... loading ...
وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر اتوار کی شام کنجروڑ کے علاقے میں انتخابی حلقے میں مسیحی برادری کی ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران فائرنگ کی نشانہ بنایاگیا۔ عابدنامی شخص نے تقریباپندرہ فٹ کے فاصلے سے گولی چلائی۔ انھیں ایک گولی دائیں بازو پر لگی جو کہنی کی ہڈی توڑتی ہوئی ان کے پیٹ میں داخل ہو گئی ۔احسن اقبال کو نارووال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد لاہور منتقل کر دیا گیا جہاں اتوار کی شب ہی سروسز اسپتال میں ان کا آپریشن ہوا۔ آپریشن کے بعد اب انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔وزیرِ داخلہ پر فائرنگ کرنے والے عابد حسین نامی شخص کو موقع سے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس کے خلاف مقدمہ نارووال کے تھانہ شاہ غریب میں درج کر لیا گیا ہے اور اس میں اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔حملے کی تحقیقات کے بارے میں نارووال کے ضلعی پولیس افسر عمران کشور کا کہنا ہے کہ اس کارنر میٹنگ کا انعقاد بنا منصوبہ بندی کیا گیا تھا اور اسی لیے ملزم وہاں اسلحہ لے کر پہنچنے میں کامیاب ہوا۔عمران کشور نے یہ بھی بتایا کہ ملزم کا تعلق ویرم نام گاؤں سے ہے اور ماضی میں وہ کسی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث نہیں پایا گیا ہے۔
سروسز ہسپتال لاہور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امیر نے بتایا کہ احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے، لیکن پھر بھی انہیں آئندہ 24 گھنٹے کے لیے نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیرِ داخلہ کا مکمل صحتیابی تک علاج جاری رہے گا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے احسن اقبال کو لگنے والے گولی کو نہ نکالنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس کے نکالنے کے عمل کی وجہ سے پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گولی احسن اقبال کی کوہنی کے جوڑ کو نقصان پہنچاتی ہوئی ان کے پیٹ میں داخل ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق حملہ آور نے احسن اقبال پر 15 گز کی دوری سے فائرنگ کی تھی تاہم وہ جیسے ہی دوسری گولی چلاتا، اس سے قبل وہاں موجود لوگوں اور سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا۔پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے اس کے پاس موجود پستول کو قبضے میں لے لیا، بعدِ ازاں ملزم کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نارووال کی جانب سے چیف سیکریٹری پنجاب کو بھیجے گئے خط میں انکشاف کیا گیا کہ ملزم کا تعلق تحریک لبیک پاکستان سے ہے۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نے بتایا کہ 22 سالہ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ختمِ نبوت سے متعلق متنازع ترامیم کے معاملے پر احسن اقبال کو مارنے کی کوشش کی۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) نارووال عمران کشور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ حملہ آور کا نام عابد حسین ہے جو نارروال کے ایک قریبی گاؤں کا رہائشی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے پاس 30 بور کا پستول تھا جس سے اس نے وزیرِ داخلہ پر فائرنگ کی۔
ادھر تحریکِ لبیک پاکستان کے قائدین علامہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے احسن اقبال پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے واقع کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات سے چند ماہ قبل وزیرِ داخلہ پر ہونے والے اس حملے کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔تحریک لیبیک کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پْر امن مذہبی سیاسی جماعت ہے جو سیاسی جدوجہد اور ووٹ کے ذریعے تبدیلی پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کسی بھی طرح کے تشدد کی حامی نہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ پرقاتلانہ حملے کی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ‘پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو‘سابق صدرآصف علی زرداری ‘جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق ‘ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارسمیت تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے مذمت کی ہے ۔ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اوروزیراعلی پنجاب نے فوری طورپرتحقیقات کاحکم دیدیا ہے ۔
اس حوالے سے ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کاکہناہے کہ وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کوئی معمولی واقعہ نہیں بلکہ نوبت یہاں تک پہنچنا انتہائی افسوسناک ہے۔ انھوں نے کہاکہ حال ہی میں سیاستدانوں کی سیکیورٹی واپس لی گئی اب ہم اس حوالے سے سوال اٹھانے میں حق بجانب ہیں کہ کل سیکیورٹی کہاں تھی سپریم کورٹ کو اس طرح کے معاملات کا نوٹس لینا چاہیے۔
قاتلانہ حملے میں وزیرداخلہ کی جان محفوظ رہناباعث اطمینان ضرورہے لیکن ابھی وہ اسپتال میں زیرعلاج ہیں ڈاکٹروں نے ان کی حالت تسلی بخش قراردیدی ہے ۔لیکن اس حملے دیگرسیاسی رہنمائوں ووفاقی وصوبائی وزراء کے لیے خطرات بڑھادیئے ہیں ۔ حکومت وقت کوہی نہیں سیاسی جماعتوں کوبھی اس حوالے لائحہ عمل ترتیب دیناہوگا۔ کیوں کہ الیکشن نزدیک ہیں ۔ سیاسی جلسوں اورریلیوں کاموسم ہے ایسے میں ہروہ سیاسی رہنماچاہے اس کاتعلق حکومتی جماعت سے ہویااپوزیشن سے ضرورعوامی اجتماعات کارخ کرے گا۔ ایک ہی وقت میں کئی کئی انتخابی کارنرمیٹنگ میں ہونگی جوایک علاقے میں بھی ہوسکتی ہیں ، ایسے میں تمام سیاسی رہنمائوں کوسیکیورٹی فراہم کرناپولیس کے بس کی بات نہیں انھیں خودبھی حفاظتی تدابیراختیارکرناہوں گی۔
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...
روس نے 2003میں افغان طالبان کو دہشت گردقرار دے کر متعدد پابندیاں عائد کی تھیں 2021میں طالبان کے اقتدار کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوئی روس کی سپریم کورٹ نے طالبان پر عائد پابندی معطل کرکے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نام نکال دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے ...
وزیراعظم نے معیشت کی ڈیجیٹل نظام پر منتقلی کے لیے وزارتوں ، اداروں کو ٹاسک سونپ دیئے ملکی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی بھی ہدایت حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں ا...
فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں،مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے ، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں لفظ اسٹریٹیجک آنے سے سوچ لیں مالک کون ہوگا، نہریں نکالنے اور مائنز ا...
قابل ٹیکس آمدن کی حد 6لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے، ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے ،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی انکم ٹیکس ریٹرن فارم سادہ و آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، ب...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں ...
ہمیں یقین ہے افغان مہاجرینِ کی دولت اور جائیدادیں پاکستان میں ضائع نہیں ہونگیں ہمارا ملک آزاد ہے ، امن قائم ہوچکا، افغانیوں کو کوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے ، پریس کانفرنس پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغانستان آزاد ہے اور وہاں امن قائم ہ...
عدالت نے سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ملاقات کرکے ہدایات لینے کیلئے وقت فراہم کردیا چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکی...
جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے ، جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹادیں گے جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ سن لیں یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی ا...
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں ، ممکنہ اتحادیوں سے بات چیت کو تیز کیا جائے ، احتجاج سمیت تمام آپشن ہمارے سامنے کھلے ہیں,ہم چاہتے ہیں کہ ایک مختصر ایجنڈے پر سب اکٹھے ہوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین سے ملاقات تک مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر کوئی بات نہیں ہوگی، ہر...