وجود

... loading ...

وجود

کپتان کو شادی مبارک

منگل 20 فروری 2018 کپتان کو شادی مبارک

خدا کا شُکر ہے ہم پر تُمہارا عشق طاری ہے
ہماری آنکھ روشن ہے ہمارا قلب جاری ہے
سجن میری بصارت کی طہارت کو دعائیں دے
مِری مجذوب آنکھوں نے تیری صورت نکھاری ہے

(عمران خان نے بشریٰ بی بی سے نکاح کر لیا ہے جس کے بعد کپتان کی تیسری شادی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔عمران خان کی ذاتی زندگی کی کہانی ہمیشہ سے پریوں کے دیس کی کتھا معلوم ہوتی تھی اسی لیئے بشریٰ بی بی اور کپتان کی شادی کا افسانوی رنگ بھی منفرد نظر آتا ہے ۔ دونوں نے نئی زندگی کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس شادی کو دنیا بھر میں بھرپور کوریج مل رہی ہے ۔ کپتان کے چاہنے والوں کی طرح ان سے حسد کرنے والوں کی بھی اگرچہ کمی نہیں ہے لیکن اس شادی پر جس قسم کا ردِ عمل سامنے آیا اُس نے کرکٹ کے لیجنڈ اور پاکستانی سیاست کے معروف لیڈ ر کی مقبولیت کو واضح کر دیا ہے ۔نکاح کی سادہ اور پُر وقار تقریب اور باپردہ خاتون سے شادی نے نئے شادی شدہ جوڑے کو دنیا بھر میںیگانگت عطاء کی ہے ۔ عمران خان کی نئی ازدواجی زندگی کی کامیابی کے لیے ہر طرف دعائیں سنائی دے رہی ہیں۔

تیسری شادی کی گونجتی شہنائی میں پہلی شادی کی بازگشت بھی سنائی دی گئی۔ کپتان کی پہلی شادی پاکستانیت اور مٹی سے وابستگی اور وارفتگی پر قربان ہوئی اور اس سارے فسانے میں کوئی ایک مقام بھی ایسا نہیں جہاں عمران خان کو ذمہ دار ٹہرایا جائے ۔ عمران خان نے اپنے سیاسی مشن کی خاطر پاکستان چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے اپنی گھریلو زندگی قربان کر دی تھی۔

کرکٹ کے میدان میں قدم رکھا تو کامرانی نے آگے بڑھ کر اُن کے قدم چومے ۔ کامیابیوں ، شخصیت کی کشش ،اور سحر نے اُنہیں خیالوں کے شہزادے کا روپ دیئے رکھا ۔ 80 کی دہائی میں جب عمران نے کرکٹ کی دنیا کو اپنے سحر میں پوری طرح جکڑا ہوا تھا تو وہ گلیمر کی دنیا کے لیے بھی ناگزیر اور دنیا بھر کی خواتین کا مرکزِ نگاہ بنے ہوئے تھے ۔ بھارتی دوشیزائیں تو اُ ن کے ارد گرد اس طرح سے منڈلاتی رہتی تھیں جیسے تتلیاں پھول کا طواف کرتی ہیں۔ 1992 ء میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد عمران شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ۔کینسر ہسپتال تعمیر کرنے کی ان کی خواہش کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پاکستانی عوام نے اہم کردار ادا کیا ۔ والدہ شوکت خانم کی وفات کے بعد اور کینسر ہسپتال کی تکمیل کے مراحل میں عمران خان کی زندگی نے بدلنا شروع کر دیا ۔ خود سر عمران خان اچانک خودی کا پیکر بن گیا ۔ انہیں کہیں سے ’’شکوہ ‘‘ جوابِ شکوہ کی کاپی ہاتھ لگی تھی۔ عمران نے ان نظموں کو کئی بار پڑھا لیکن سمجھ میں کچھ نہیں آیا اپنے والد اکرام اللہ خان نیازی مرحوم سے ان دونوں نظموں اور ان کے خالق کے بارے میں دریافت کیا۔والد کی طرف سے شکوہ جواب ِ شکوہ کی تشریح ان کے من کو اس قدر پسند آئی کہ وہ اقبالؒ کے دیوانے ہو گئے ۔

جمائما گولڈ اسمتھ سے عمران خان کی شادی کی خبر پاکستانی عوام کو پہلے پہل پسند نہیں آئی تھی ۔ پاکستانی میڈیا نے اس شادی کو کافی عرصے تک تنقید کا موضوع بنائے رکھا ۔ پاکستانیوں کا غصہ تو سمجھ میں آتا تھا لیکن اس شادی کے اعلان سے برطانیا میں بھی اکثریت کے ماتھے پر شکنیں اُبھر آئی تھیں۔ برطانوی شہزادی ڈیانا کی قریبی دوست جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی تعلیم، مُلک بلکہ مذہب کو بھی خیر آباد کہااور اسلام قبول کرکے پاکستان آکر ایک روایتی بیوی بننے کو پسند کرنے کا تائثر دیا تھا ۔

جمائما کو شادی سے پہلے لاہور سے شدید نفرت تھی ۔ عمران خان مشترکہ خاندانی نظام ( جوائنٹ فیملی سسٹم ) کے حامی تھے جبکہ جمائما خان اس نظام سے دور بھاگتی تھیں ۔ اس کا شروع سے ہی اصرار تھا کہ بچے انگلینڈ میں پڑھیںگے اور عمران بھی انگلینڈ میں بسیرا کریں ۔ اس دوران جمائما معدے کے مرض میں مبتلا ہو گئیں ۔ جمائما ہی کے اصرار پر عمران خان لاہور چھوڑ نے اور اسلام آباد منتقل ہونے پر آمادہ ہوئے تھے۔ جمائمانے سوشل وائف بننے کی بہت کوشش کی لیکن عمران نے سختی سے منع کر دیا ۔ جمائما نے اپنا اسلامی نام رکھا ، ڈوپٹہ اوڑھا اور پاکستان سے اپنی محبت کا ظہار کیا لیکن وہ مشرقی بیوی نہ بن سکیں ۔ جبکہ عمران خان کے گھر کا ماحول رفتہ رفتہ اسلامی سانچے میں ڈھلتا جا رہا تھا ۔ پھر اچانک جمائما خان لندن چلی گئیں ۔لندن میں قیام کے دوران وہ بار بار عمران کو پیغام بھیجتی رہیں کہ ’’ پاکستان چھوڑ کر یہاں آجاؤ ‘‘ مجھے رکھو یا پاکستان کو کسی ایک کا انتخاب کر لو ‘‘ ۔ان پیغامات کے حوالے سے ان کے ایک قریبی دوست کا کہنا ہے کہ عمران اپنا گھر بسانے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہے ۔لیکن پاکستان چھوڑنے کے مطالبے پر وہ ہر بار ایک ہی جواب دیتے تھے کہ ’’ میں پاکستان نہیں چھوڑ سکتا شادی سے پہلے میں تمہیںبتا چُکا ہوں کہ تمہیں باقی زندگی پاکستان میں گزارنا ہو گی ‘‘۔

عمران خان نے مغربی تہذیب کا اصل چہرہ پڑھ لیا تھا۔ان دنوں عمران خان نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا تھا کہ ’’ دو ثقافتوں کے درمیان ہونے والی شادیوں میں بہت مشکلات پیش آتی ہیں۔ ‘‘ عمران خان کا ہمیشہ سے یہ خیال رہا ہے کہ تہذیبوں کے تصادم کے ماحول میں تہذیبوں کے ملاپ کی باتیں محض کتابی اور خیالی ہوتی ہیں۔عمران خان نے برطانیا جا کر اس رفاقت کو ختم کر دیا ۔ لیکن ترکِ تعلقات کا خوشگوار پہلو یہ تھا تمام مراحل انتہائی خوبصورتی سے طے ہوئے ۔قاسم خان اور سلمان خان کی اسلامی تربیت کی گارنٹی لی گئی ۔عمران خان نے جس طرح سے یہ معاملہ ختم کیا تھا وہ ان کی اسلام سے وابستگی اور پاکستان سے دلبستگی کا خوبصورت اظہار تھا ۔ لیکن پھر بھی طلاق کا لفظ رونگٹے کھڑے کر دیتا ہے ۔ مغربی معاشرے کی کسی لڑکی کے لیے اس ’’ناپسندیدہ عمل‘‘کے معنی شاید بہت معمولی ہوں لیکن مشرقی معاشرے طلاق کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا ۔

عمران خان کی ذاتی زندگی میں روحانیت کی طرف رغبت ہمیشہ سے حاوی رہی ہے وہ بچپن ہی سے اپنی والدہ کی وساطت سے ایسی شخصیات سے وابستہ رہا جو روحانیت کے کافی قریب تھیں ۔ عمران خان کی نئی شادی اک صاحبہ بصیرت سے ہوئی ہے ۔ نئی زندگی کی شروعات پر تبصروں اور تجزیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس ساری گفتگو کا حُسن یہ ہے عمران خان اوربشریٰ بی بی کی کامیاب زندگی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں ۔ ہماری بھی یہی دعا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا بندھن کامیاب ازدواجی زندگی کی مثال بنے ۔۔۔

جب وہ سورج میرا ہم سفر ہو گیا چار سُو اِک اُجالا بکھرنے لگا
جلنے والوں کی تعداد بڑھتی گئی اور چہرہ غزل کا سنورنے لگا


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر