... loading ...
نوسالہ جمودکے بعد اہل کراچی کے لیے کرکٹ کے میدان سے آنے والی خوش خبری نے شائقین کاجوش وخروش بڑھا دیا ہے ۔ جوں جوں پی ایس ایل فائنل کے دن نزدیک آرہے ہیں ۔لوگوں جوش بھی بڑھتا جارہاہے ۔ اس اہم موقع کے لیے جہاں حکومتی سطح پرانتظامات جاری ہیں وہیں ۔ کرکٹ کے دیوانے بھی اپنے اپنے پروگرام ترتیب دے ہیں ۔ ماضی کے مقابلے اس بار شہرقائد کے باسیوں کواس بات کی زیادہ خوشی ہے کہ صوبائی حکومت نے حفاظتی اقدامات کے تحت نہ توڈبل سواری پرپابندی لگائی اورنہ ہی موبائل فون بند کرنے کی اپیل کی ہے ۔ اس سے ثابت ہوتاہے کہ حکومت کواپنے شہریوں کی تکلیف کامکمل احساس ہے اوروہ انھیں اس اہم میچ کے موقع پرانجوئے کاپوراموقع فراہم کرنا چاہتی ہے ۔
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ کا سیکیورٹی پلان مکمل کر لیا گیا جس میں نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف میں پولیس کے ساڑھے 8 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکیں بھی بند کردی جائیں گی۔کراچی میں پریس بریفنگ کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک عمران یعقوب منہاس کا کہنا تھا کہ 25 مارچ کو پی ایس ایل فائنل کے دوران صبح 11 بجے سے اسٹیڈیم کے اطراف کی شاہراہیں بند کردی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ شائقین کو صرف موبائل فون اسٹیڈیم میں لے جانے کی اجازت ہوگی جبکہ اسٹیڈیم کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی کے لئے بہت بڑا ایونٹ ہے اور اس کی سیکیورٹی کو یقین بنانے کے لیے تمام ریاستی ادارے ایک پیج پر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ میچ کی ٹکٹ خریدیں اور تحمل سے میچ دیکھیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک عمران یعقوب منہاس نے بتایا کہ پی ایس ایل فائنل کے لیے شٹر سروس بھی چلائی جائی گی جو بند شاہراہوں سے شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچائے گی جبکہ کسی کو بھی پیدل اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے شائقین کے لیے 4 جگہ پارکنگ پوائنٹس بنایا گیا ہے جس میں غریب نواز فٹبال گراؤنڈ، حکیم سعید پارک سے متصل گراؤنڈ، یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے سامنے موجود سنڈے بازار کا گراؤنڈ اور فیڈرل اردو یونیورسٹی کا گراؤنڈ شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے شائقین کو ان مقامات پر پہنچنا ہوگا اور جہاں وہ اپنی گاڑی پارک کریں گے جس کے بعد انہیں وہیں سے شٹل کے ذریعے نیشنل اسٹیڈیم لے جایا جائے گا۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ نیشنل اسٹیڈیم کے اندر کی سیکیورٹی رینجرز کے پاس ہوگی جبکہ اس کے باہر کی سیکیورٹی پولیس اور دیگر اداروں کے ہاتھ میں ہوگی۔پریس بریفنگ کے دوران رینجرز حکام کا کہنا تھا کہ عوام کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں، تاہم میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں سے گزارش ہے کہ وہ سیکیورٹی اور ٹریفک اہلکاروں سے الجھنے سے گریز کریں۔انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطالبے کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔
رینجرز حکام کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں موبائل فون لانے کی اجازت ہے لیکن کسی قسم کا بیٹری پاور بینک لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ شائقین کو دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی، شام 5 بجے کے بعد کھلاڑیوں کی آمدرفت کے سبب عوام کے لیے راستے بند کردیے جائیں گے۔کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکوں اور علاقوں کی نگرانی کی جائے گی۔پریس ریلیز کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ریپڈ ریسپانس یونٹ، اینٹی رائیٹ فورس، ہیلی کاپٹر، ایمبولینس اور فائر ٹینڈر نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف میں موجود ہوں گے۔سیکیورٹی پلان کے حوالے سے شائع ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق شائقین کو کسی بھی طرح کا آتشی مواد، یا تیز دھار آلہ ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ وہ باہر سے کسی بھی طرح کی کھانے پینے کی چیز بھی اسٹیڈیم میں نہیں لے جاسکتے۔شائقین کو اسٹیڈیم میں قومی پرچم اور ٹیم کے علامتی پرچم کے علاوہ کوئی اور پرچم اسٹیڈیم میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی
تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے مرکزی قافلے نے اسلام آباد کی دہلیز پر دستک دے دی ہے۔ تمام سرکاری اندازوں کے برخلاف تحریک انصاف کے بڑے قافلے نے حکومتی انتظامات کو ناکافی ثابت کردیا ہے اور انتہائی بے رحمانہ شیلنگ اور پکڑ دھکڑ کے واقعات کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنان ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے قافلے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ دھرنے کے مقام کے حوالے سے حکومتی کمیٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان چونگی 26 پر چاروں طرف سے بڑی تعداد میں ن...
پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروس دوسرے دن پیرکوبھی متاثر رہی، جس سے واٹس ایپ صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں موبائل ڈیٹا سروس متاثر ہے ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ پشاور دیگر شہروں میں موبائل انٹر...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اعتراف کیا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم، سپریم کورٹ کے فیصلوں اور بین الاقوامی بہترین طریقوں کے پس منظر میں اے جی پی ایکٹ پر نظر ثانی کی ضرورت ہے وزیر خزانہ نے اے جی پی کی آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے صوبائی سطح پر ڈی جی رسید آڈٹ کے دف...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی قیادت میں قافلے پنجاب کی حدود میں داخل ہوگئے جس کے بعد تحریک انصاف نے حکمت عملی تبدیل کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میںپنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے قافلے...
تحریک انصاف ک فیصلہ کن کال کے اعلان پر خیبر پختون خواہ ،بلوچستان اورسندھ کی طرح پنجاب میں بھی کافی ہلچل دکھائی دی۔ بلوچستان اور سندھ سے احتجاج میں شامل ہونے والے قافلوںکی خبروں میں پولیس نے لاہور میں عمرہ کرکے واپس آنے والی خواتین پر دھاوا بول دیا۔ لاہور کی نمائندگی حماد اظہر ، ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت جتنے بھی راستے بند کرے ہم کھولیں گے۔وزیراعلیٰ نے پشاور ٹول پلازہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک کا آغاز ہو گیا ہے ، عوام کا سمندر دیکھ لیں۔علی امین نے کہا کہ ...
پاکستان تحریک انصاف کے ہونے والے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ پنجاب اور کے پی سے جڑواں شہروں کو آنے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں اور مختلف شہروں میں خندقیں کھود کر شہر سے باہر نکلنے کے راستے بند...
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کو انارکی کی طرف دھکیلا گیا ہے ۔ پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں 26ویں آئینی ترمیم منظور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی، ہم ملک میں امن چاہتے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ افغانستان ک...
رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایران سے درآمدات میں 30فیصد اضافہ ہ...
لاہور (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر ٹیلی گراف ایکٹ 1885 اور دیگر دفعات کے تحت7 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جمال خان میں غلام یاسین ن...
پی آئی اے نجکاری کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے 30نومبر تک دوست ممالک سے رابطے رکھے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوست ملکوں سے رابطے کئے جارہے ہیں، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق30نومبر ...