... loading ...
بے ایمانی، بد عنوانی، سفارش، جعلی ڈگریوں قابلیت و ہنرمندی کی ناقدری کے موجودہ کلچر سے نجات ضروری ہے۔ روز مرہ زندگی میں سچائی ، پرہیزگاری، خلوص، امانت، اخلاقیات اور دوسروں کا خیال رکھنے کے اسلامی رجحانات کو فروغ دے کر ہم معاشرتی برائیوں پر قابو پاسکتے ہیں۔ مساجد بہترین تربیت گاہ ہیں۔نسل نو کا رشتہ دین کے ساتھ مضبوطی سے جوڑنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) انور ظہیر جمالی نے گذشتہ روز بزم کرن ( سوسائٹی فار دی پریونشن آف وے وارڈ نیس ) کے دسویں یوم تاسیس کی تقریب کے شرکاء سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدارت عفیف گروپ کے چیئر مین راشد احمد صدیقی نے کی۔ اس موقع پر بزم کرن کے صدر ظفر اقبال ، جنرل سیکریٹری کرنل (ر) اطہر علی خان ، ایئر کموڈور شبیر احمد خان ، جسٹس (ر) مشتاق اے میمن ، وائس چانسلر سر سید یونیورسٹی ا?ف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر افضل حق ، کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اطہر مختار اور ارشد انیس نے بھی خطاب کیا۔ انور ظہیر جمالی نے کہا کہ مرض کے علاج سے قبل یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ کیوں لاحق ہوا ہے۔ معاشرتی بے راہ روی کی جس یلغار کا آج ہمیں سامنا ہے در اصل یہ دو نسلوں کی ناکامیوں کا شاخسانہ ہے۔ انٹرنیٹ کے ذریعے برائیوں کے فروغ پر انہوں نے کہا کہ جدید سائنسی آلات انسانی زندگی کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے عملی اقدامات ریاست کی ذمہ داری ہے جو ادا نہیں ہو رہی ۔ مہمان خصوصی نے بزم کرن کی کارکردگی پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے منتظمین سے کہا کہ مجھے بھی اس قافلے میں شامل کریں۔ صدر بزم کرن ظفر اقبال نے 10سالہ کارکردگی کا اجمالی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی عمل کے ساتھ ساتھ تربیت ناگزیر ہے۔ دولت سے ا?پ سب کچھ خرید سکتے ہیںلیکن آداب و اطوار اور اخلاقیات کیلئے تربیتی عمل سے گزرنا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کی جیل میں ہم قیدیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ پلمبنگ اور کارپینٹری جیسے ہنر سکھا رہے ہیں۔ لائنز ایریا کے قریب ہمارا اسکول اسٹریٹ چلڈرنز کیلئے کام کر رہا ہے جہاں بچوں کو مفت تعلیم، یونیفارم اور کتابوں کی فراہمی کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر نقد رقوم بھی دی جا تی ہیں تا کہ چائلڈ لیبر کا رجحان کم ہو اور بچے تلاش معاش کی فکر سے آزاد ہو کر حصول علم پر توجہ دے سکیں۔ راشد صدیقی نے کہا کہ معاشرتی بے راہ روی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہماری تمام تر کوششیں دوسروں کو سدھارنے میں صرف ہو رہی ہیں ہم خود اپنی اصلاح پر قطعی آمادہ نہیںہیں۔ اگر ہم صرف جھوٹ بولنے ہی میں احتیاط برت لیں تو بہت سے معاملات میں بہتری آسکتی ہے۔ کرنل اطہر علی خان نے ملٹی میڈیا پر بزم کرن کے اغراض و مقاصد اور ادارے کے تحت جاری پروجیکٹس سے متعلق حاضرین کو آگاہی فراہم کی۔ آخر میں ارشد انیس نے حاضرین و مقررین سے اظہار تشکر کیا۔
رائٹس ایکٹوسٹس کی حالیہ گرفتاریوں کے خلاف بی این پی کا احتجاج چھٹے روز میں داخل ، بلوچستان میںوائی فائی پھر بند، حکومتی وفد اور سردار اختر مینگل کے درمیان بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہمارے جائز مطالبات پر مذاکرات کے لیے کل جو حکومتی وفد آیا تھا، ان کے پاس آزادانہ ب...
جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ عید الفطر منائی پاک فوج کے جوانوں کا عزم اور قربانیاں پاکستان سے گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خیب...
غیر قانونی افغانوں کیخلاف سرچ آپریشن کیے جائیں گے، بائیومیٹرک ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا غیر افغان باشندوںکو جائیدادیں کرائے پر دینے والے شہریوں کو بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 85 ہزار 902 ہوگئ...
وزیر اعظم آج پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت اور قوم سے خطاب کریں گے شہباز شریف خطاب میں قوم کو سرپرائز ، بڑی خوشخبری سنائی جائے گی، وزارت اطلاعات وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے ۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف ...
صدر کا بخار اور انفیکشن کم ہوگیا، ڈاکٹرز ان کی طبیعت کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں طبیعت بہتر ہوتے ہی صدرمملکت باقاعدہ اپنا دفتر سنبھالیں گے ، ذرائع پیپلز پارٹی صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں کافی بہتری آگئی تاہم وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں...
پروپیگنڈاکیا گیا کہ کینالز کے معاملے میں سندھ حکومت شامل ہے،صدر نے میٹنگ میں کسی کینال کی مظوری نہیں دی۔ صدر کی میٹنگ کو بہانا بناکر کینال کی منظوری دی گئی،اجلاس کے منٹس بھی غلط بنائے گئے کینال بنانے کے معاملے پرسندھ کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، سندھ کے مفاد کے ...
لک پاس پر تعینات لیویز اہلکاروں نے مشکوک شخص کے بھاگنے کی کوشش پر تعاقب کیا، جس کے نتیجے میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اسسٹنٹ کمشنر مستونگ حکومت حالات خراب کرنا چاہتی ہے تاہم احتجاج پرامن طریقے سے جاری رہے گا،ہمیں کسی گروپ سے ...
پلاسٹک اور خطرناک فضلہ ہمارے دریاؤں، لینڈ فِلز اور ہوا کو بُری طرح متاثر کر رہے ہیں شہروں کی بڑھتی آبادی میں اور صنعتی ترقی کے ساتھ کچرے کے انتظام کیلئے پائیدار حل اپنانا ہوگا وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ فضلے کی آلودگی ایک سنگین بحران ہے جو ہمارے ماحول، صحت عامہ اور معی...
قرضہ فضائی آلودگی کے خاتمے میں پنجاب کلین ایئر پروگرام کے لیے فراہم کیا جائے گا لاہورکے ایک کروڑ 30 لاکھ شہریوں کو فضائی آلودگی سے جڑی بیماریوں میں کمی آئے گی عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں ورلڈ بینک نے کہا کہ قرض...
میانمار میں 7.7شدت کے زلزلے میں ایک ہزار سے دس ہزار تک ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر زلزلے کا مرکز دوسرے بڑے شہر منڈلے کے قریب تھا ،گہرائی زمین میں 10کلومیٹر تک تھی میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 644سے تجاوز کر گئی، جبکہ امدادی...
ایک ماہ سے پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ وزیر اعظم بہت زیادہ کمی کا اعلان کرنے والے ہیں پیٹرول کی قیمت میں 17روپے فی لیٹر کمی تجویز کی گئی تھی لیکن ایک روپے کمی کی گئی، ردِ عمل آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی نے پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے کی کمی کو ...
نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق، قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشت گردوں اور شرپسندوں کے سدباب کے لیے مؤثر اور سرگرم بیانیہ بنانے کی ہدایات جاری جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ روایتی اور ڈیجی...