... loading ...
کرپشن اور بدیانتی پر نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کھربوں ڈالر کے اثاثے بنانے کے اصل ذرائع بھی سامنے آگئے ہیں نواز شریف اپنے 30 سالہ دور حکومت میں 100 سے زائد قومی ادارے اونے پونے داموں فروخت کرکے ذاتی اثاثے بنائے تھے اور ان رقوم سے لندن میں اپنے بچوں کے نام پر جائیدادیں خریدی تھیں۔ نواز شریف کی کرپشن اور ناجائز اثاثے بنانے کا مکمل ریکارڈ سامنے لانے کا مقصد مجھے کیوں نکالا‘ کا جواب تلاش کرنا ہے۔ نواز شریف 20 کروڑ غریب عوام کے 100 سے زائد ادارے اپنے قریبی صنعتکار دوستوں کو کوڑیوں کے بھائو فروخت کرکے اور بھاری کمیشن وصول کی تھی۔ نواز شریف کے ہاتھوں رنگنے والے صنعتکاروں میں میاں منشاء ‘ طارق سہگل‘ ٹھیکیدار سردار اشرف بلوچ اور لاہور کے ذاتی تاجر برادری کے ممبران شامل ہیں اس کرپٹ خاندان نے قومی اداروں کو تباہ کیا اور جو ادارے بچ گئے انہیں فروخت کرکے ذاتی تجوریاں بھری ہیں۔ نواز شریف کے کھربوں ڈالر کے اثاثوں بارے جے آئی تی کی رپورٹ میں بھی تصدیق ہوئی ہے کہ یہ اثاثے کرپشن کی بناء پر بنائے گئے ہیں آن لائن کی طرف سے تحقیقاتی رپورٹ میں درج ذیل قومی ادارے قریبی دوستوں کو اونے پونے داموں فروخت کرکے بھاری کرپشن کی ان اداروں کی فروخت کے خلاف مقدمات ابھی تک عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ نواز شریف نے’’پاکستان‘‘ کا کیا فروخت کرکے اپنے ذاتی اثاثے بنائے اور کون کون ملوث ہے؟جے آئی ٹی رپورٹ میں حیرت انگیزانکشاف ہواہے ،جس کے مطابق اربوں روپے کرپشن کے الزام میں تحقیقات کا سامنا کرنے والے وزیراعظم نوازشریف نے اپنے پہلے دور حکومت میں98قومی ادارے کوڑیوں کے بھاؤ اپنے کاروباری دوستوں کو فروخت کئے تھے اور اداروں کی فروخت میں مبینہ اربوں روپے کی کمیشن وصول کرکے اپنے اثاثے بڑھائے تھے۔
حکومت سنبھالنے سے قبل شریف خاندان کے اثاثوں کی مالیت صرف25کروڑ روپے تھی جبکہ1993ء میں جب کرپشن پر ان کی حکومت برطرف کی گئی تو شریف خاندان کے اثاثوں کی مالیت235 کروڑ روپے سے زائد تھی ان دوسالوں میں نوازشریف نے98 قومی ادارے 60ارب روپے میں فروخت کئے تھے حالانکہ ان قومی اداروں کی اصل مالیت کھربوں روپے تھے۔جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شریف خاندان کے اثاثے1992ء میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جبکہ ان کی ذرائع آمدن وہی تھے جو ان کے والد کے زیر انتظام تھے۔ جے آئی ٹی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ شریف خاندان کیخلاف آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے بارے ریفرنس نیب کو ارسال کیا جائے۔ نوازشریف نے اہم قومی ادارے 1992ء میں میاں منشاء،طارق سہگل، ٹھیکیدار ایم اشرف بلوچ اینڈ برادرز اور حاجی سیف اللہ جیسے کاروباری دوستوں کو اونے پونے داموں فروخت کئے تھے۔ الغازی ٹریکٹر106ملین میں فروخت کیا تھابھاری کمیشن لیا گیا۔ نیشنل موٹرز کو صرف15کروڑ میں فروخت کیا گیا ملت ٹریکٹر31کروڑ میں فروخت کیا گیا۔ بلوچستان ویلز کو27کروڑ میں فروخت کرکے کمیشن لیا گیا۔ پاک سوزوکی کو172 ملین میں فروخت کیا گیا۔ نیا دور موٹرز22ملین،بولان کاسٹنگ69 ملین میں فروخت کیا گیا۔مبیل لیف سیمنٹ486 ملین میں میاں منشاء کو فروخت کیا گیا۔ وائٹ سیمنٹ پاک سیمنٹ 189ملین میں کاروباری دوست میاں جہانگیر کو فروخت کی گئی۔ ڈی جی خان سیمنٹ طارق سہگل کو صرف2ارب روپے میں فروخت کی گئی۔ غریبوال سیمنٹ84کروڑ میں سیاستدان ساتھی حاجی سیف اللہ کو دیاگیا۔ زیل پاک سیمنٹ 24کروڑ روپے میں کنڈیکٹر سردار اشرف بلوچ کو دیا گیا، ڈنڈوف ایڈیشنل سیمنٹ11کروڑ میں ای ایم جی گروپ کو دیاگیا۔
ایسوسی ایٹ سیمنٹ26کروڑ.اور ٹھٹھہ سیمنٹ العباس گروپ کو80 کروڑ میں دیاگیا، نیشنل فائبر76کروڑ میں شان گروپ کو فروخت ہوا پاک پی وی سی64 ملین میں ریاض ریشم کو فروخت کیا . سندھ الکالس جبکہ اینٹی بائیوٹک 24ملین میں ٹیکوکمپنی کو، راوی انجینئرنگ 5ملین میں پیٹرسن کمپنی کو دیا گیا۔ نوشہرہ سیمنٹ 21ملین میں محبوب منجی کو فروخت ہوئی۔ پاٹینرسٹیل کمپنی ایم عثمان کمپنی کو4ملین میں دی، میٹروپولیٹین سٹیل67ملین میں کاروباری دوست اشرف بلوچ کو فروخت ہوئی۔ پاکستان سوئچ 9ملین میں.ای ایم جی کوالٹی سٹیل13ملین میں ، مارکیٹنگ انجینئرنگ پاک چین فرٹیلائزر 44کروڑ میں.شان گروپ کو فروخت ہوئی ۔نوازشریف دور میں 15گھی ملیں کاروباری دوستوں کو فروخت کیں ۔ فضل گھی21ملین میں محمد شاہ کو، ایسوسی ایٹ انڈسٹری محبوب ابورب فصل رحمان مل66 ملین روز گھی کو، کاکا خیل انڈسٹری 59 ملین میں محبوب کو، یونائیٹڈ انڈسٹریز16ملین اکبر منگو، ہری پور ویجیٹیبل30 ملین میں ملک نصیر کو فروخت ہوئی۔ بار گھی مل،حیدری انڈسٹری،چلتن گھی مل،وزیرعلی انڈسٹری ، آصف انڈسٹری، خیبرویجیٹیبل،سراج ویجیٹیبل ،کریسنٹ ویجیٹیبل ،بنگالی ویجیٹیبل، آئل انڈسٹری من پسند کاروباری دوستوں کو فروخت کیں۔ رائس مل شیخوپورہ مل،جیکل کے باد مل ، سرانوالی مل،حافظ آباد مل،امین آباد مل،دھونکل مل ،مبارکپور مل،شکارپور رائس مل 24کروڑ میں دوستوں کو فروخت ہوئیں۔ گلبرگ لاہور روئی پلانٹ9ملین میں پیکجز لمیٹڈ کو فروخت ہوا۔ لیتا دو روئی پلانٹ،ہیڈ آفس لاہور کی اربوں مالیت کی جائیداد حاجرہ ٹیکسٹائل مل کو دے دی گئی۔حیدر آباد،فیصل آباد ، بہاولپور ، ملتان،کوئٹہ،اسلام آباد، کراچی،عقل پور لاہور میں روئی پلانٹ 94 ملین میں فروخت ہوئے ۔ قائدآباد روٹی مل 86 ملین میں جہانگیر اعوان کو فروخت ہوئی۔ نوازشریف نے دو حکومتوں میں98قومی ادارے61ارب میں فروخت کئے اور بھاری کمیشن وصول کیا۔
ہم نے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کا کہا تھا، حکمرانوںنے اسلام آباد بند کیا ہے ، ہم کسی بندوق اور گولی سے ڈرنے والے نہیں ، یہ ہمارا راستہ نہیں روک سکتے تھے مگر ہم پولیس والوں کے ساتھ تصادم نہیں کرنا چاہتے حکمران سوئے ہوئے ہیں مگر امت سوئی ہوئی نہیں ہے ، اسرائیلی وح...
پانی کی تقسیم ارسا طے کرتا ہے ، کینالز کا معاملہ تکنیکی ہے ، اسے تکنیکی بنیاد پر ہی دیکھنا چاہیے ، نئی نہریں نکالی جائیں گی تو اس کے لیے پانی کہاں سے آئے گا ، ہم اپنے اپنے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں(پیپلزپارٹی) ارسا میں پانی کی تقسیم کا معاملہ طے ہے جس پر سب کا اتفاق ہے ،...
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس کا جی میل اور مائیکروسافٹ 365پر 2ایف اے بائی پاس حملے کا الرٹ رواں سال 2025میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800فیصد اضافہ ، حساس ڈیٹا لیک کا خدشہ جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات اور او ٹی پی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔نیشنل ک...
خالص آمدنی میں سے سود کی مد میں 8 ہزار 106 ارب روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی وفاقی حکومت کی مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 111 ارب روپے لگایا گیا ، ذرائع وزارت خزانہ نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے وفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ 7 ہزار 222 ارب...
حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے وزیراعظم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 7روزہ انسداد پولیو کا آغاز کر دیا وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک...
سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں بلایا گیا پاکستان میں استحکام نہیں ،قانون کی حکمرانی نہیں تو ہارڈ اسٹیٹ کیسے بنے گی؟عمرایوب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے حکومتی اتحاد پر...
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے ، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے ، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرن...
وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان میںدونوں ممالک میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ، مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار ،دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق افغان مہاجرین کو مکمل احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین کو ا...
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مق...
واپس جانے والے افراد کو خوراک اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں 9 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئ...
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے...
کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ...