... loading ...
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ امریکا، برطانیا، فرانس سمیت چند ممالک پاکستان کو گرے ممالک کی لسٹ میں شامل کرانے کی کوششیں کر رہے ہیں، جن اس کا مقصد پاکستان کی اقتصادی ترقی پر اثر انداز ہونا ہے، پاکستان کو فنانشل ٹاسک فورس کے نئے طریقہ کار پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فروری 2012ء میں پاکستان ایف اے ٹی ایف کے گرے ممالک کی فہرست میں شامل تھا، بعد ازاں پاکستان کی قابل ستائش کاوشوں کے باعث اس کو اس فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 6 جنوری 2018ء کو پاکستان نے اپنی تازہ رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو جمع کرائی تھی۔ دفترِ خارجہ کی جانب سے بالکل بجا طور پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے امریکا اور اس کے حواری ممالک کے دبائو میں آکر پاکستان کی اقتصادی رینکنگ کم کر دی تو اس سے پہلے سے مسائل اور دبائو کا شکار ملکی معیشت مزید مشکلات کا شکار ہو جائے گی اور پھر ممکن ہے پاکستان کو اپنی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ایک بار پھر آئی ایم ایف اور دوسرے عالمی مالیاتی اداروں سے رابطہ کرنا پڑے‘ جبکہ اگر ایسا ہوا تو یہ وطن عزیز میں مہنگائی کا ایک نیا سیلاب لانے کا باعث بنے گا‘ جس سے ملک کے ہر باسی کی زندگی مالی لحاظ سے متاثر ہو گی۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کیا ہے؟ یہ جی سیون کی تحریک پر 1989ء میں قائم کی گئی ایک بین الاقوامی تنظیم ہے‘ جس کا مقصد ابتدائی طور پر منی لانڈرنگ کے تیزی سے پھیلتے اور شدت اختیارکرتے ہوئے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے سلسلے میں پالیسیاں مرتب کرنا تھا۔ بعد ازاں 2001ء میں دہشت گردوں کو ہونے والی فنانسنگ کا پتا چلانا اور اس عمل کا تدارک کرنا بھی اس تنظیم کی ذمہ داریوں کا حصہ بن گیا۔ امریکا پاکستان پر اسی حوالے سے دبائو ڈلوانے کی کوشش کر رہا ہے‘ اور اقتصادی ماہرین اسی لیے اسے امریکا کی پاکستان کے خلاف گریٹ گیم قرار دے رہے ہیں‘ اور ان کا یہ کہنا بالکل بجا ہے کہ اس کے پاکستانی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ اس کے نتیجے میں یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہو جائے گی اور پاکستان کی بین الاقوامی تجارت پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے اور اس کا گراف بھی نیچے آسکتا ہے۔
یہ تنظیم باہمی جانچ پڑتال کے ذریعے اپنی پیش کردہ سفارشات پر عمل درآمد کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کی مانیٹرنگ کرتی رہتی ہے اور اس کے مطابق نئی سفارشات مرتب کرتی رہتی ہے؛ چنانچہ اس پر امریکا اور بعض دوسرے ممالک کی جانب سے دبائو ڈالا جا رہا ہے کہ پاکستان کو معاشی لحاظ سے کم تر درجے میں رکھا جائے تاکہ اس کو اقتصادی لحاظ سے کمزور کیا جا سکے اور اس کی ترقی کی رفتا کو کم کیا جا سکے۔ اس طرح امریکا پاکستان کو دبائو میں لا کر دراصل اپنے اس ایجنڈے کی تکمیل چاہتا ہے‘ جس کا اعلان امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ برس اگست میں امریکا کی نئی افغان پالیسی پیش کرتے ہوئے اور پھر سال رواں کے پہلے روز اپنے ٹویٹ میں کیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا یہ کہنا تو درست ہے کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا براہ راست رکن نہیں‘ لیکن یہ واضح ہے کہ اس کی جانب سے پاکستان کی ڈی گریڈنگ سے ہمارے لیے مسائل بڑھ جائیں گے‘ اس لیے اس معاملے میں تحفظات کا اظہار بالکل بجا ہے‘ چنانچہ اس اقتصادی ڈی گریڈنگ کو روکنے کے لیے بھی کچھ کوششیں ہونا چاہئیں‘ جو یہ ہو سکتی ہیں کہ پاکستان کے دوست ممالک کو اس معاملے میں اعتماد میں لیا جائے تاکہ وہ پاکستان کا مقدمہ بہتر طور پر پیش کر سکیں اور اس طرح اس ڈی گریڈنگ سے بچا جا سکے۔
یاد رہے کہ گرے لسٹ کا مطلب ہوتا ہے کہ نشان زدہ ملک کے معاشی و اقتصادی معاملات ٹھیک نہیں ہیں۔ اس بارے میں شک و شبہ کی کوئی گنجائش باقی نہیں کہ امریکا پاکستان کے خلاف متحرک ہو چکا ہے اور جو یہ سوچا جا رہا تھا کہ وہ اپنی امداد بند کر دے گا اور بس‘ تو یہ سوچ غلط ثابت ہو رہی ہے‘ کیونکہ اس نے عالمی فورموں پر بھی پاکستان کے خلاف پابندیاں لگوانا شروع کر دی ہیں اور یہ صورتحال واقعی تشویشناک ہے؛ تاہم یہ بات خوش آئند ہے کہ اس کے تدارک کے لیے سفارتی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ ایک کوشش تو یہی دفتر خارجہ کی بریفنگ ہے‘ جبکہ یہ بھی پتا چلا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف‘ وزیر داخلہ احسن اقبال اور فنانس‘ ریونیو اور اکنامک افیئرز کے وفاقی مشیر مفتاح اسماعیل اس سلسلے میں مصروفِ کار ہیں اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ کوششیں کامیاب ہوں گی۔ دعا ہے کہ یہ کوششیں بارآور ثابت ہوں۔ وزیر اعظم جناب شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ دنوں بتایا تھا کہ پاکستان امریکی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے؛ چنانچہ معاملات کو بگڑنے نہیں دیا جائے گا۔ اگر پاکستان امریکا کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تو یہ سب کچھ کیوں ہو رہا ہے؟ ضرورت اس امر کی ہے کہ امریکا کے ساتھ بیک ڈور یا فرنٹ ڈور رابطوں کا سلسلہ بڑھایا جائے تاکہ اسے پاکستان کے خلاف ایسی بین الاقوامی مہم سے روکا جا سکے‘ جس سے بہرحال پاکستان کو نقصان پہنچے گا۔
جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو ڈیرہ بگٹی سے گرفتار کرلیا گیا،30 روز کے لیے جیل منتقل کیاجائے گا، اختر مینگل کا نظربندی کے احکامات پر گرفتاری دینے سے انکار مستونگ میں لکپاس کے مقام پر پچھلے ایک ہفتے سے دھرنا جاری،بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ،بیک ...
پورا صوبہ، کراچی سے کشمور تک، نہری منصوبے کے خلاف احتجاج کر رہا ہے سندھ کا سودا کرنے والے عوام کی نظروں میں لعنت بن چکے ہیں، مقررین گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دریائے سندھ پر 6 نئی نہروں کی مجوزہ تعمیر کے خلاف ریلی نکالی اور کراچی...
سفید کپڑا تحریک کسی پارٹی، قومیت یا فرقہ کی نہیں بلکہ کراچی میںبسنے والی تمام اکائیوں کی آواز ہے 12اپریل کو کراچی ثابت کریگا کہ ہم غلام یا مردہ نہیں بلکہ زندہ قوم ہیں، چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا کہ 12اپریل کو عوام مجھے نہیں میںعوام ...
حکومت پی ٹی آئی کے جلسوں سے خوفزدہ ہے عمران خان کی تصویر تک سے ڈرتی ہے، عالیہ حمزہ مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پارٹی قیادت نے متبادل حکمت عملی پر کام شروع کر دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کے بعد پارٹی قیادت نے مت...
بشریٰ بی بی، علیمہ خانم سمیت مختلف شخصیات پر مختلف دھڑوں کی سرپرستی کا الزام مختلف رہنماؤں کے ذریعے آنے والے پیغامات سے انتشار پیداہورہا ہے ، سینئر قیادت پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے پارٹی میں دھڑے بندی ختم کروانے کے لیے عمران خان سے رابطے کا فیصلہ کرتے ہوئے انکشاف ...
حکومت کا خاصا ہے کہ تمام فیصلے اتحادیوں کی باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں، اتحادی حکومت میں باہمی مثالی اعتماد سازی کی فضا خوش آئند ہے ۔ اتحادی حکومت مکمل یکسوئی سے کام کر رہی ہے وزیراعظم کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت کے نہروں سے متعلق فیصلے پر بیان...
پاکستان کا بلوچ لبریشن آرمی، مجید بریگیڈ اور کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گردوں گروپوں کے جدید اور مہلک غیرقانونی ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پرتشویش کا اظہار امریکی ہتھیار پاکستان کیخلاف استعمال ہورہے ہیں، ہتھیاروں تک رسائی کو روکا جائے ،دہشت گرد تنظیموں کو مخالف ملک کی ب...
سائبر ونگ کے افسران موجودہ عہدوں کے ساتھ کام کریں گے سائبر ونگ کے تمام مقدمات بھی این سی یس آئی اے کو منتقل کر دیے گئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے سائبر ونگ کو ختم کرنے کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فعال کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سائبر ونگ کا تمام اسٹا...
پابندی کا اطلاق عمرہ، بزنس اور فیملی ویزوں پر ہوگا، پابندیاں جون میں ختم ہونے کا امکان پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، مصر، انڈونیشیا، عراق ،نائیجیریا، ایتھوپیافہرست میں شامل سعودی عرب نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگادی، پابندی کا اطلاق عم...
میڈیا سیل کے علاوہ تمام ٹھیکوں کا اعلان کردیا گیا، ایڈمنسٹریٹرشہاب علی خان مقرر عید الاضحی سے 2 ماہ قبل تیسر ٹاؤن ناردرن بائی پاس کے سنگم پر عید الضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کے لیے قائم کی جانے والی عارضی مویشی منڈی 2025کے قیام کے لیے میڈیا کے علاوہ 18کیٹیگریز پر مشتمل تمام ٹھ...
مویشی منڈی انتظامیہ نے 2کنٹینرز پر مشتمل عارضی موبائل دفتر بھی قائم کردیا میڈیا سیل کے علاوہ تمام ٹھیکوں کا اعلان کردیا گیا، ایڈمنسٹریٹرشہاب علی خان مقرر عید الاضحی سے 2 ماہ قبل تیسر ٹاؤن ناردرن بائی پاس کے سنگم پر عید الضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کے لیے قائم کی جانے والی عار...
پشاور میں ایک لاکھ سے زائد کی نشاندہی، کارروائی کے احکامات ابھی نہیں ملے، ضلعی انتظامیہ پولیس نے پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ شروع کردی، 90 ٹیمیں تشکیل افغان شہریوں کے خلاف آپریشن میں تیزی میں آ گئی ہے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی م...