... loading ...
موبائل ہماری زندگیوں کا اہم ترین حصہ بن چکا ہے۔ آج کے دور میں ہر عمر کے شخص کے پاس موبائل موجود ہے۔چونکہ موبائل اتنے سستے ہوتے جارہے ہیں کہ ہر کوئی ان کو باآسانی خرید سکتا ہے۔ اس کے علاوہ موبائل کی طلب اتنی بڑھ گئی ہے کہ ہر کوئی نئے سے نیا موبائل خریدنے کے پیچھے لگا ہوا ہے۔لوگوں میں موبائل کو لے کر بہت زیادہ مقابلہ بڑھ گیا ہے۔ ہر کسی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے دوستوں سے زیادہ اچھا موبائل خریدے ۔آج ہم دنیا کے 10 ایسے مہنگے ترین موبائل کا ذکر کرنے جارہے ہیں، جن کی قیمتیں جان کر آپ کو حیرت بھی ہوگی اور آپ سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ اتنے مہنگے موبائل آخر خریدتا کون ہوگا؟
دنیا کے 10 مہنگے ترین موبائل درج ذیل ہیں۔
٭ ورٹو سیگنیچر ڈائمنڈ
ورٹو کمپنی مہنگے پروڈکٹس کے باعث بہت مشہور ہے۔ ورٹو کمپنی میں مہنگے ترین موبائل بنائے جاتے ہیں۔ اس کمپنی کا ورٹو سیگنیچر ڈائمنڈ موبائل کا شمار دنیا کے 10 مہنگے ترین موبائل میں ہوتا ہے، یہ موبائل پلاٹینیم بنا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ اس میں نقش و نگاری کا کام مشین کے بجائے ہاتھ سے کیا گیا ہے۔ اس موبائل میں 200 ڈائمنڈ جڑے ہوئے ہیں اور اس موبائل کی قیمت 88,000 $ ہے۔
٭ آئی فون پرنسس پلس
آئی فون پرنسس پلس میں موجود فیچر دوسرے آئی فون سے مختلف نہیں ہیں۔ لیکن اس موبائل کا شمار دنیا کے 10 مہنگے موبائل میں اس لیے ہوتا ہے کیونکہ اس کو آسٹریا کے مشہور ترین ڈیزائنر پیٹر آلوئس سن نے ڈیزائین کیا ہے۔ یہ موبائل گولڈ سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں ڈائمنڈ بھی نصب کیے گئے ہیں۔ اس موبائل کی قیمت 176,400 $ ہے۔
٭ بلیک ڈائمنڈ (وی آئی پی این) اسمارٹ فون
بلیک ڈائمنڈ موبائل سونی ایریکسن کمپنی کا فون ہے۔ یہ موبائل پولی کاربونیٹیڈ شیشے سے بنا ہوا ہے اور اس میں آرگانک ایل ای ڈی موجود ہے۔ چونکہ سونی کمپنی کے عام موبائل کی اسکرین بھی دوسرے موبائل فون کے مقابلے میں بہترین ہوتی ہے، لہذا اس موبائل کی اسکرین کا رزلٹ بھی بہت زبردست ہے۔ اس موبائل میں 2 ڈائمنڈ نصب ہے۔ ایک نیویگیشن پر نصب ہے اور دوسرا موبائل کی بیک سائڈ پر نصب پے۔ اس موبائل کی قیمت 300,000 $ ہے۔
٭ ورٹو سیگنیچر کوبرا
ورٹو سیگنیچر کوبرا موبائل کے کناروں پر کوبرا بنے ہوئے ہیں۔ یہ کوبرا مختلف اقسام کے ڈائمنڈز سے تیار کیے گئے ہیں اور اس میں قیمتی پتھر بھی لگائے گئے ہیں۔
٭گریسو لوسور لاس ویگاس جیک پاٹ
یہ موبائل 2005 میں سوئٹزلینڈ بنایا گیا۔ یہ موبائل 180 گرام سونے سے بنایا گیا ہے۔ اس موبائل کی بیک سائیڈ پر افریقہ کی 200 سال پرانی لکڑی نصب کی گئی ہے۔ یہ لکڑی دنیا کی مہنگی ترین لکڑی ہے۔ اس موبائل کی قیمت 1 $ ملین ہے۔
٭ ڈائمنڈ کرپٹو اسمارٹ فون
یہ موبائل دو طرح کے ڈائمنڈز سے بنایا گیا ہے۔ اس موبائل میں 40 سفید ڈائمنڈ نصب ہیں جبکہ 10 نیلے ڈائمنڈ لگے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس موبائل کے کچھ حصوں میں گلابی ڈائمنڈ بھی جڑے ہوئے ہیں۔ اس موبائل کی قیمت 1.3 $ ملین ہے۔
٭ گولڈویش لے ملین
یہ موبائل دنیا کی مہنگی ترین گھڑیاں اور جیولری بنانے والے ڈئیزائنر ایممانول گوئٹ نے بنایا ہے۔ دنیا کا یہ مہنگا ترین موبائل سوٹزرلینڈ میں بنایا گیا۔ اس موبائل کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے مہنگا ترین موبائل کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔ اس موبائل کی قیمت 1.3 $ ملین ہے۔
٭ آئی فون 3جی کنگز بٹن
دنیا کے اس مہنگے ترین فون میں 138 ڈائمنڈز جڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اس موبائل کی قیمت 2.4 $ ملین ہے۔ اس موبائل کی ہوم اسکرین پر 6.6 قراط کے جڑے ڈائمنڈز موبائل کی خوبصورتی میں چار چاند لگاتے ہیں۔
٭ سپریم گولڈ اسٹرائیک آئی فون 3جی
یہ موبائل دنیا کا دوسرا مہنگا ترین موبائل ہے۔ اس موبائل کی قیمت 3,200,000 $ ہے۔ یہ موبائل گولڈ اور ڈائمنڈ سے بنایا گیا ہے اور اس میں کشمیری گولڈ بھی نصب کیا گیا ہے۔
٭ ڈائمنڈ روز آئی فون
دنیا کے سب سے مہنگے ترین موبائل کی قیمت 8 $ ملین ہے۔ یہ موبائل گلابی ڈائمنڈ سے بنایا گیا ہے۔ اس موبائل کا ہوم بٹن پلاٹینیم سے تیار کیا گیا ہے اور موبائل میں موجود کالا حصہ بھی ڈائمنڈ کا ہے۔