... loading ...
واٹرکمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر)امیرہانی مسلم نے کہاہے کہ” محکمہ صحت سندھ کوتباہ کردیا گیاہے بدقسمتی ہے جس افسر کوکمیشن کوئی کام سونپتا ہے دوسرے دن اس کا تبادلہ کردیا جاتاہے کیا کمیشن سے کھیل کھیلا جارہا ہے“ جی ہاں جناب جسٹس صاحب سندھ میں گزشتہ تیس سال سے پہلے محکمہ صحت میں پاکستان پیپلزپارٹی اورایم کیوایم عوام سے صحت چھیننے کا کھیل کھیلتے رہے ہیں اوراب یہ سپریم کورٹ آف پاکستان سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں سے کھیل کھیلنے کے بعدواٹرکمیشن سے اس لئے کھیل رہے ہیں کہ یہاں کے خود ساختہ حکمران صوبے کے عام آدمی کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی میں مخلص نہیں ہیں ورنہ گزشتہ حکومت میں صوبے میں اربوں روپے کے آراوپلانٹس کی تنصیب کا میگااسکینڈل رونما نہیں ہوتا جی ہاں عالمی ادارہ صحت اورقومی ماہرین طب کی یہی متفقہ رائے ہے کہ 70فیصد بیماریوں کی بنیادی وجہ آلودہ پانی ہے خود عدالت عظمیٰ نے اس کا عملی مشاہدہ کرنے کے بعداس انسانیت سوز عمل کوروکنے اوراسے درست کرنے کے کام کاآغاز کیاہے تویہ اقدام اس مافیا سے ہضم نہیں ہورہاہے اورپھرسندھ کے سیکریٹری صحت ڈاکٹرفضل اﷲ پیچوہوجوسندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق سندھ ایڈز کنٹرول پروجیکٹ کے تقریباً چالیس عارضی ملازمین کوسالوں گزرنے کے باوجود مستقل نہیں کرکسے اورباربار عدالت عظمیٰ سے وقت لینے کے باوجود تاحال محکمہ صحت سندھ کے ڈاکٹروں کی ترقیوں کے عمل کوشفاف طریقے سے مکمل نہیں کرسکے ہیں وہ واٹرکمیشن کوکس منہ اورکارکردگی کی بنیاد پر یہ یقین دلارہے ہیں کہ اپنے آبائی ضلع لاڑکانہ میں اسپتال کی وہتین ماہ میں گندگی ختم کرواکر6مہینے میں صحت کے اداروں میں صاف پانی فراہم کردیں گے موجودہ سیکریٹری صحت سے کوئی یہ معلوم کرے کہ انہوں نے سیکریٹری تعلیم کی حیثیت سے محکمہ میںکروڑوں روپے بائیو میٹرک سسٹم پرخرچ کئے اس کے نتیجے میں کتنے گھوسٹ ملازمین دریافت ہوئے اورکیا محکمہ تعلیم میں مذکورہ سسٹم کی وجہ سے اوقات کار کی پابندی کا کلچر رائج ہوگیا؟ اس کا جواب نفی میں ہے پھرانہوں نے سیکریٹری صحت کی حیثیت سے محکمہ صحت میں اپنی مذکورہ واردات کودہرایا کیا بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے دریافت ہونے والے گھوسٹ ملازمین کے خلاف انہوں نے کوئی کارروائی کی یا محکمہ صحت کے ملازمین کی حاضری کے نظام میں کوئی بہتری نظرآئی بلکہ سسٹم ناقص ہونے کی وجہ سے سندھ کے بیشتر علاقوں میں غیرفعال ہے۔ یہ بات کم لوگوں کے علم میں ہوگی کہ سیکریٹری صحت ڈاکٹرفضل اﷲ پیچوہو کی اہلیہ محترمہ ڈاکٹر عذرا پیچوہو سندھ میں انسداد پولیو مہم کی سیاہ سفید کی مالک ہیں لیکن پولیو فری سندھ کے آثار ولی دوراست کے مانند ہے حدتویہ ہے کہ گزشتہ دنوں نوابشاہ میں انسداد خسرہ کے ٹیکوں سے تین بچے جان کی بازی ہارگئے خبر آتے ہی تحقیق کے بغیر خسرہ ٹیکہ لگانے والی لیڈی ہیلتھ ورکرکی گرفتاری کے لئے پولیس کومتحرک کردیاگیا لیڈی ہیلتھ ورکرنہ ملی تو بغیر کسی جرم کے خلاف قانون پولیس نے لیڈی ہیلتھ ورکرکی بہن کوحراست میں لے کر حبس بے جا میں رکھا لیکن خسرے سے مرنے والے بچوں کا شور مچانے والے میڈیا کوبھی یہ توفیق نہیں ہوئی کہ وہ یہ تو معلوم کرے کہ مذکورہ ویکسین کی فراہمی اورترسیل کی ذمہ داری کس پرعائد ہوتی ہے یقینا اس کی براہ راست ذمہ دارڈاکٹرعذرا پیچوہوہیں صوبے کی کولڈ چین اورکولڈ چین کی ائیرکنڈیشنڈ گاڑیاں براہ راست ان کی نگرانی اوراختیارمیں ہیں اب تک کسی نے ڈاکٹر عذرا پیچوہو سے یہ پوچھاکہ یہ ناقص ویکسین آپ تک کیسے پہنچی اورآپ نے یہ ویکسین جانچے بغیر اس لیڈی ہیلتھ ورکرکواستعمال کرنے کے لئے کیوں دے دی؟ یہ ہمارا قومی بالخصوص شعبہ صحت کا المیہ ہے کہ طبی غفلت کے ہرواقعہ کونیم طبی عملے کوقربانی کا بکرا بناکر اپنے آپ کو بچالیا جاتاہے سندھ میں اپوزیشن ہوتی تومذکورہ واقعہ کے بعد ڈاکٹرعذرا پیچوہودومنٹ بھی انسداد پولیو حفاظتی ٹیکہ جات مہم کی کلیدی پرنہیں کہیں اور ہی ہوتیں یہ صوبے کی بدقسمتی ہے کہ سندھ اسمبلی کئی عشروں سے نمائشی اپوزیشن سے چلائی جارہی ہے۔
ہم نے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کا کہا تھا، حکمرانوںنے اسلام آباد بند کیا ہے ، ہم کسی بندوق اور گولی سے ڈرنے والے نہیں ، یہ ہمارا راستہ نہیں روک سکتے تھے مگر ہم پولیس والوں کے ساتھ تصادم نہیں کرنا چاہتے حکمران سوئے ہوئے ہیں مگر امت سوئی ہوئی نہیں ہے ، اسرائیلی وح...
پانی کی تقسیم ارسا طے کرتا ہے ، کینالز کا معاملہ تکنیکی ہے ، اسے تکنیکی بنیاد پر ہی دیکھنا چاہیے ، نئی نہریں نکالی جائیں گی تو اس کے لیے پانی کہاں سے آئے گا ، ہم اپنے اپنے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں(پیپلزپارٹی) ارسا میں پانی کی تقسیم کا معاملہ طے ہے جس پر سب کا اتفاق ہے ،...
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس کا جی میل اور مائیکروسافٹ 365پر 2ایف اے بائی پاس حملے کا الرٹ رواں سال 2025میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800فیصد اضافہ ، حساس ڈیٹا لیک کا خدشہ جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات اور او ٹی پی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔نیشنل ک...
خالص آمدنی میں سے سود کی مد میں 8 ہزار 106 ارب روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی وفاقی حکومت کی مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 111 ارب روپے لگایا گیا ، ذرائع وزارت خزانہ نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے وفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ 7 ہزار 222 ارب...
حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے وزیراعظم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 7روزہ انسداد پولیو کا آغاز کر دیا وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک...
سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں بلایا گیا پاکستان میں استحکام نہیں ،قانون کی حکمرانی نہیں تو ہارڈ اسٹیٹ کیسے بنے گی؟عمرایوب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے حکومتی اتحاد پر...
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے ، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے ، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرن...
وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان میںدونوں ممالک میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ، مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار ،دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق افغان مہاجرین کو مکمل احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین کو ا...
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مق...
واپس جانے والے افراد کو خوراک اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں 9 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئ...
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے...
کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ...