... loading ...
یہ کوئی راز نہیں کہ ہمارے ملک کا شمار پانی کی شدید قلت کے شکار ممالک میں ہوتا ہے۔ یہ قلت دونوں حوالوں سے ہے: پینے کے لیے وافر پانی دستیاب نہیں اور آب پاشی کے لیے بھی۔ اور یہ بھی روزِ روشن کی مانند عیاں حقیقت ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس بحران کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے‘ اور اس سے بڑی تکلیف دہ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے حکمرانوں کو اس بحران کا ادراک نہیں ہو پا رہا‘ اور اگر ادراک ہے تو اس قلت کو دور کرنے کے لیے کوئی ٹھوس کام یا اقدام ہوتا نظر نہیں آتا۔ بالقصد یا نادانستہ طور پر ایک ایسے مسئلے سے نظریں چْرانے کی کوشش کی جا رہی ہے‘ جو پہلے ہی خطرناک حد تک شدت اختیار کر چکا ہے اور اگر اب بھی اس معاملے پر مناسب توجہ نہ دی گئی تو بلاشبہ یہ خود کشی کے مترادف اقدام ہو گا۔
یہ بحران کس قدر سنگین ہو چکا ہے‘ اس کا اندازہ تین چار روز قبل سامنے آنے والی اس تحقیقی رپورٹ سے لگایا جا سکتا ہے‘ جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے تینوں بڑے آبی ذخائر خالی ہو چکے ہیں اور تربیلا، منگلا اور چشمہ آبی ذخائر میں اس وقت صرف 45 ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔ پاکستان زرعی و دیگر قدرتی وسائل کے ساتھ ساتھ پانی جیسے انمول خزانے سے بھی مالا مال ہے‘ لیکن بدقسمتی سے اور بروقت مناسب منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے اس وقت پانی کی قلت کے شدید بحران سے دوچار ہے۔ تاریخ کے اوراق پر نظر ڈالیں تو پتا چلتا ہے کہ قیامِ پاکستان کے وقت دستیاب پانی کی مقدار 5000 کیوبک میٹر فی کس تھی جو وقت گزرنے کے ساتھ کم ہو کر تقریباً 1000 کیوبک میٹر فی کس ہو چکی ہے۔ اس کی دو بنیادی ترین وجوہ‘ آبادی میں بے تحاشا اضافہ‘ اور پانی جمع کرنے کے لیے درکار ذخائر کی کمی ہے۔ ماہرین کے مطابق دستیاب پانی کا 90 فیصد سے زائد زراعت میں استعمال ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پانی کی قلت سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شعبہ بھی زراعت ہی ہے۔
ربیع کی فصلوں کے لیے دستیاب نہری پانی میں 20 فیصد تک کمی کی پیش گوئی کی گئی تھی‘ لیکن موسمِ ربیع کے آغاز میں ہی ارسا (انڈس ریور سسٹم اتھارٹی) کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں صوبہ پنجاب میں نہری پانی کی قلت تقریباً 40 فیصد بتائی گئی۔ پانی کی اس شدید قلت کے باعث گندم، آلو، مکئی، گنا اور چارہ کاشت کرنے والے کسان متاثر ہو رہے ہیں؛ تاہم گزشتہ چند ہفتوں میں ہونے والی بارشوں کے ذریعے قدرت نے ہماری زراعت کو تباہی سے بچا لیا ہے۔ اب ہو سکتا ہے کہ گندم یا دیگر فصلوں کی مجموعی ملکی پیداوار میں کوئی بڑی کمی واقع نہ ہو‘ لیکن یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ کسانوں کی مالی حالت ابتر ہو رہی ہے کیونکہ کاشتکار نہری پانی کی قلت کے باعث اپنی فصلوں کو ٹیوب ویل چلا کر سیراب کر رہے ہیں جس سے نہ صرف زرعی لوازمات پر آنے والی لاگت میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے بلکہ زیر زمین پانی کی سطح بھی گرتی جا رہی ہے۔
آبی و زرعی ماہرین کا موقف ہے کہ اگر اس بحران پر ہنگامی بنیادوں پر قابو نہ پایا گیا تو آنے والے دنوں میں یہ دہشتگردی سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر نئے ڈیمز اور دوسرے انفراسٹرکچر کی تعمیر پر توجہ دے‘ دستیاب پانی کا بہتر اور موثر استعمال یقینی بنائے، نہری اور کھیت کی سطح پر پانی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے اقدامات کرے، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ جدید ٹیکنالوجی (ڈرپ، سپرنکلر آبپاشی، لیزر لینڈ لیولنگ، ٹنل فارمنگ وغیرہ) کو فروغ دے اور معاشرے میں ہر سطح پر پانی کے کفایت شعاری کے ساتھ استعمال کے لیے شعور اجاگر کرے۔
تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے مرکزی قافلے نے اسلام آباد کی دہلیز پر دستک دے دی ہے۔ تمام سرکاری اندازوں کے برخلاف تحریک انصاف کے بڑے قافلے نے حکومتی انتظامات کو ناکافی ثابت کردیا ہے اور انتہائی بے رحمانہ شیلنگ اور پکڑ دھکڑ کے واقعات کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنان ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے قافلے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ دھرنے کے مقام کے حوالے سے حکومتی کمیٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان چونگی 26 پر چاروں طرف سے بڑی تعداد میں ن...
پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروس دوسرے دن پیرکوبھی متاثر رہی، جس سے واٹس ایپ صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں موبائل ڈیٹا سروس متاثر ہے ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ پشاور دیگر شہروں میں موبائل انٹر...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اعتراف کیا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم، سپریم کورٹ کے فیصلوں اور بین الاقوامی بہترین طریقوں کے پس منظر میں اے جی پی ایکٹ پر نظر ثانی کی ضرورت ہے وزیر خزانہ نے اے جی پی کی آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے صوبائی سطح پر ڈی جی رسید آڈٹ کے دف...
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت کا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ دھرنے والوں سے اب کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والوں کا رویہ سب نے دیکھا ہے ، ڈی چوک کو مظاہرین سے خال...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد اور ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان کو شاباش دیتے ہوئے مطالبات منظور ہونے تک ڈٹ جانے کی ہدایت کی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے عمران خان سے منسوب بیان میں لکھا گیا ہے کہ ’پاکستانی قوم اور پی ٹی آئی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران کارکنان پیش قدمی نہ کرنے پر برہم ہوگئے اور ایک کارکن نے علی امین گنڈاپور کو بوتل مار دی۔خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں کارکنان اسلام آباد میں موجود ہ...
سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس میں اپنا اضافی نوٹ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ آمرانہ ادوار میں ججزکی اصل طاقت اپنی آزادی اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے میں ہے ، آمرانہ مداخلتوں کا مقابلہ کرنے میں تاخیر قانون کی حکمرانی کے لیے مہلک ثابت ہو سکتی ہے ۔منگل کو...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی قیادت میں قافلے پنجاب کی حدود میں داخل ہوگئے جس کے بعد تحریک انصاف نے حکمت عملی تبدیل کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میںپنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے قافلے...
تحریک انصاف ک فیصلہ کن کال کے اعلان پر خیبر پختون خواہ ،بلوچستان اورسندھ کی طرح پنجاب میں بھی کافی ہلچل دکھائی دی۔ بلوچستان اور سندھ سے احتجاج میں شامل ہونے والے قافلوںکی خبروں میں پولیس نے لاہور میں عمرہ کرکے واپس آنے والی خواتین پر دھاوا بول دیا۔ لاہور کی نمائندگی حماد اظہر ، ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت جتنے بھی راستے بند کرے ہم کھولیں گے۔وزیراعلیٰ نے پشاور ٹول پلازہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک کا آغاز ہو گیا ہے ، عوام کا سمندر دیکھ لیں۔علی امین نے کہا کہ ...
پاکستان تحریک انصاف کے ہونے والے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ پنجاب اور کے پی سے جڑواں شہروں کو آنے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں اور مختلف شہروں میں خندقیں کھود کر شہر سے باہر نکلنے کے راستے بند...