ محبوبہ مفتی نے واقعہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ’شوپیان میںا سکولی بس پر پتھراؤکے واقعہ کے بارے میں جان کر حیران اور پریشان ہوں۔ اس بزدلانہ حرکت کے ملوثین کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا‘۔ نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ نے ٹویٹ میں لکھا ’پتھربازوں کو عام معافی دینے کا مقصد مناسب رویہ کو جنم دینا تھا۔ ان میں سے کچھ غنڈے اس معافی کو مزید پتھراؤ کرنے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ (جاری ہے )


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر