... loading ...
بزمِ جہانِ حمد و نعت کا طرحی حمدیہ مشاعرہ
بزمِ جہانِ حمد کے زیرِ اہتمام طرحی حمدیہ سلسلے کا ماہانہ مشاعرہ گزشتہ دنوں مدرسۂ حضرت علیؓ لیاقت آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت خیام العصر محسن اعظم محسن ملیح آبادی نے کی جب کہ مہمانِ خصوصی آرٹس کونسل گورننگ باڈی کے رکن اور ممتاز افسانہ نگار رضوان صدیقی تھے۔ نظامت کے فرائض جناب طاہر سلطانی نے ادا کیے۔ تلاوت اور نعتِ رسول کی سعادت (وزیر اعظم ایوارڈ یافتہ قاری) حافظ نعمان طاہر نے حاصل کی۔ اس روح پرور حمدیہ مشاعرے کا آغاز طاہر سلطانی نے اپنے طرحی کلام سے کیا جب کہ عبید اللہ ساگر، اکرام الحق اورنگ، شارق رشید، جمال احمد جمال، محمد نعیم انصاری، عارف زیبائی، حامد علی سید، پروفیسر اقبال شاہین، آسی سلطانی، حاجی یوسف اسمٰعیل، نجیب قاصر، تنویر سخن، غلام حیدر پرواز، محمد وسیم اور ڈاکٹر عقیل رشید لکھنوی نے بھی اپنا طرحی حمدیہ کلام پیش کیا۔ صاحبِ صدر نے اپنے حمدیہ کلام کے بعد صدارتی خطاب میں حمدیہ مشاعروں کے سلسلے میں طاہر سلطانی کی کوششوں کو سراہا ۔اُنھوں نے کہا یہ ایک نیک اور مقصدی کام ہے جسے طاہر سلطانی تسلسل کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مہمانِ خصوصی رضوان صدیقی نے اپنے خطاب میں ایک تسلسل کے ساتھ طرحی حمدیہ مشاعروں کے انعقاد پر طاہر سلطانی کو مبارک باد دی آپ نے کہا: یہ بڑا اور نیک کام ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو آیندہ بھی ایسی محفلوں میں شرکت کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین۔ غوثیہ مسجد کے امام صاحب کی دعائے خیر کے بعد طعام پر یہ حمدیہ مشاعرہ اختتام پزیر ہوا جس میں میجر عزیز شکیل احمد اور دیگر سامعین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی جو ذوق و شوق کے ساتھ تادیر اس حمدیہ مشاعرے میں موجود رہے۔
انجمن ترقی اُردو پاکستان کے زیرِ اہتمام بیرونِ ممالک سے آئے ہوئے شبی فاروقی، یونس ہمدم (امریکا) اورپروفیسر شاہدہ حسن (کینیڈا) کے اعزاز میں تقریبِ ملاقات
لسانیات کے جدید نظریہ کے مطابق زبان ایک سماجی ضرورت ہے۔ زبان کا سماج سے رشتہ مستحکم ہوتا ہے اور آج کی تقریبات جیسے اجتماعات سے مل بیٹھنے کی سبیل نکلتی ہے۔ شبی فاروقی، شاہدہ حسن اور یونس ہمدم ایسی شخصیات ہیں جنھوں نے ساری زندگی کام کیا ہے اور ان کا گراف اوپر سے اوپر جا رہا رہا ہے وہ سب ہماری نگاہ میںہے۔ انھوں نے بیرونِ ملک رہ کر بھی تخلیقی ضرورت کو سنجیدگی سے جاری رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر سحر انصاری نے انجمن ترقی اُردو پاکستان کے زیرِ اہتمام بہ تعاون محمد ابراہیم خان، صدر ہیپی ہوم المنائی بیرونِ ممالک سے آئے ہوئے شبی فاروقی، یونس ہمدم (امریکا) اور شاہدہ حسن (کینیڈا) کے اعزاز میں تقریبِ ملاقات کے موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ شبی فاروقی سے قلبی تعلق رہا ہے۔ شاہدہ حسن نے اپنے کام سے بہتر نام پیدا کیا ہے اور یونس ہمدم مقبول شاعر ہیں اب نیوجرسی میں ادبی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اخباری کالم لکھ رہے ہیں۔ انھوں نے سامعین کے اصرار پر اپنی چند غزلیں اور نظمیں بھی سنائیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹرپیرزادہ قاسم نے کہا کہ وقت اور زمانے کے ساتھ بعض لمحے باعثِ اعزاز ہو جاتے ہیں جس سے تقویت ملتی ہے اور پریشانیاں بھی کم ہوجاتی ہیں۔ شبی فاروقی، شاہدہ حسن اور یونس ہمدم کے لیے انجمن کی اس تقریب ملاقات میں آنا میرے لیے باعث سعادت ہے۔ یہ شخصیات دلوں سے بہت قریب ہیں بلکہ ہم میں سمائی ہوئی ہیں۔ انجمن کا اپنے قیام سے اب تک کا سفر تاریخ کا روشن حصہ ہے اور آج یہ سفر اپنے معنوی لحاظ سے آگے بڑھ ہا ہے۔ صدر انجمن ذوالقرنین جمیل، ڈاکٹر فاطمہ حسن، پروفیسرسحر انصاری نے اپنے آپ کو اس کے لیے وقف کر دیا ہے۔ آپ یقینا ان کی محنت شاقہ ’’اُردو باغ‘‘ کی شکل میں دیکھ کر تحسین کریں گے۔ اب ہماری بھی ترجیحات ہونی چاہییں کہ ادب، اُردو زبان، اپنی ثقافت اور اعلیٰ اقدار کے لیے خاص جدوجہد کریں اور نئی نسل کو اس سے جوڑدیں۔ انھوں نے اپنا تازہ کلام نذرِ سامعین کیا۔ اس سے قبل ڈاکٹر فاطمہ حسن نے خطبۂ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان تینوں شخصیات کا تعلق اس شہر کے نام سے وابستہ ہے یہ وہ چہرے ہیں جو بیرونِ ملک رہ کر بھی لوٹ کر واپس آتے ہیں۔ ان کا ایک معیار ہے انھوں نے شبی فاروقی، شاہد حسن یونس ہمد م کا مختصر تعارف بھی کرایا اور انجمن ترقی اُردو پاکستان کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ صاحب اعزاز شبی فاروقی نے اپنے مختصر تعارف میں بتایا کہ ساتویں جماعت سے شاعری کر رہا ہوں اور تمام اصناف سخن میں شاعری کی ہے کتنا کامیاب ہوں میں نہیں جانتا۔ چھ ماہ امریکا اور چھ ماہ اپنے وطن پاکستان میں گزارتا ہوں۔ انھوں نے بھی اپنا خوب صورت کلام سنایا۔ پروفیسر شاہدہ حسن نے کہا دل کانپتا ہے کہ جب کوئی کہتا ہے کہ میں کینیڈا سے آئی ہوئی ہوں۔ یہ ملک اور یہ شہر میرا بھی ہے زندگی میں مہاجرت بڑا دکھ ہوتا ہے۔ فاطمہ حسن اور میرا ساتھ زمانۂ طالب علمی سے ہے میں محبتوں کی قائل بلکہ اس کی اسیر ہوں۔ انھوں نے ہجرت کے موضوع پر ایک فارسی نظم کا اُردو ترجمہ سنایا اور اپنی چند نظمیں اور غزلیں سنا کر خوب داد سمیٹی۔ یونس ہمدم نے اپنے ابتدائی شعری اور فلمی گیت نگاری کے سفر کے بارے میں دل چسپ واقعات سنائے اور اپنی تازہ غزلیں سنا کر بھی داد وصول کی۔ تقریب سے صدرِ انجمن ذوالقرنین جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات میں آ کر میں بہت پیچھے چلا جاتا ہوں اور آج والد صاحب جمیل الدین عالی بہت یاد آ رہے ہیں۔ یونس ہمدم کو ریڈیو کے زمانے سے جانتا ہوں۔ شبی فاروقی اور شاہدہ حسن کو خوب سنا ہے۔ میں کوئی ادیب و شاعر نہیں لیکن انجمن آ کر لکھنا شروع کر دیا ہے جلد ہی انگریزی میں کتاب آ رہی ہے جس میں چونکا دینے والے انکشافات ہوں گے اور اب اُردو میں بھی لکھنا شروع کروں گا انھوں نے بتایا کہ اب ایسی تقاریب اُردو باغ کے وسیع اور جدید ہال میں منعقد ہوں گی۔ تقریب کے آغاز میں پروفیسر ہارون رشید نے مرحومین منو بھائی، ساقی فاروقی اور اداکار و شاعر قاضی واجد کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ ہیپی ہوم المنائی کے صدر محمد ابراہیم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جب کہ تقریب کی نظامت کے فرائض عنبریں حسیب عنبر نے انجام دیے۔ آخر میں مہمانوں کو تحائف اور انجمن کی کتابوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔
کراچی جیم خانہ کلب کے زیر اہتمام ادبی شام
معروف شاعرہ ذکیہ غزل کچھ عرصے سے کراچی میں ہیں، ان کے اعزاز میں محفلیں سجائی جا رہی ہیں۔ اب تک کئی محفلیں ان کے لیے منعقد ہو چکی ہیں، جس میں کراچی جیم خانہ کی تقریب بھی اہمیت کی حامل تھی۔ ادیبوں، شاعروں کے علاوہ ذکیہ غزل کے مداحوں کی بھی اچھی تعداد موجود تھی۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے کی جب کہ مہمان خصوصی سابق سینیٹر عبدالحسیب خان تھے۔ مقررین میں ذکیہ غزل کے حوالے سے گفتگو کرنے والے ادیب و شعرا و شاعرات نے ذکیہ غزل کی شخصیت، شاعری اور مختلف حوالوں سے گفتگو کی۔ مقررین میں ڈاکٹر شاداب احسانی، وضاحت نسیم، جاوید صبا، اختر سعیدی اور ڈاکٹر اوجِ کمال شامل تھے۔ راشد نور نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ ہاں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جیم خانہ لائبریری و ادبی کمیٹی کے سینئر ممبر پروفیسر ایس بی حسن نے استقبالیہ اظہار خیال کیا لیکن انھوں نے ویلکم ایڈریس کو رسمی گفتگو قرار دے کر ذکیہ غزل کی شاعری پر بات کی۔ انھوں نے بتایا کہ ذکیہ غزل کی شاعری میں کشش، ندرت اور نیا پن شامل ہے۔
اختر سعیدی مائیک پر آئے تو بتانے لگے کہ ذکیہ غزل کا دور طالب علمی ہنگامہ خیز تھا۔ انھوں نے کراچی میں ’’اظہار‘‘ کو قائم کیا اور 4 ضرورت مند شاعروں کا ماہانہ وظیفہ مقر رکیا۔ ان کی آرزوئوں اور امنگوں کا مرکز پاکستان ہی ہے۔ ڈاکٹر اوجِ کمال نے کہا کہ جن شعرا کا طوطی بولتا تھا ان میں میرے والد حمایت علی شاعر، احمد فراز، پیرزادہ قاسم، جون ایلیا وغیرہ شامل تھے۔ ایسے میں نئی شاعرہ ذکیہ غزل اس منظر نامے میں داخل ہوئی ایسے میں کسی شاعرہ کا جگہ بنا لینا آسان نہ تھا اور یوں ذکیہ غزل نے نامور شاعروں کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ۔جاوید صبا نے کہا کہ ذکیہ غزل نے اپنا مقام بنا لیا ہے اور وہ بھلا دینے والی شاعرہ نہیں ہے۔
وضاحت نسیم نے بھی ایک مضمون پڑھا اور بتایا کہ شاعری کے ساتھ ذکیہ غزل کی شخصیت کو بھی سراہا جاتا ہے وہ ہلکی پھلکی دل داریوں کے ساتھ اپنا کمال بھی رکھتی ہے۔ ڈاکٹر شاداب احسانی نے کہا: ان کی شاعری میں سلاست اور روانی ہے، جب بھی وہ کراچی آئیں گی انھیں اہمیت حاصل رہے گی۔ اُردو زبان اور اُردو شاعری آگے بڑھ رہی ہے۔
اب باری تھی کلام شاعر بہ زبان شاعر کی، ذکیہ غزل نے کلام سنانے سے قبل کہا کہ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ میرا دورہ کراچی میں ہو اور جیم خانہ میں میرا پروگرام نہ ہو۔ بہت سی تنظیموں اور اداروں نے میرے اعزاز میں پروگرام ترتیب دیے ہیں، اس موقع پر ذکیہ غزل نے بیشتر تازہ کلام سنایا اور خوب داد لی۔ تحت کے ساتھ ترنم کا بھی جادو جگایا۔
بعد ازاں ذکیہ غزل کا فرمائشی پروگرام بھی چلتا رہا، مہمانِ خصوصی عبدالحسیب خان آئے تو کہنے لگے کہ بڑے وقار اور تہذیب کے ساتھ ذکیہ غزل نے اپنا سفر شروع کیا ہے، انتہا مربوط اور خوب صورت اشعار کی ادائیگی میں کمال رکھنے والی شاعرہ ہیں۔ وہ ترنم اور تحت اللفظ میں بھی اہمیت رکھتی ہیں۔ آخر میں صدر تقریب ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے کہا کہ ذکیہ غزل شعری سفر کی دنیا میں آئیں اور خود کو رچا بسا لیا۔ ان کے عاشقانہ اور دلیرانہ موضوعات بھی ہو سکتے تھے لیکن ذکیہ غزل نے لمحۂ موجود میں موجود رہ کر اپنے وقت کی گواہی کو ریکارڈ کرایا ہے۔
نیشنل بک فائونڈیشن کے 2018ء
کلینڈر میں نعتوں کی اشاعت
نیشنل بک فائونڈیشن کے تحت سال 2018ء کا کلینڈر ایک قابل ذکر دستاویزی حیثیت رکھتا ہے، جس میں پاکستان کے نامور اور معروف شعرا کی نعتیں شامل اشاعت کی گئی ہیں۔ ہر تاریخ کے صفحے پر ایک شاعر کی نعت شایع کی گئی ہے۔ اس کلینڈر کی ترتیب میں ہمارے ہر دل عزیز شاعر اور دوست محبوب ظفر کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انھوں نے نعتوں کا انتخاب کیا ہے جس میں زیادہ تر معروف شعراکی مشہور نعتیں منتخب کی گئی ہیں،(راقم الحروف ’’شاعرعلی شاعر‘‘بھی ادب دوست جناب محبوب ظفر کے شکرگزار ہیں کہ انھوں نے اس نعت کلینڈر میں ان کی نعت بھی شامل کی) یہ ایک منفرد اور مشکل کام تھا جسے این بی ایف کے تحت کیا گیا۔
میر عثمان علی خان کی یاد میں بہادر یار جنگ
اکادمی کے زیراہتمام محفل مشاعرہ
بہادر یار جنگ اکیڈمی کے زیر اہتمام خاصے عرصے بعد ایک محفل مشاعرہ منعقد کی گئی جو نواب میر عثمان علی خان دکن کی یاد میں تھی۔ صدارت ممتاز شاعر پروفیسر سحر انصاری کی تھی جب کہ مہمان خصوصی ذکیہ غزل تھیں۔ مشاعرے میں معروف شعرا اور شاعرات نے شرکت کی۔ ابتدا میں خواجہ قطب الدین سیکرٹری بہادر یار جنگ نے مہمان شعرا سے اظہار تشکر کیا اورپروفیسر سحر انصاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مہمان خاص ذکیہ غزل کی شاعری کو سراہا۔ یہ ایک اچھا مشاعرہ تھا جس میں شعرا کی تعداد زیادہ نہ تھی لیکن سامعین اہلِ ذوق موجود تھے۔ جو شعرا شریک سخن ہوئے ان میں مذکورہ بالا کے علاوہ پروفیسر منظر ایوبی (مہمان توقیری)، فراست رضوی، غالب عرفان، تبسم صدیقی، سعید آغا، حکیم ناصف، ڈاکٹر نزہت عباسی، سحر علی، حامد علی سید، ریحانہ بھٹو اور دیگر شامل تھے۔ پروفیسر وسیم الدین وسیم بھی پیش پیش رہے۔ اس موقع پر فراست رضوی نے نواب میر عثمان کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنی خصوصی نظم پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج نظم کی محفل ہے تاہم شعرا و شاعرات نے غزلیں بھی پڑھیں ذکیہ غزل نے دوہے بھی سنائے ان کو فرمائش کے ساتھ بھی سنا گیا۔
ֱ됀
جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ عید الفطر منائی پاک فوج کے جوانوں کا عزم اور قربانیاں پاکستان سے گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خیب...
غیر قانونی افغانوں کیخلاف سرچ آپریشن کیے جائیں گے، بائیومیٹرک ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا غیر افغان باشندوںکو جائیدادیں کرائے پر دینے والے شہریوں کو بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 85 ہزار 902 ہوگئ...
وزیر اعظم آج پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت اور قوم سے خطاب کریں گے شہباز شریف خطاب میں قوم کو سرپرائز ، بڑی خوشخبری سنائی جائے گی، وزارت اطلاعات وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے ۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف ...
صدر کا بخار اور انفیکشن کم ہوگیا، ڈاکٹرز ان کی طبیعت کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں طبیعت بہتر ہوتے ہی صدرمملکت باقاعدہ اپنا دفتر سنبھالیں گے ، ذرائع پیپلز پارٹی صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں کافی بہتری آگئی تاہم وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں...
پروپیگنڈاکیا گیا کہ کینالز کے معاملے میں سندھ حکومت شامل ہے،صدر نے میٹنگ میں کسی کینال کی مظوری نہیں دی۔ صدر کی میٹنگ کو بہانا بناکر کینال کی منظوری دی گئی،اجلاس کے منٹس بھی غلط بنائے گئے کینال بنانے کے معاملے پرسندھ کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، سندھ کے مفاد کے ...
لک پاس پر تعینات لیویز اہلکاروں نے مشکوک شخص کے بھاگنے کی کوشش پر تعاقب کیا، جس کے نتیجے میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اسسٹنٹ کمشنر مستونگ حکومت حالات خراب کرنا چاہتی ہے تاہم احتجاج پرامن طریقے سے جاری رہے گا،ہمیں کسی گروپ سے ...
پلاسٹک اور خطرناک فضلہ ہمارے دریاؤں، لینڈ فِلز اور ہوا کو بُری طرح متاثر کر رہے ہیں شہروں کی بڑھتی آبادی میں اور صنعتی ترقی کے ساتھ کچرے کے انتظام کیلئے پائیدار حل اپنانا ہوگا وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ فضلے کی آلودگی ایک سنگین بحران ہے جو ہمارے ماحول، صحت عامہ اور معی...
قرضہ فضائی آلودگی کے خاتمے میں پنجاب کلین ایئر پروگرام کے لیے فراہم کیا جائے گا لاہورکے ایک کروڑ 30 لاکھ شہریوں کو فضائی آلودگی سے جڑی بیماریوں میں کمی آئے گی عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں ورلڈ بینک نے کہا کہ قرض...
میانمار میں 7.7شدت کے زلزلے میں ایک ہزار سے دس ہزار تک ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر زلزلے کا مرکز دوسرے بڑے شہر منڈلے کے قریب تھا ،گہرائی زمین میں 10کلومیٹر تک تھی میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 644سے تجاوز کر گئی، جبکہ امدادی...
ایک ماہ سے پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ وزیر اعظم بہت زیادہ کمی کا اعلان کرنے والے ہیں پیٹرول کی قیمت میں 17روپے فی لیٹر کمی تجویز کی گئی تھی لیکن ایک روپے کمی کی گئی، ردِ عمل آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی نے پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے کی کمی کو ...
نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق، قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشت گردوں اور شرپسندوں کے سدباب کے لیے مؤثر اور سرگرم بیانیہ بنانے کی ہدایات جاری جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ روایتی اور ڈیجی...
چیف جسٹس کے پاس یہ طے کرنے کا کوئی اختیار نہیں کہ ایک عدالت کو لازمی کیس سننا ہے یا نہیں، رولز کے مطابق کیس بینچ کے سامنے مقرر ہونے پر کیس سننے سے معذرت کا اختیار متعلقہ جج کے پاس ہوتا ہے جسٹس بابر ستار نے قائم مقام چیف جسٹس کے اختیارات پر سوال اٹھاتے ہوئے جوڈیشل آرڈر ...