... loading ...
مرغی کی گوشت میں سیسے کا موجود ہونا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ شہر کی فضا تاحال 2001 میں ختم کیے جانے والے سیسہ ملے پٹرول کے نقصان دہ اثرات سے پاک نہیں ہوپائی اور اب بھی کھانے پینے کی اشیا میں سیسے کی موجودگی کی بڑی وجہ سیسہ ملے پٹرول کا استعمال ہے ۔ ماہرین کے مطابق سیسے اور آرسینک کی وہ مقدار جو انسان کھانے کے ہمراہ برداشت کرسکتا ہے (پی ٹی ڈبلیو آئی) وہ 25 مائیکروگرام فی ایک کلو گرام ہے، یہ محفوظ حد 2011 میں مقرر کی گئی تھی اور اس کے بعد سے اب تک اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ماہرین کاخیال ہے کے کھانے پینے کی اشیا میں سیسے اور سنکھیا کی کوئی محفوظ حد نہیں اور بہتر یہ ہے کہ کھانا ان کیمکلز سے مکمل پاک ہو۔ مختلف اقسام کے برتنوں میں پکائے گئے آلو اور دالوں کی نسبت، پولٹری مرغی کے گوشت میں موجود آرسینک کی مقدار 15 گنا زیادہ پائی گئی (تقریباً 41 سے 47 نینو گرام فی گرام)آرسینک کازیادہ ہونا مرغیوں کو دی جانے والی خوراک اور ویکسینز ہیں جوگوشت میں شامل ہو کر انسانی جسم کاحصہ بن جاتی ہیں۔ پاکستان میں بچوں کی 40 فیصد آبادی غذائی کمی کا شکار ہے عوام کے لیے مرغی کا گوشت پروٹین حاصل کرنے کا سب سے سستا ذریعہ ہے اس لیے آرسینک کے نقصانات سے بچنے کا حل یہی ہے کہ مرغی کا استعمال کم کیا جائے اورحکومتی سطح پر پولٹری فارمز کی نگرانی کی جائے اور مرغی کے گوشت کی فروخت پر بھی نظر رکھی جائے۔مرغی کے گوشت سے نقصان صرف ایک دفعہ کے استعمال سے نہیں ہوتابلکہ ایک ہی کھانے کے بار بار استعمال سے دھاتوں کی تھوڑی تھوڑی مقدارجسم میں جمع ہوجاتی ہے ۔ حاملہ خواتین اورپیدائشی بچوں کے سیسے سے متاثرہونے کی وجہ غذا اور گھر میں موجود گرد ہے جو سانس کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوتی ہے۔پانی اور سرمے کا استعمال سیسے کی موجودگی کی اہم وجوہات میں شامل نہیں۔
تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ہماری فضا سے لے کر غذا تک میں ان دھاتوں کی وہی قسم موجود ہے جو پٹرول میں موجود ہوتی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماضی میں پٹرول سے ماحول میں داخل ہونے والے سیسے کے اثرات سے ماحول اب تک متاثر ہے جبکہ اس وقت پٹرول میں موجود سیسے کی سطح طے شدہ حد کے مطابق ہے۔ماہرین کے مطابق، سیسہ ملے پٹرول کے منفی اثرات سے بچاؤ کا کوئی آسان راستہ موجود نہیں اور یہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خود ہی زائل ہوں گے۔انسانی جسم پر سیسے اور آرسینک کے نقصان دہ اثرات واضح کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ دونوں کیمکلز صحت عامہ کے لیے خطرے کی اہم وجہ ہیں کیونکہ یہ دونوں ہی کیمکلز خطرناک اثرات رکھتے ہیں اور دماغ کے خلیات کو نقصان پہنچانے کی وجہ بھی بن سکتے ہیں، بالخصوص بچے اس کی وجہ سے مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔
تحقیق میں شامل خواتین اور بچوں کے خون کے نمونوں میں بھی سیسے کی تعداد 5 مائیکرو گرام فی ڈیسی لیٹر سے کہیں زیادہ تھی، واضح رہے کہ 5 مائیکروگرام فی ڈیسی لیٹر کی حد کو بیماریوں کی روک تھام اور بچاؤ کے امریکی سینٹر(سی ڈی سی) کی جانب سے ریفرنس لیول قائم کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 60 فیصد نوزائیدہ اور تقریباً 90 فیصد بچوں کے خون میں سیسے کی مقدار (سی ڈی سی) کی مقررہ حد سے زائد ہے، جو ان کی آگے زندگی میں ممکنہ خطرے کا سبب ہے۔ آرسینک کی موجودگی صرف شہری علاقوں میں ہی نہیں ملک کی 35 فیصد دیہی آبادی میں بھی اس سے متاثرہے
جانور اور جانوروں سے حاصل ہونے والی مصنوعات جیسے گوشت، دودھ، اور دودھ سے بنی دیگر چیزوں کے استعمال سے بھی خون میں موجود سیسے کی مقدار نقصان دہ لیول میں سامنے آئی جبکہ روزانہ چاول کا استعمال کرنے والی خواتین کے خون میں بھی سیسے کی مقدار زیادہ پائی گئی۔
ماہرین کے مطابق، چند آسان گھریلو سرگرمیوں میں ردوبدل سے بھی سیسے سے بچاؤ ممکن ہے، مثال کے طور پر اشیا کو گیلے کپڑے سے پونچھنے کے بعد ہاتھوں کی مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے‘ان اشیاء جتنا ممکن ہوتیزآنچ پرمکمل گلنے تک پکایا جائے۔ بہترتویہ ہی کہ ہم اپنی روزمرہ غذائوں میں ان اشیاء کااستعما ل ہی کم کردیں جن میں آرسینک کی زیادی مقدارمیں موجودگی کاخدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے ، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے ، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرن...
وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان میںدونوں ممالک میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ، مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار ،دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق افغان مہاجرین کو مکمل احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین کو ا...
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مق...
واپس جانے والے افراد کو خوراک اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں 9 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئ...
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے...
کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ...
ہتھیار طالبان کے 2021میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے، طالبان نے اپنے مقامی کمانڈرز کو امریکی ہتھیاروں کا 20فیصد رکھنے کی اجازت دی، جس سے بلیک مارکیٹ میں اسلحے کی فروخت کو فروغ ملا امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے ، ...
اسحاق ڈار افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند ، نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے علیحدہ، علیحدہ ملاقاتیں کریں گے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے ہمیں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے ، افغانستان میں سیکیورٹی...
ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے...
قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا ورنہ قرضوں کے پہاڑ آئندہ بھی بڑھتے جائیں گے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے ، رکاوٹیں دور کرناہونگیں، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فی...
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...