... loading ...
اب تک فلکیات داں ہمارے نظامِ شمسی کے باہر 3500 سے زائد سیارے دریافت کرچکے ہیں جن کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ اب یونیورسٹی آف اوکلاہوما (اوہایو) کے ماہرین نے ہماری اپنی ملکی وے کہکشاں سے باہر کئی سیارے دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سے قبل ملکی وے کہکشاں سے باہر کئی اجسام پر سیاروں کا گمان ضرور ہوا تھا لیکن ان کی بطور سیارہ تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔ ماہرین نے 3.8 ارب نوری سال کے فاصلے پر ہماری اپنی کہکشاں سے باہر گریوی ٹیشنل مائیکرو لینسنگ کے ذریعے کئی سیارے دریافت کیے ہیں۔ جب قریبی بلیک ہول یا کہکشاؤں کی ثقل زمان و مکان میں خم ڈالتی ہے تو دور کے سیارے قریب دکھائی دینے لگتے ہیں؛ اس عمل کو ثقلی عدسہ گری یا گریوی ٹیشنل لینسنگ کہتے ہیں۔ اگراس عمل کے بغیر دور دراز اجسام کو تلاش کیا جائے تو یہ عمل بے انتہا بہت مشکل اور وقت طلب ثابت ہوتا ہے۔ اس طرح نئے سیارے اب تک دریافت ہونے والے بعید ترین سیارے بھی ہیں۔
ماہرین نے اس کے لیے چندرا ایکس رے خلائی دوربین سے حاصل شدہ ڈیٹا استعمال کیا۔ اس ڈیٹا کا سپر کمپیوٹر کے ذریعے تجزیہ کیا گیا تو لگ بھگ 2000 مختلف اجسام سامنے ا?ئے جس کے بعد ماہرین نے ان تمام اجسام کی کمیت معلوم کی۔ان میں سے بعض اجسام ہمارے اپنے چاند جیسے تھے اور کچھ نظامِ شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری کے برابر نکلے۔ ماہرین نے ان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام سیارے ہیں۔ اس طرح تاریخ میں پہلی مرتبہ ہماری اپنی کہکشاں ملکی وے سے باہر بھی سیارے دریافت کرلیے گئے ہیں۔
چینی حکام کہتے ہیں کہ آئی فون جیسا جدید ترین نظام بھی کبھی کبھی اپنے مالک کو نہیں پہچانتا تھا بصورت دیگر اسے پاس ورڈ سے کھولنا پڑتا ہے۔ چینی حکام نے اسے پہلے ایئرپورٹ اور ٹرین اسٹیشن پر استعمال کیا ہے تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس چینی عمل پر اعتراض کیا ہے۔چینی ماہرین نے اس پورے نظام کی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں ممکن ہے کہ اس نظام کی دیگر تفصیلات منظر عام پر آنے یا سسٹم مزید اپ گریڈ ہونے پر مزید بہتری کی صورت میں کسی خامی کا امکان ہی نہ رہے۔
رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایران سے درآمدات میں 30فیصد اضافہ ہ...
لاہور (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر ٹیلی گراف ایکٹ 1885 اور دیگر دفعات کے تحت7 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جمال خان میں غلام یاسین ن...
پی آئی اے نجکاری کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے 30نومبر تک دوست ممالک سے رابطے رکھے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوست ملکوں سے رابطے کئے جارہے ہیں، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق30نومبر ...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی کہیں جانے نہیں دیں گے ۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی دو تہائی اکثریت ہے ، مسلم لیگ ن کے ساتھ تحفظات بلاول بھٹو نے تفصیل سے بتائے ، ن لیگ کے ساتھ تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ہفتہ کو کراچی میں میڈیا س...
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...